
09/09/2025
میرا خیال ہے کہ دنیا کی زندگی میں خوشحالی اور آخرت میں جواب طلبی ایک باشعور انسان کا خواب ہوتا ہے اور اس خواب کو پورا کرنے کے لیے وہ دن رات اس کوشش میں لگا رہتا ہے کہ میری دنیا کی زندگی خوشحال ہو جائے اور اس کو شال کے ساتھ ساتھ میں آخرت کے جواب طلبی سے بھی بری الذمہ ہو جاؤں تو اس میں کوئی شک نہیں کہ اس کا حل صرف قرآن ہے ۔
قرآن سے بڑی کوئی نعمت نہیں ہے کوئی بھی ن
دنیا کی کوئی بھی نعمت اس کے متبادل نہیں ہے آپ کو زندگی میں سکون چاہیے؟ قرآن سے جڑ جائیں.
آپ کو حقیقی خوشی اور اطمینان چاہیے؟ قرآن سے جڑ جائیں.
آپ کو آپ کا رب ، اس کی معرفت اسکی محبت چاہیے۔۔۔؟ قرآن سے جڑ جائیں
آپ کو اپنی الجھنوں کا حل چاہیے، لوگوں سے بے نیازی چاہیے۔؟ قرآن سے جڑ جائیں.
آپ کو ہدایت چاہیے جنت چاہیے، اس دنیا کی ہزاروں راہوں اور فرقوں میں سب سے سیدھی راہ چاہیے؟ قرآن سے جڑ جائیں.
اور قرآن سے جڑنا صرف زبانی تلاوت کی حد تک نہیں ہوتا ، قرآن سے
دلی تعلق بنانا ہوتا ہے ۔
اسے اپنا دوست بنانا ہوتا ہے.
کیا کبھی اس سے بھی دوستی ہوتی ہے جس کی باتیں ہ ہمیں نہ سمجھ آتی ہوں ؟
جس کی زبان ہی ہمیں نہ آتی ہو۔۔؟
جس کی بات پہ یقین ہی نہ ہو ۔۔؟
نہیں نا ۔ ؟
تو بڑھائیں پہلا قدم اس دوستی کی طرف
قرآن کو سمجھنے کا سفر شروع کر دیں ۔۔ اس کی زبان عربی سیکھیں۔ اسکی بتائی ہوئی ہر بات کو دل پر لینا شروع کر دیں۔ اور اس کی آیات پر یقین کر لیں۔میں سمجھتا ہوں کہ ہماری ٹیکسٹائل انڈسٹری کی زندگی دوسرے شعبوں کی نسبت بڑی مصروف ہوتی ہے جہاں ہمارے بہت سے خواب اور خوشیاں ادھورے رہ جاتے ہیں اور ہم اپنے کام میں مصروفت کی وجہ سے وقت نہیں نکال پاتے ۔ لیکن ایک کام ہم نے کرنا ہے اور وہ یہ ہے کہ تھوڑا سا وقت نکال کر قرآن کی تلاوت کرنی ہے پھر ان آیات کا مطلب سمجھنا ہے اور پھر ہماری روزمره زندگی میں اس کا پرچار کرنا ہے کیونکہ اللہ جھوٹ سے نفرت کرتا ہے اور قرآن میں جھوٹ نہیں ہے۔
ہماری چھوٹی چھوٹی کوششوں سے ہماری آخرت بہتر ہو سکتی ہے اور ہم اپنی دنیا کی زندگی کو خود احتسابی عمل کے تحت گزار سکتے ہیں۔