follow like and sher jugg

31/07/2025

Check out JUGG🥰🥰🥰🇵🇭🇵🇭🇵🇭🇵🇭🇵🇰’s video.

cument and video sharing please sapot
30/07/2025

cument and video sharing please sapot

Watch, follow, and discover more trending content.

All my friend support likes and comments share ۔plzzzzz help
30/07/2025

All my friend support likes and comments share ۔plzzzzz help

Watch, follow, and discover more trending content.

ایک بادشاہ نے اپنے بہنوئی کی سفارش پر ایک شخص کو محکمہ موسمیات کا وزیر لگا دیا۔ ایک روز بادشاہ شکار پر جانے لگا تو روانگ...
30/07/2025

ایک بادشاہ نے اپنے بہنوئی کی سفارش پر ایک شخص کو محکمہ موسمیات کا وزیر لگا دیا۔ ایک روز بادشاہ شکار پر جانے لگا تو روانگی سے قبل اپنے وزیرِ موسمیات سے موسم کا حال پوچھا۔

وزیر نے کہا :-- موسم بہت اچھا ہے اور اگلے کئی روز تک اسی طرح رہے گا۔ بارش وغیرہ کا قطعاً کوئی امکان نہیں۔

بادشاہ مطمئن ہوکر اپنے لاؤ لشکر کے ساتھ شکار پر روانہ ہو گیا۔ راستے میں بادشاہ کو ایک کمہار ملا۔
اس نے کہا حضور ~ آپ کا اقبال بلند ہو‘ آپ اس موسم میں کہاں جا رہے ہیں؟
بادشاہ نے کہا:-- شکار پر۔
کمہار کہنے لگا‘:-- حضور! موسم کچھ ہی دیر بعد خراب ہوجانے اور بارش کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔

بادشاہ نے کہا‘ :-- ابے او برتن بنا کر گدھے پر لادنے والے ‘ تو کیا جانے موسم کا حال ؟ میرے وزیر نے بتایا ہے کہ موسم نہایت خوشگوار ہے اور شکار کے لیئے بہت موزوں ہے اور تم کہہ رہے ہو کہ بارش ہونے والی ہے؟

پھر بادشاہ نے ایک سپاہی کو حکم دیا کہ اس بے پرکی چھوڑنے والے کمہار کو دو جوتے مارے جائیں۔
بادشاہ کے حکم پر فوری عمل ہوا اور کمہار کو دو جوتے نقد مار کر بادشاہ شکار کے لیئے جنگل میں داخل ہو گیا۔ ابھی تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ گھٹا ٹوپ بادل چھا گئے ۔ آدھے گھنٹہ بعد گرج چمک شروع ہوئی اورپھر بارش۔ بارش بھی ایسی کہ خدا کی پناہ۔ ہر طرف کیچڑ اور دلدل بن گئی۔
بادشاہ اور اسکے ساتھیوں کو بہت پریشانی ہوئی - شکار کا پروگرام خراب ہو گیا۔ جنگل میں پانی سے جل تھل ہو گئی۔ ایسے میں خاک شکار ہوتا۔
بادشاہ نے واپسی کا سفر شروع کیا اور برے حال میں واپس محل پہنچا۔ واپس آکر اس نے دو کام کیئے ۔

پہلا یہ کہ وزیرِ موسمیات کو فوری برطرف کردیا اور دوسرا یہ کہ کمہار کو دربار میں طلب کیا، اسے انعامات سے نوازا اور وزیرِ موسمیات بننے کی پیشکش کی۔

کمہار ہاتھ جوڑ کر کہنے لگا‘:--
حضور کہاں میں جاہل اور ان پڑھ شخص اور کہاں سلطنت کی وزارت۔ مجھے تو صرف برتن بنا کر بھٹی میں پکانے اور گدھے پر لاد کر بازار میں فروخت کرنے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں آتا۔ مجھے موسم کا رتی برابر پتہ نہیں۔
ہاں البتہ یہ ضرور ہے کہ جب میرا گدھا اپنے کان ڈھیلے کر کے نیچے لٹکائے تو اس کا مطلب ہے کہ بارش ضرور ہو گی۔ یہ میرا تجربہ ہے اور آج تک میرے گدھے کی یہ پیش گوئی غلط ثابت نہیں ہوئی۔

یہ سن کر بادشاہ نے اپنا تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے کمہار کے گدھے کو اپنا وزیرِ موسمیات مقرر کر دیا۔

مؤرخ کا کہنا ہے کہ گدھوں کو وزیر بنانے کی ابتدا اس واقعے کے بعد سے ہوئی اور یہ روایت کسی نہ کسی شکل میں آج بھی پائی جاتی ہے۔۔ 😊
⚡❄😄😊🌈⛈️🐎

جب فرانسیسی جنرل "گورو" نے شام میں قدم رکھا تو سیدھا سلطان صلاح الدین ایوبیؒ کی قبر پر پہنچا، قبر کو لات ماری اور بولا:"...
24/06/2025

جب فرانسیسی جنرل "گورو" نے شام میں قدم رکھا تو سیدھا سلطان صلاح الدین ایوبیؒ کی قبر پر پہنچا، قبر کو لات ماری اور بولا:
"اٹھو صلاح الدین! ہم پھر آ گئے!"
کیا صلاح الدین ایوبیؒ کی روح تڑپی نہ ہوگی؟ کیا ان کی غیرت نے فریاد نہ کی ہوگی کہ "اے میرے جانشینوں! کیا تم واقعی ختم ہو چکے ہو؟"

جب صل-یبی جنرل "لیوتی" مراکش پہنچا، تو وہ سیدھا یوسف بن تاشفینؒ کی قبر پر گیا، قبر کی بے حرمتی کی، اور غرور سے کہا:
"اے تاشفین کے بیٹے! دیکھو، ہم تمہارے سرہانے پہنچ چکے ہیں!"
کیا اس مردِ مجاہد کی روح نہ چیخی ہوگی؟ کیا اس کی تل-وار نہ لرزی ہوگی؟ مگر افسوس! اس کے وارث سو رہے تھے!

جب صل-یبیوں نے دوبارہ اندلس پر قبضہ کیا تو "الفونسو" حاجب منصورؒ کی قبر پر سونے کی چارپائی بچھا کر شراب نوشی کی، اپنی بیوی کو ساتھ بٹھایا اور کہا:
"دیکھو! میں نے مسلمانوں کی سلطنت پر قبضہ کر لیا ہے!"
کیا حاجب منصورؒ کی روح نے تڑپ کر یہ نہ کہا ہوگا کہ "اے میرے اللہ! کیا میری امت کے شیر بکریاں بن چکے ہیں؟"

جب یونانی فوج ترکی میں داخل ہوئی تو عثمان غازیؒ کی قبر پر کھڑے ہو کر یونانی جرنیل "سوفوکلس وینیزیلوس" نے کہا:
"اٹھو اے بڑی پگڑی والے! دیکھو ہم نے تمہاری سلطنت کا خاتمہ کر دیا!"
کیا عثمان غازیؒ، جس نے اسلامی خلافت کی بنیاد رکھی تھی، اس کی روح نے یہ نہ سوچا ہوگا کہ "کیا میرے وارث میری قربانیوں کو بھول چکے ہیں؟"

مسلمانوں! کیا تم واقعی سب کچھ بھول چکے ہو؟
کیا تم اپنے ہیروز کی عزت کرنا بھی بھول گئے؟
کیا تمہیں صرف ٹک ٹاک، ڈانس، سوشل میڈیا کی چکاچوند نظر آتی ہے؟

کہاں ہیں وہ نوجوان جو غیرت و حمیت کے پیکر تھے؟
کہاں ہیں وہ بہادر جو اللہ کی راہ میں جانیں نچھاور کرتے تھے؟
کہاں ہیں وہ جن کی تلواروں سے باطل لرزتا تھا؟

اب سلطان صلاح الدین ایوبیؒ، یوسف بن تاشفینؒ، حاجب منصورؒ اور عثمان غازیؒ کی ارواح تڑپ رہی ہوں گی، آسمانوں سے دیکھ رہی ہوں گی کہ وہ قوم جس کے لیے انہوں نے اپنی زندگیاں قربان کیں، وہ آج سوشل میڈیا کے بے ہودہ چکروں میں الجھی ہوئی ہے!

مسلمانو! یہ وقت جاگنے کا ہے!
یہ وقت اپنی تاریخ واپس لینے کا ہے!
یہ وقت اپنے ایمان کو جگانے کا ہے!
یہ وقت اپنے رب کے دین کو پھر سے سربلند کرنے کا ہے!

ورنہ تاریخ ایک بار پھر گواہی دے گی کہ "یہ وہ قوم تھی جو خود ہی اپنے زوال کی ذمہ دار تھی!"

23/06/2025

Address

Abu Dhabi

Opening Hours

09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when follow like and sher jugg posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to follow like and sher jugg:

Share