09/08/2025
"اسلام کی تاریخ میں حضرت عثمانؓ ایک ایسی جلیل القدر ہستی ہیں جن کی سخاوت اور فیاضی کی مثال نہیں ملتی۔ آپؓ نے اپنی بے پناہ دولت اللہ کی راہ میں خرچ کی اور صدقہ جاریہ کے ایسے کام کیے جن کے ثمرات آج بھی دنیا بھر میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔ آپؓ کے عطا کردہ کنویں، مساجد اور دیگر خدمات آج تک لاکھوں مسلمانوں کو فائدہ پہنچا رہی ہیں اور یہ سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا۔"