TNN Tajaka News Network

TNN Tajaka News Network TNN

14/09/2025
انا للہ و انا الیہ راجعونرات افغانستان میں آنے والے خوفناک زلزلے نے تباہی مچا دی۔ اب تک سینکڑوں قیمتی جانیں لقمہ اجل بن ...
01/09/2025

انا للہ و انا الیہ راجعون

رات افغانستان میں آنے والے خوفناک زلزلے نے تباہی مچا دی۔ اب تک سینکڑوں قیمتی جانیں لقمہ اجل بن چکی ہیں اور بے شمار لوگ زخمی حالت میں تڑپ رہے ہیں۔ کئی گاؤں صفحۂ ہستی سے مٹ گئے ہیں، جہاں کبھی زندگی کی رونقیں تھیں وہاں اب صرف مٹی ملبہ اور چیخوں کی بازگشت ہے۔

شدت ایسی تھی کہ لوگ چیختے چلاتے گھروں سے نکلے لیکن کئی معصوم روحیں نیند میں ہی ہمیشہ کے لیے سو گئیں۔ افغانی ڈاکٹرز کے مطابق اس وقت بھی ہر پانچ منٹ بعد ایک زخمی ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔

یہ لمحہ ہم سب کے لیے امتحان ہے۔ آئیے! دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے زخمیوں کو جلد صحت دے اور اہل خانہ کو صبر جمیل نصیب کرے۔

اے اللہ! ہمارے افغان بہن بھائیوں پر رحم فرما۔ آمین

(تحصیل براول – امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس)آج تحصیل براول کی سطح پر ایک اہم آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ...
01/09/2025

(تحصیل براول – امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس)

آج تحصیل براول کی سطح پر ایک اہم آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ایس ایچ او تھانہ براول، ایس ڈی پی او سرکل دیر اور علاقے کے معزز مشران نے شرکت کی۔*

اجلاس کا مقصد علاقے میں امن و امان کی بہتری، مشکوک سرگرمیوں کی روک تھام اور پولیس و عوام کے درمیان مؤثر تعاون کو فروغ دینا تھا۔

اجلاس میں درج ذیل اہم فیصلے کیے گئے:

🔹 گاؤں کی سطح پر نگرانی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، جو اپنے علاقوں میں مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں گی۔
🔹 ہر قسم کے مشکوک افراد کی آمد و رفت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
🔹 کسی بھی مشکوک فرد کی موجودگی یا نقل و حرکت کی صورت میں فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع دی جائے گی۔
🔹 مشران نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے علاقوں میں قائم کمیٹیوں کو فعال رکھیں گے اور
مشکوک افراد کے ساتھ تعلق رکھنے والے افراد اور سہولت کاروں پر بھی قریبی نظر رکھی جائے گی۔
🔹 عوام سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال میں فوری طور پر متعلقہ تھانے یا پولیس افسران سے رابطہ کریں۔

ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اپنے علاقے کو پرامن، محفوظ اور خوشحال بنائیں۔ پولیس اور سکیورٹی ادارے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اور ہمیں یقین ہے کہ مقامی کمیونٹی کے تعاون سے ہر قسم کے خطرے کا مؤثر طور پر مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

"امن ہمارا عزم ہے، اور آپ کا تعاون ہماری طاقت"
ریکارڈ ایس ایچ او براول

افغان مہاجرین کی واپسی یکم ستمبر سے شروع ہوگی، انتظامات مکمل حکومت نے افغان مہاجرین کی واپسی یکم ستمبر سے شروع کرنے کا ا...
31/08/2025

افغان مہاجرین کی واپسی یکم ستمبر سے شروع ہوگی، انتظامات مکمل
حکومت نے افغان مہاجرین کی واپسی یکم ستمبر سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، جبکہ پولیس کو کارروائی کے لیے باضابطہ حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے بھی اس سلسلے میں سرگرم ہیں تاکہ عمل کو شفاف اور مرحلہ وار مکمل کیا جاسکے۔

20/08/2025

تنخواہ نہیں، حق چاہیے — سیلاب متاثرین کے ساتھ حکومتی ڈراما

پاکستان کی وفاقی کابینہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے لئے عطیہ کرے گی۔ حساب لگایا جائے تو یہ رقم تقریباً دو سے ڈھائی کروڑ روپے بنتی ہے۔ ایک طرف یہ رقم اخباروں کی سرخیوں کے لئے بڑی دکھائی جا سکتی ہے، لیکن حقیقت میں یہ صرف ایک چھوٹے گاؤں کے نقصانات کو بھی پورا کرنے کے لئے ناکافی ہے۔ مثال کے طور پر، ضلع بٹگرام کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث پانچ کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ تو سوال یہ ہے کہ کیا پورے صوبے یا ملک کے لئے یہ “چندہ” کافی ہے؟

یہ وہی ملک ہے جہاں حکمران ہر سال دو ہزار ارب روپے کی کرپشن کرتے ہیں۔ یعنی یومیہ اوسطاً تیس ملین ڈالر چوری اور ضائع ہو جاتے ہیں، اور پھر جب قدرتی آفات آتی ہیں تو ہمیں لولی پاپ دیا جاتا ہے کہ “ہم اپنی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کر رہے ہیں۔” یہ مدد نہیں ہے، یہ ڈراما ہے۔ اصل میں یہ کوئی “صدقہ” یا “خیرات” نہیں ہے بلکہ عوام کا حق ہے۔ ریاست کے شہریوں پر جو آفت آتی ہے، ریاست کی اولین ذمہ داری ہے کہ ان کا حق ادا کرے، نہ کہ یہ دکھاوا کرے کہ وہ قربانی دے رہی ہے۔

سب سے زیادہ تکلیف دہ پہلو یہ ہے کہ ان محروم خطوں کے عوام، بالخصوص پشتون اور بلوچ عوام، کو ایسے پیش کیا جاتا ہے جیسے وہ کوئی بوجھ ہیں، جیسے ان کو صدقہ دیا جا رہا ہے۔ یہ سراسر توہین ہے۔ یہ لوگ بیکار یا محتاج نہیں ہیں، یہ محنتی اور باعزت شہری ہیں جن کا اپنے وسائل اور اپنے ملک پر پہلا حق ہے۔ اگر ان کے گھر اجڑ گئے ہیں تو یہ کوئی خیرات نہیں مانگ رہے، یہ اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

یہ کیسا المیہ ہے کہ پاکستان جیسے ملک میں، جس کا بجٹ کھربوں میں ہے اور جس کے حکمرانوں کے اخراجات اربوں میں ہیں، وہاں قومی سطح پر کوئی مضبوط نیشنل ڈیزاسٹر فنڈ نہیں ہے۔ بجائے اس کے کہ پورے کابینہ کے ڈویلپمنٹ فنڈز کٹ کر سیلاب متاثرین کو دیے جاتے، صرف ایک ماہ کی تنخواہ کا اعلان کر کے یہ تاثر دیا جا رہا ہے جیسے بہت بڑا احسان کیا جا رہا ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ اگر متاثرین کے ساتھ حقیقی انصاف کرنا مقصود ہوتا تو کم از کم ایک ارب روپے کے فوری پیکج کا اعلان کیا جانا چاہیے تھا، تاکہ لوگوں کو تسلی ملے کہ ریاست ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

ہمیں بطور قوم یہ سمجھنا ہوگا کہ خیرات اور صدقہ اس مسئلے کا حل نہیں ہے۔ یہ عوام کا حق ہے۔ اور جب ریاست حق نہیں دیتی تو یہ ذمہ داری عوام پر بھی آتی ہے، کیونکہ نمائندے بھی ہم ہی منتخب کرتے ہیں۔ اگر ہم غلط لوگوں کو چنتے ہیں تو ہم بھی شریکِ جرم ہیں۔

اس ملک کو خیرات پر نہیں، انصاف پر چلنا چاہیے۔ عوام کو چاہیے کہ اپنے حق کو خیرات یا صدقہ کہنے کے بجائے حق کے طور پر مانگیں اور لیں۔ کیونکہ یہی اصل غیرت ہے اور یہی راستہ ہمیں کرپٹ نظام سے نجات دلا سکتا ہے۔

اس کابینہ میں جتنے لوگ بیٹھے ہیں، میں ان سب پر لعنت بھیجتا ہوں۔ ان کے ہوتے ہوئے پچھلے تین برسوں میں پاکستان میں تین بڑے سیلاب آئے، لاکھوں لوگ بے گھر ہو گئے، مگر یہ ٹس سے مس نہ ہوئے۔ ان کے ہوتے ہوئے اس ملک میں آج دو کروڑ ستر لاکھ بچے سکول سے باہر ہیں۔ ان کے ہوتے ہوئے آج گیارہ کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

یہ حکمران اور ان کے خاندان خود تو محلات میں عیش کرتے ہیں، مگر عام پاکستانی کے خاندان سعودی عرب اور دبئی میں مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔ غریبوں کا ذرا سا بھی خیال نہیں کرتے، ان حرام خوروں کی بداعمالیوں نے اس ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے۔ ان کے جھوٹے اعلانات، ڈرامے اور دکھاوا عوام کی زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہیں۔

اصل حقیقت یہ ہے کہ جب کوئی قومی سانحہ ہوتا ہے تو دنیا کے ہر ملک میں اسی وقت ایک National Disaster Fund الرٹ ہو جاتا ہے۔ یہ نہ شکریے کے اعلانات سے چلتا ہے، نہ تصویروں اور بیانات سے۔ لیکن ہمارے ہاں حکمران صرف تالیوں اور تصویروں کے پیچھے ہیں۔

جاکر بونیر اور سوات کے لوگوں سے پوچھو، وہاں ہر دوسرے گاؤں میں الگ الگ ویلفیئر فاؤنڈیشن بنی ہوئی ہے۔ آخر کیوں؟ اس لئے کہ ریاست اپنا کردار ادا نہیں کرتی۔ یہ اس قوم کی بکھری ہوئی حالت کا ثبوت ہے کہ ایک گاؤں میں بھی چار چار فاؤنڈیشنز چل رہی ہیں۔ قوم بننے کے بجائے ہمیں ٹکڑوں میں بانٹ دیا گیا ہے۔

یہ حکمران اتنے بے شرم اور منحوس ہیں کہ قوم کے اربوں روپے کھا کر بھی جھوٹے اعلانات اور فوٹو سیشن سے اپنی سیاست چمکاتے ہیں۔ اللہ کا خوف کرو! عوام کو دھوکہ دینا بند کرو

15/08/2025

*‏🚨خیبرپختونخوا میں سیلاب سے 146 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق*

*بونیر میں 78*
*باجوڑ میں 21*
*بٹگرام میں 15*
*مانسہرہ میں 14*
*سوات میں 11*
*لوئر دیر میں 5*
*شانگلہ میں 2*
*یا اللہ پاک رحم فرما🤲🏻😭*

عمران خان کا بنی گالہ والا گھر نیب نے بولی پر لگا دیا ، نیلامی آج ہوگی
11/08/2025

عمران خان کا بنی گالہ والا گھر نیب نے بولی پر لگا دیا ، نیلامی آج ہوگی

 #مبارکباد براول شاہی دیر خان سے تعلق رکھنے والے احمد اللہ کےصاحبزادے محمد عباس گورنمنٹ ہائی سکول  دیر خان براول میٹرک  ...
30/07/2025

#مبارکباد
براول شاہی دیر خان سے تعلق رکھنے والے احمد اللہ کےصاحبزادے محمد عباس گورنمنٹ ہائی سکول دیر خان براول میٹرک کی سٹوڈنٹ نے سالانہ اول 2025 کے ایس ایس سی امتحان میں 600 نمبرات میں سے510نمبرات حاصل کرکے اپنے سکول میں نمایاں پوزیش حاصل کی ہے ہم اپنے طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہیں

 #مبارکباد براول شاہی دیر خان سے تعلق رکھنے والے راحت اللہ خان کےصاحبزادے ابرار خان گورنمنٹ ہائی سکول  دیر خان براول میٹ...
30/07/2025

#مبارکباد
براول شاہی دیر خان سے تعلق رکھنے والے راحت اللہ خان کےصاحبزادے ابرار خان گورنمنٹ ہائی سکول دیر خان براول میٹرک کی سٹوڈنٹ نے سالانہ دوم 2025 کے ایس ایس سی امتحان میں 1200 نمبرات میں سے1021نمبرات حاصل کرکے اپنے سکول میں نمایاں پوزیش حاصل کی ہے ہم اپنے طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہیں

30/07/2025

باجوڑ آپریشن کے خلاف پختونوں کے خواتین بھی امن مانگنے گھروں سے نکل آئیں۔ احتجاج کیطرف روانہ

اناللہ وانا الیہ راجعون😭براول تیکرکوٹ سے تعلق رکھنے والے حاجی فضل مالک کا انتقال ہوا ہیں  اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردو...
21/07/2025

اناللہ وانا الیہ راجعون😭
براول تیکرکوٹ سے تعلق رکھنے والے حاجی فضل مالک کا انتقال ہوا ہیں
اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

06/06/2025

ٹی این این کے پوری ٹیم کے طرف سے تمام مسلمانوں کو اور بالخصوص مسافر بھائیوں کو عیدالاضحٰی کی خوشیاں مبارک ہوں ۔

Address

Al Ain

Telephone

+923444455571

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TNN Tajaka News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to TNN Tajaka News Network:

Share