08/07/2026
کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن گلشن غازی میں باپ نے اپنے بیٹے پر اتنا تشدد کیا کہ وہ زندگی ہی ہار گیا، سلمان کی عمر صرف 17 سال تھی۔
نوجوان کی تدفین کی تیاریاں کی جارہی تھیں، تب کسی نے پولیس کو خبر دی کہ نوجوان طبعی موت نہیں مرا بلکہ اُسے مارا گیا اور گھر والے خاموشی سے تدفین کرنے جارہے تھے۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ظالم باپ اور اُس کے ایک بیٹے کو بھی گرفتار کرلیا کیونکہ سلمان کو مارنے میں اُس کا بھائی بھی برابر کا شریک تھا۔