Mohmand TV

Mohmand TV Belongs To Tabasom Mohmand A Journalist From Pakistan's Mohmand District Working For Peace & Humanity
(1)

"Meet a Journalist from Mohmand District, Pakistan, who has dedicated the last decade of his life to the cause of social activism, preserving Pashtun culture, and promoting peace in his region. With an impressive educational background, he holds triple master's degrees, which have equipped him with a wealth of knowledge and expertise to drive positive change in his community. In addition to his ac

ademic achievements, he is also a passionate journalist, using the power of the written word to shed light on important issues in his region. Supported by GP Oil, he has been able to channel his passion and dedication into tangible efforts to improve the lives of the people in his community. Through his unwavering commitment, he has become a symbol of hope, fostering cultural awareness and working tirelessly to create a more harmonious and peaceful environment for all."

10/09/2026

پشتو کے معروف ادیب اور حاضر جواب شخصیت جناب عندلیب صاحب کے ساتھ تبسم مومند کی طاہر خان ریسٹورنٹ میں خصوصی نشست۔

09/09/2026

ضلع مہمند، تحصیل صافی کے خاخ بازار سے تعلق رکھنے والے اجمل خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔

اس موقع پر تبسم مہمند ان کے حجرہ پہنچے اور اجمل خان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ تبسم مہمند نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی عبادت اور عمرہ قبول فرمائے اور انہیں بار بار حرمین شریفین کی حاضری نصیب فرمائے۔

اجمل خان اور ان کے اہلِ خانہ کو عمرہ کی سعادت پر بہت بہت مبارک ہو۔ 🤲🕋

08/09/2026

تبسم مومند کی ملک نوراجان کے ہمراہ ضلع خیبر کے معروف شنواری ریسٹورنٹ واوا خان شنواری ہاؤس آمد۔ اس موقع پر واوا خان صاحب کے ساتھ ایک مختصر اور دلچسپ گفتگو ہوئی، جس میں شنواری ہاؤس کے ذائقے، کاروباری سفر، تجربات اور زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی گئی۔

ایم این اے ساجد خان مہمند کی باب خیبر دھرنے میں شرکت، سابقہ خاصہ دار و لیویز اہلکاروں کے مطالبات کی حمایتخیبر: ممبر قومی...
07/09/2026

ایم این اے ساجد خان مہمند کی باب خیبر دھرنے میں شرکت، سابقہ خاصہ دار و لیویز اہلکاروں کے مطالبات کی حمایت

خیبر: ممبر قومی اسمبلی ساجد خان مہمند نے باب خیبر میں سابقہ خاصہ دار اور لیویز فورس کے اہلکاروں کی جانب سے جاری دھرنے میں شرکت کی اور دھرنے کے شرکاء سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

اس موقع پر ایم این اے ساجد خان مہمند نے دھرنے کے شرکاء کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ جرگہ منعقد کریں گے، جس میں سابقہ خاصہ دار اور لیویز فورس کے اہلکاروں کو درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت کرکے ان کے حل کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے فورس کے جوانوں کے ساتھ ہر محاذ پر ڈٹ کر کھڑے رہیں گے اور ان کے جائز مطالبات کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

دھرنے میں موجود شرکاء نے ایم این اے ساجد خان مہمند کی آمد اور اپنے مطالبات کی حمایت پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی کاوشوں سے مسائل کے حل کی راہ ہموار ہوگی۔

07/09/2026

ملک سلطان اور جرگہ مشران کی کوششوں سے زیرک خان محمد خان اور عبدالرحمان کے درمیان تنازعہ حل

پشاور: بخشو پل میں زیرک خان محمد خان اور عبدالرحمان کے درمیان جاری تنازعہ ملک سلطان شاہ خالد اور جرگہ مشران کی کوششوں سے خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرلیا گیا۔

ملک سلطان شاہ خالد، ملک زیارت گل اور دیگر جرگہ مشران نے فریقین کے درمیان صلح کرانے کے لیے اہم کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں دونوں فریقین نے اپنے اختلافات ختم کرکے باہمی بھائی چارے اور امن کے ساتھ رہنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر ملک سلطان شاہ خالد، ملک زیارت گل، ملک دوری، ملک علی خان، ملک تاج محمد، ملک ملتان شاہ خالد خان، ملک فردوس اور دیگر مشران و معززین موجود تھے۔

شرکاء نے تنازعہ کے پُرامن حل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ملک سلطان شاہ خالد اور جرگہ مشران کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ جرگے کے ذریعے باہمی تنازعات کا حل قبائلی روایات اور علاقے میں امن و اتحاد کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔

06/09/2026

معروف قومی و سماجی شخصیت ملک نوراجان خویزئی نے جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما، فلاحی و سماجی شخصیت اور معروف کاروباری شخصیت ملک سعید صافی کو ان کی سیاسی، سماجی اور فلاحی خدمات کے اعتراف میں روایتی قولہ لونگی پہنائی۔

اس موقع پر ملک نوراجان خویزئی نے ملک سعید صافی کی عوامی، فلاحی اور سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ عوامی خدمت اور علاقے کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے ملک سعید صافی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ملک سعید صافی نے ملک نوراجان خویزئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت اور فلاحی سرگرمیوں میں کردار ادا کرنا ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے اور وہ آئندہ بھی اپنی بساط کے مطابق خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

06/09/2026

ملک نوراجان کی جانب سے روایتی قولہ لُونگی پہنانے کا سلسلہ جاری، خوگاخیل قوم کے قومی مشر ملک خان سید کو لُونگی پہنائی گئی

پشاور: معروف سماجی شخصیت اور قومی مشر ملک نوراجان خویزئی کی جانب سے روایتی قولہ لُونگی پہنانے کی خوبصورت روایت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اسی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے خوگاخیل قوم کے قومی مشر ملک خان سید کو روایتی قولہ لُونگی پہنائی گئی۔

اس موقع پر باہمی احترام، قومی روایات کے فروغ اور معاشرتی اقدار کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ قولہ لُونگی پہنانے کی یہ روایت قبائلی معاشرے میں عزت، محبت اور بھائی چارے کی علامت سمجھی جاتی ہے۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات ویڈیو میں ملاحظہ کریں۔

05/09/2026

ملک نوراجان خویزئی کی تبسم مومند کے حجرے آمد، صحافتی خدمات کے اعتراف میں قولہ لنگی پہنائی

پشاور: معروف سماجی شخصیت اور قومی مشیر ملک نوراجان خویزئی نے صحافی تبسم مومند کے حجرے پر آمد کی، جہاں انہوں نے ان سے ملاقات کی اور مختلف امور سمیت صحافتی خدمات پر تفصیلی گفتگو کی۔

اس موقع پر ملک نوراجان خویزئی نے تبسم مومند کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں قولہ لنگی پہنائی اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ تبسم مومند نے صحافت کے میدان میں عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور عوام کی آواز متعلقہ فورمز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

تبسم مومند نے ملک نوراجان خویزئی کی آمد اور محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کا بنیادی مقصد عوامی مسائل کی نشاندہی، حقائق کی ترجمانی اور معاشرے کی بہتری کے لیے مثبت کردار ادا کرنا ہے۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

04/09/2026

صوبائی حکومت اور چیف سیکریٹری خپبرپختونخواہ کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ مہمند نے عوام کے مشترکہ تعاون سے ضلع کے تینوں سب ڈویژنزکےاٹھ تحصیلوں میں نوجوانوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کا عمل شروع کیا ہےجس میں ہر تحصیل میں دو کرکٹ پیچس، ایک ولی بال پیچ شامل ہیں۔ اس سلسلے میں کُل 16 کرکٹ پیچس، گراونڈ لیولنگ اور 8 ولی بال پیچس تیار کیے جا رہے ہیں، جس کے ساتھ ساتھ ولی بال کے لئے نٹ اور بال، جبکہ کرکٹ کے لئے پیچس ، گراؤنڈز کی لیولنگ، بیٹ، بال اور وکٹس سمیت دیگر ضروری سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔
پہلے مرحلہ میں اپر مہمند کے تحصیل حلیمزئی میں دو کرکٹ گراونڈ اور دو ولی بال پیچس تیار ہوکر حوالے کر دی گئی ہیں۔ یہ منصوبہ دسمبر 2026 تک مکمل کیا جائے گا۔ یہ سرگرمیاں نوجوانوں کو صحت مندانہ اور تعمیری سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے لئے شروع کی گئی ہیں تاکہ وہ کسی بھی منفی سرگرمی میں حصہ لینے سے محفوظ رہیں۔ضلعی انتظامیہ نے عوام اور نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان سہولیات کی حفاظت کو اپنی ذمہ داری سمجھیں اور اس کی مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنائیں۔
ضلعی انتظامیہ مہمند حکومت خیبر پختونخوا کی گڈ گورننس پالیسی اور عوامی ایجنڈے کے تحت نوجوانوں کو صحت مندانہ تفریحی مواقع فراہم
کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

Deputy Commissioner Mohmand Government of Khyber Pakhtunkhwa Muhammad Sohail Afridi Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa

Address

Al Ajman

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mohmand TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share