🌷🌻💞 وَتُعِزُ مَن تَشَاء وَتُذِلُ مَن تَشَاء💞🥀🌹
For Every Success, A Downfall is a Must!
26/07/2025
Hunza Babusar Top Flood.
16/07/2025
ایکـــــــــ گاؤں میں غریب نائی رہا کرتا تھا جو ایک درخت کے نیچے کرسی لگا کر لوگوں کی حجامت کرتا ✂️
مشکل سے گزر بسر ہو رہی تھی۔ اس کے پاس رہنے کو نہ گھر تھا۔ نہ بیوی تھی نہ بچے تھے۔ صرف ایک چادر اور ایک تکیہ اس کی ملکیت تھی ۔ جب رات ہوتی تو وہ ایک بند سکول کے باہر چادر بچھاتا، تکیہ رکھتا اور سو جاتا🧔
ایک دن صبح کے وقت گاوں میں سیلاب آ گیا💹
اس کی آنکھ کھلی تو ہر طرف شور و غل تھا🧐
وہ اٹھا اور سکول کے ساتھ بنی ٹینکی پر چڑھ گیا. چادر بچھائی، دیوار کے ساتھ تکیہ لگایا اور لیٹ کر لوگوں کو دیکھنے لگا 👁
لوگ اپنا سامان، گھر کی قیمتی اشیا لے کر بھاگ رہے تھے. کوئی نقدی لے کر بھاگ رہا ہے، کوئی زیور کوئی بکریاں تو کوئی کچھ قیمتی اشیا لے کر بھاگ رہا ہے🏃♀️🏃♂️
اسی دوران ایک شخص بھاگتا آ رہا تھا اس نے سونے کے زیور پیسے اور کپڑے اٹھا رکھے تھے۔ جب وہ شخص اس نائی کے پاس سے گزرا اوراسے سکون سے لیٹے ہوئے دیکھا توغصے سے بولا !
" اوئے ساڈی ہر چیز اجڑ گئی اے"
ساڈی جان تے بنی اے، تے تو ایتھے سکون نال لما پیا ہویا ایں"😨
یہ سن کرنائی بولا !
لالے اج ای تے غربت دی چس آئی اے"
جب میں نے یہ کہانی سنی تو ہنس پڑا مگر پھر ایک خیال آیا کہ شاید روز محشر کا منظر بھی کچھ ایسا ہی ہوگا✅
جب تمام انسانوں سے حساب لیا جائے گا✍️
ایک طرف غریبوں کا حساب ہو رہا ہو گا 🧘♂️
دو وقت کی روٹی، کپڑا، حقوق اللہ اور حقوق العباد 😥
ایک طرف امیروں کا حساب ہو رہا ہو گا😎
پلازے، دکانیں، فیکٹریاں، گاڑیاں، بنگلے، سونا اور زیوارات🤑
ملازم ۔ پیسہ ۔ حلال حرام ۔ عیش و آرام ۔ زکوۃ ۔ حقوق اللہ۔ حقوق العباد ⚖️
اتنی چیزوں کا حساب کتاب دیتے ہوئے پسینے سے شرابور اور خوف سے تھر تھر کانپ رہے ہوں گے🔥
تب شاید اسی نائی کی طرح غریب ان امیروں کو دیکھ رہے ہو گے👀
چہرے پر ایک عجیب سا سکون اور شاید دل ہی دل میں کہہ رہے ہوں گے۔۔۔۔!
"اج ای تے غربت دی چس آئی اے"
ائے اللہ ہمیں اپنے احکامات کے مطابق زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا فرما اور اس حال میں موت عطا فرمانا کہ تو ہم سے راضی ہو چکا ہو🤲
آمــــین یا رب العــــالمین👏
01/07/2025
🚨 لاہور میں عمران خان کے دور میں قائدِاعظم محمد علی جناح کے نام پر بنائے گئے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرکے مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی رکھ دیا گیا۔ 😠
30/06/2025
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا فرمان ہے کہ جب الله کسی انسان کا وقت بدلنے والا ہوتا ہے تو یہ پانچ نشانیاں ظاہر کرتا ہے.
29/06/2025
ایمرجنسی انتباہ:
نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں میں سندھ کے جنوبی علاقوں سجاول، ٹھٹہ، بدین، کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور پوٹھوہار/شمال مشرقی پنجاب راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ خطرہ۔
جبکہ بلوچستان کے کرتھر رینج کے جنوبی نالوں میں بہاؤ بڑھنے کا امکان۔ سوات، پنجکورہ دریا اور معاون ندیوں میں 24-48 گھنٹوں میں بہاؤ بڑھنے کا امکان ۔ اگلے 48 گھنٹوں میں دریائے کابلمیں نچلے درجے کے سیلاب تک پہنچ سکتا ہے۔
پنجاب میں نارووال، سیالکوٹ، گجرات کے ندی نالوں میں بہاؤ میں اضافہ، نچلے درجے کے سیلاب تک بڑھ سکتا ہے۔
احتیاطی تدابیر: نشیبی علاقوں سے بچیں، ندی نالوں سے دور رہیں، خطرے سے دو چار علاقوں میں سفر سے گریز کریں
مزید رہنمائی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.
28/06/2025
احرام باندھنے کا بہترین طریقہ!
The best way to wear Ahram.
28/06/2025
جولائی سے ستمبر تک اپنے ارد گرد سانپوں سے ہوشیار رہیں۔
Be careful of snakes around you from July to September.
27/06/2025
Swat River Incident
دریائے سوات میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد ڈوب گئے دو کی میتیں مل گئیں باقی لاپتہ۔
آج دریائے سوات میں 15 سیاحوں کا ڈوبنا ،جن کا تعلق ایک ہی علاقے،خاندان سے بتایا جاتا ہے۔ یہ ایک اندوہناک، افسوسناک واقعہ ہے۔ مینگورہ شہر کے ساتھ فضا گٹ/بائی پاس پر دریائے کے کنارے بنے ریسٹورنٹ میں یہ سیاح ناشتہ کررہے تھے کہ سیلابی ریلہ آیا اور یہ لوگ پھنس گئے،ایک گھنٹے تک پھنسے رہے لیکن انتظامیہ یا کوئی اور ضلعی ادارہ ان کو ریسکیو کرنے نہیں آیا اور یہ بدقسمت سیاح جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
افسوسناک بات یہ ہے کہ NDMA کل خبرداری اعلان/الرٹ جاری کرچکا تھا پھر بھی ضلعی انتظامیہ نے کوئی احتیاطی تدابیر نہیں اٹھائی۔ یہ کتنی مظلومانہ/افسوسناک موت ہے کہ ایک گھنٹے تک وہ امداد اور ریسکیو کرنے کی دہائیاں دیتے رہے،منتیں کرتے رہے لیکن ضلعی انتظامیہ میں سے کوئی نہیں آیا۔
27/06/2025
21/06/2025
انتقال کے بعد میت کے مال کے حقوق کی تفصیل۔
21/06/2025
سابق آئی ایس آئی چیف جنرل حمید گل مرحوم کے وہ الفاظ جو حقیقت ہیں ۔
Be the first to know and let us send you an email when Muhammad ijaz Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.