09/08/2025
*خوشی کہاں سے آتی ہے؟*☺️ نفسیات کیا کہتی ہے؟ 🧠
عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ خوشی کا مطلب ہے, اچھا گھر، اچھی گاڑی، اچھا بزنس، زیادہ پیسہ، مہنگے کپڑے یا مشہور ہونا
لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ سب وقتی خوشی دیتے ہیں، جسے سائیکالوجی میں "Short-term Pleasure" کہتے ہیں۔ جبکہ سچی خوشی (True Happiness) ☺️ کہیں زیادہ گہری اور دیرپا ہوتی ہے۔
سائیکالوجی کے مطابق خوشی کے تین بڑے ذرائع ہیں:
1۔ مثبت جذبات (Positive Emotions) جیسے کہ شکر گزاری، محبت، امید، فخر، سکون وغیرہ۔ یہ وہ احساسات ہیں جو دل کو ہلکا اور خوش رکھتے ہیں۔
2۔ دوسری چیز مشغولیت (Engagement) ہے، کسی کام میں بندے کا اس طرح ڈوب جانا کہ وقت کا احساس نہ رہے۔ ٹائم کا پتہ ہی نہ چلے، چاہے وہ کوئی عبادت ہو، پڑھائی ہو، کوئی کام ہو یا کھیل۔ اگر آپ کوئی کام کر رہے ہو اور بار بار گھڑی کی طرف دیکھتے ہو، تو سمجھو کہ آپ کو اندر کی خوشی نہیں ملے گی۔
3۔ تیسری چیز معنی اور مقصد (Meaning & Purpose) ہے ، یہ جاننا کہ آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے، اور وہ مقصد صرف آپ کے لیے نہیں دوسروں کے لیے بھی فائدہ مند ہو۔
💐 *روزمرہ کی مثالیں* سے تھوڑا واضح کر دیتے ہیں۔
ماں اپنے بچے کی کامیابی پر مسکرا رہی ہے ⬅️ مثبت جذبات ⬅️ خوشی
جب آپ کوئی گیم کھیل رہے ہو اور آپ کو ٹائم کا پتہ ہی نہیں چل رہا⬅️ مشغولیت ⬅️ دلی سکون یا خوشی
کوئی شخص دوسروں کی مدد کر رہا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ یہی اس کی زندگی کا مقصد ہے ⬅️ معنی اور مقصد ⬅️ خوشی
📊 ایک مزے کی بات یہ ہے کہ خوشی کا صرف 10% حصہ بیرونی چیزوں (پیسہ، جائیداد، نوکری) سے آتا ہے، باقی 90% ہمارے اندر کے ذہنی رویے، عادات اور نظرئیے پر منحصر ہوتا ہے۔