
30/08/2025
ملک میں سیلابی صورتحال کے بعد بہت سے لوگ ایک ہی رٹ لگائے ہوئے ہیں کہ ڈیم بنائے ہوتے تو سیلاب نہ آتا نہریں بنائی ہوتی تو سیلاب نہ تا یا پھر کچھ لوگ طنزیہ کہہ رہے تھے کہ دنیا کا بہترین نہری نظام پاکستان میں ہے تو پھر کیوں سیلاب آتا ہے وہ لوگ جان لیں کہ پنجاب میں جو دریا بہتے ہیں ان میں جہلم کو چھوڑ کر باقی تین چناب راوی اور ستلج میدانی دریا ہیں اور اس وقت دنیا میں کوئی ایسی ٹیکنالوجی نہیں جو میدانی دریاؤں پر ڈیم بنا سکے جہلم پر ممکن تھا وہاں بنایا گیا ہے دوسرا نہریں سیلاب کے دوران مجبوراً بند کرنی پڑتی ہیں کیونکہ سیلابی پانی میں بہت زیادہ مٹی کیچڑ ہوتا ہے جو نہروں کو بند کر دیتا ہے جس سے پانی نہروں کے بند توڑ کر آبادیوں میں گھس سکتا ہے اب فرض کریں کالاباغ ڈیم ایک ایشو ہے اور اس مسئلے کو حل کر کے کالاباغ ڈیم بنا لیتے ہیں تو اس کا فائدہ پنجاب کو تو بالکل نہیں ہو سکتا کیونکہ یہ تو اوپر میانوالی کے قریب بنے گا اس میں پنجابی دریاؤں کا پانی تو نہیں جا سکتا تو پھر سوال ہے ہم اس سیلاب سے کیسے بچ سکتے ہیں تو اس کا جواب ہے دریاؤں کے قدرتی راستوں پر تعمیرات اور ہاؤسنگ سوسائٹی نہ بنائیں ورنہ دریاؤں کے قانون سے تو آپ واقف ہی ہے کہ کوئی ڈوبے پار لگے دریا کو اپنے رستے بہنا