01/08/2025
پریس ریلیز / عوامی اپیل
فرینڈز الیون فٹبال کلب بنوں کی پرامن اپیل
ہم، فرینڈز الیون فٹبال کلب بنوں کے کھلاڑی اور انتظامیہ، یہ بات انتہائی افسوس کے ساتھ عوام اور حکام کے علم میں لانا چاہتے ہیں کہ ہمارا رجسٹرڈ فٹبال کلب، جو پاکستان فٹبال فیڈریشن سے باقاعدہ طور پر منظور شدہ ہے، کو جشنِ آزادی فٹبال ٹورنامنٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
یہ کوئی اتفاقی بات نہیں — بلکہ مسلسل تین سالوں سے ہماری ٹیم کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے، ہمیں ہر سال بلاجواز ان ٹورنامنٹس سے باہر رکھا جاتا ہے۔
ہم نے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر بنوں، اسسٹنٹ کمشنر بنوں, ڈی ایف اے(DFA) بنوں اور ریجنل سپورٹ آفیسر (RSO) بنوں سے بھی رابطہ کیا، مگر ہر طرف سے بے بسی کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ وہ کچھ نہیں کر سکتے۔ اگر ضلعی و ریجنل سطح پر موجود ذمہ دار افسران بھی خاموش رہیں گے تو انصاف کہاں سے ملے گا؟
ہم اعلیٰ حکام، پاکستان فٹبال فیڈریشن، وزیر کھیل، اور متعلقہ ضلعی و ریجنل افسران سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں:
اس ناانصافی کا فوری نوٹس لیا جائے۔
ریجنل سپورٹ آفیسر بنوں سے وضاحت طلب کی جائے کہ ایک منظور شدہ ٹیم کو مسلسل کیوں نظرانداز کیا جا رہا ہے۔
ہماری ٹیم کو جشن آزادی فٹبال ٹورنامنٹ میں فوری طور پر شامل کیا جائے۔
ہمارا مقصد صرف کھیلنا ہے — صحت مند سرگرمیوں کا فروغ، نوجوانوں کی رہنمائی، اور معاشرے کو مثبت راستہ دینا۔
اگر ان کھلاڑیوں کو میدان سے دور کیا گیا تو یہ توانائیاں کہیں اور صرف ہوں گی — نشہ، بے راہ روی یا جرائم کی طرف۔
کیا یہی ہم اپنے نوجوانوں کے لیے چاہتے ہیں؟
ہماری پرامن اپیل ہے:
ہمیں ٹورنامنٹ میں شامل کیا جائے۔
ناانصافیوں کی تحقیقات کی جائے۔
RSO بنوں اور دیگر متعلقہ حکام سے جواب طلبی کی جائے۔
نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ قومی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔
فرینڈز الیون فٹبال کلب بنوں
(رجسٹرڈ اور پاکستان فٹبال فیڈریشن سے منظور شدہ)