𝐀𝐤𝐚𝐤𝐡𝐞𝐥 𝐏𝐚𝐧𝐫𝐚 اکـــاخــــــیل پـــــانړه

𝐀𝐤𝐚𝐤𝐡𝐞𝐥 𝐏𝐚𝐧𝐫𝐚 اکـــاخــــــیل پـــــانړه Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from 𝐀𝐤𝐚𝐤𝐡𝐞𝐥 𝐏𝐚𝐧𝐫𝐚 اکـــاخــــــیل پـــــانړه, Dubai.
(6)

روستــــــــو بـــــه نـــــه شــــــــــو کلک اظہـــــــــار کــوو
مونـــګـــــه دَ قـــــــــــوم خــــــدمت پـــــه جــــــــــار کــوو

آکاخیل پانڑہ ایک غیر سیاسی، غیرجانبدار اور خادم قوم سوشل میڈیا پیج ہے.

گزشتہ رات وادی تیراہ ڈرون حملے میں زخمی عثمان ولد خیال خان کی ٹانگ شدید زخموں کے باعث کاٹ دی گئیاور وہ زندگی بھر کے لیے ...
14/11/2025

گزشتہ رات وادی تیراہ ڈرون حملے میں زخمی عثمان ولد خیال خان کی ٹانگ شدید زخموں کے باعث کاٹ دی گئی
اور وہ زندگی بھر کے لیے معذور ہو گئے۔
اس وقت وہ ایل آر ایچ میں زیرِ علاج ہیں۔
اللّٰہ تعالیٰ اس نوجوان اور دیگر زخمیوں پر خصوصی رحم فرمائے آمین

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی تیراہ میں ہونے والے ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لیے حیات آباد م...
14/11/2025

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی تیراہ میں ہونے والے ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لیے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پہنچے۔ ان کے ساتھ ایم پی اے عبدالغنی آفریدی بھی موجود تھے۔ وزیرِ اعلیٰ نے تمام زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ہسپتال میں علاج معالجے کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹروں اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے ہر شخص کے لیے پچیس پچیس لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا، تاکہ ان کے علاج اور ضروری اخراجات میں مدد مل سکے۔ انہوں نے متاثرہ اور ہمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Abdul Ghani Afridi
Abdullah AfriDi

14/11/2025

وادی تیراہ ڈرون حملے میں زخمی ہونے والوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں خون کی اشد ضرورت ہے۔
0335 9825338
تعاون کریں 🙏🙏🙏

اعلانِ وفاتجمعہ خان آکا خیل مدا خیل میر خان خیل کا بھتیجا اور گلفر خان کے فرزند، مصطفیٰ، بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں۔مر...
14/11/2025

اعلانِ وفات
جمعہ خان آکا خیل مدا خیل میر خان خیل کا بھتیجا اور گلفر خان کے فرزند، مصطفیٰ، بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں۔
مرحوم کا جنازہ آج سہ پہر (3:00)تین بجے میران تالاب مقبرہ میں ادا کیا جائے گا۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
اللہ ربّ العزت مرحوم کی مغفرت فرمائے، اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

14/11/2025

وادی تیراہ میدان شلوبر 💔💔💔
خوږ وطن وادی تیراہ میدان نن صبا ډېر بدو حالتوں سرہ مخ دې. د تیراہ میدان خلک ډېر تکلیفونه تېر وي او ژوند یې سخت دی. الله ربّ العالمین دې په خپلو خاصو رحمتونو زموږ په دې غریبو او دردمنو خلکو رحم وکړي او د دوی ستونزې دې ختمې کړي
آمین

اعلانِ وفات  بابو جان اور لال جمال ( آکا خیل، سنزل خیل) کے بھائی عقل جمال بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں۔مرحوم کی نمازِ جن...
14/11/2025

اعلانِ وفات
بابو جان اور لال جمال ( آکا خیل، سنزل خیل) کے بھائی عقل جمال بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز جمعہ، صبح 11 بجے، امیرگل تالاب قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب کرے۔
آمین۔

13/11/2025

💔 سن لیں بابا جی کی فریاد
بابا کہتے ہیں کہ علاقے میں کرفیو لگا ہوا ہے، آٹا بھی نہیں ہے، بھوک بھی لگی ہے، بازار نہیں جا سکتے، بس کیا کریں؟ ان کی فریاد دل کو چیر کر رکھ دیتی ہے۔
ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔

13/11/2025

تپہ معروف خیل کے عوام کا وزیرِ اعلیٰ سے سڑک اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ
باڑہ: قومِ آکاخیل کے علاقے تپہ معروف خیل کے عوام نے وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ فاٹا یونیورسٹی سے منسلک رابطہ پل اور جانے گڑھی سے خورمتنگ تک سڑک کی تعمیر جلد از جلد مکمل کی جائے، کیونکہ یہی واحد راستہ ہے جس پر پورے تپہ معروف خیل کی آمد و رفت کا انحصار ہے۔
یوتھ کونسلر نجیم آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تپہ معروف خیل کو عرصہ دراز سے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ علاقہ صحت، تعلیم، بجلی، گراؤنڈ اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہے، جس کے باعث عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
اس موقع پر دیگر علاقائی مکینوں نے بھی کہا کہ معروف خیل میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ مریضوں کو اسپتال پہنچانے، بچوں کو اسکول بھیجنے اور روزمرہ زندگی کے کاموں میں لوگوں کو شدید دشواری پیش آتی ہے۔
نجیم آفریدی نے مزید کہا کہ موجودہ وزیرِ اعلیٰ خود قبائلی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اور خاص طور پر ضلع خیبر سے ہیں، لہٰذا انہیں چاہیے کہ اپنے ہی علاقے کے محروم عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔
انہوں نے وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا، منتخب نمائندوں—ایم این اے حاجی اقبال آفریدی، ایم پی اے عبدالغنی آفریدی، تحصیل چیئرمین مفتی محمد کفیل صاحب—اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ تپہ معروف خیل کے عوامی مسائل کا فوری نوٹس لے کر سڑک سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ علاقہ مکینوں کو ریلیف مل سکے۔
مزید تفصیلات ویڈیو میں دیکھیں۔

اہم اطلاع برائے عاماحمداللہ ولد مولانا محمد امین، قوم آکا خیل، تپہ مرگٹ خیل، گزشتہ 3 دنوں سے لاپتہ ہیں۔ اہلِ خانہ اور عز...
13/11/2025

اہم اطلاع برائے عام
احمداللہ ولد مولانا محمد امین، قوم آکا خیل، تپہ مرگٹ خیل، گزشتہ 3 دنوں سے لاپتہ ہیں۔ اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔
اگر کسی کو احمداللہ کے بارے میں کوئی اطلاع ہو یا کہیں دیکھا ہو تو براہِ کرم فوری طور پر درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں👇
📞 0333-4518231
براہِ کرم اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ احمداللہ جلد از جلد اپنے والدین سے مل سکے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ خیریت کے ساتھ اپنے گھر واپس لوٹ آئیں۔
جزاکم اللہ خیراً۔

تلاش گمشدگی تحصیل خان ولد سید مرجان سے باڑہ بازار میں 8 ہزار ریال اور 70 ہزار روپے کہیں گر کر گم ہو گئے ہیں۔ جس کسی کو ب...
13/11/2025

تلاش گمشدگی
تحصیل خان ولد سید مرجان سے باڑہ بازار میں 8 ہزار ریال اور 70 ہزار روپے کہیں گر کر گم ہو گئے ہیں۔ جس کسی کو بھی ملے تو برائے مہربانی درجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں۔
موبائل: 03329177667، 03309474770

مہربانی کرکے اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔

اعلان وفات بیزوٹ خان مدا خیل زولی خیل اور اکبر خان مدا خیل میر خان خیل بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں۔ بیزوٹ خان زولی خیل،...
13/11/2025

اعلان وفات
بیزوٹ خان مدا خیل زولی خیل اور اکبر خان مدا خیل میر خان خیل بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں۔
بیزوٹ خان زولی خیل، رنڑہ گل کے والد اور شیرین جان کے چچا محترم تھے،
جبکہ اکبر خان شاہکوٹ خان میر خان خیل کے فرزند تھے۔ بیزوٹ خان زولی خیل کا نمازِ جنازہ آج صبح 10 بجے ایکسچینج کے قریب ادا کیا جائے گا،
جبکہ اکبر خان ولد شاہکوٹ خان (اکا خیل مدا خیل میر خان خیل) کا نمازِ جنازہ صبح 11 بجے میران تالاب قبرستان میں ادا کیا جائے گا۔
اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل سے نوازے۔

گمشدہ شناختی کارڈ کی اطلاععبدالبصیر ولد صندور خان کا قومی شناختی کارڈ کہیں گم ہوگیا ہے برائے مہربانی جس کسی کو یہ کارڈ م...
12/11/2025

گمشدہ شناختی کارڈ کی اطلاع
عبدالبصیر ولد صندور خان کا قومی شناختی کارڈ کہیں گم ہوگیا ہے برائے مہربانی جس کسی کو یہ کارڈ مل جائے تو
درج ذیل نمبر پر فوری رابطہ کریں👇
📞 0335-1998110

Address

Dubai

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝐀𝐤𝐚𝐤𝐡𝐞𝐥 𝐏𝐚𝐧𝐫𝐚 اکـــاخــــــیل پـــــانړه posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 𝐀𝐤𝐚𝐤𝐡𝐞𝐥 𝐏𝐚𝐧𝐫𝐚 اکـــاخــــــیل پـــــانړه:

Share