Pakistan Public Rights

Pakistan Public Rights Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pakistan Public Rights, Media/News Company, Dubai.

Every citizen shall have the right to freedom of speech and expression, and there shall be freedom of the press, subject to any reasonable restrictions imposed by law in the interest of the glory of Islam or the integrity, security or defence of Pakistan

28/07/2025

سرگودھا مریم نواز ہیلتھ کلینک میں ڈاکٹر کی من مانیاں عروج پر ،ڈاکٹر مریضوں کو چیک کرنے کی بجائے ٹانگ پر ٹانگ چڑھا کر موبائل میں مصروف۔سامنے بیٹھی خاتون بے بسی کی تصویر بنی رہی،کارکردگی صرف ٹک ٹاک اور پریس ریلیز تک محدود ھے

سعودی عرب نے الخبر میں ڈیلیوری ڈرائیورز کے لیے پہلا ایئر کنڈیشنڈ آرام گاہ کھول دیا۔یہ سہولت شدید گرمی میں کام کرنے والے ...
27/07/2025

سعودی عرب نے الخبر میں ڈیلیوری ڈرائیورز کے لیے پہلا ایئر کنڈیشنڈ آرام گاہ کھول دیا۔

یہ سہولت شدید گرمی میں کام کرنے والے ڈیلیوری ورکرز کے لیے فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ دورانِ ڈیوٹی آرام کر سکیں اور خود کو تازہ دم رکھ سکیں۔ یہ اقدام انسانی ہمدردی اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کے جذبے کا عکاس ہے۔

برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواستیں دینے والوں میں پاکستانی پہلے نمبر پر پہنچ گئے، گزشتہ برس 10 ہزار سے زائد پاکستانیوں ...
21/07/2025

برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواستیں دینے والوں میں پاکستانی پہلے نمبر پر پہنچ گئے، گزشتہ برس 10 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے برطانیہ میں پناہ کی درخواستیں دیں، جو کسی بھی دوسرے ملک سے آنے والی درخواستوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ تھیں۔
(دی ٹیلی گراف کی رپورٹ میں انکشاف)

امام حسینؑ کا تاریخی سفر: مکہ مکرمہ سے کربلا تکحضرت امام حسین علیہ السلام نے 10 ستمبر 680 عیسوی کو اپنے خاندان کے ہمراہ ...
04/07/2025

امام حسینؑ کا تاریخی سفر: مکہ مکرمہ سے کربلا تک

حضرت امام حسین علیہ السلام نے 10 ستمبر 680 عیسوی کو اپنے خاندان کے ہمراہ مکہ مکرمہ سے کربلا کی طرف سفر کا آغاز کیا۔ یہ سفر تقریباً 1731 کلومیٹر طویل تھا، جو آج کی مشینری اور گاڑیوں کے ذریعے 18 گھنٹوں میں طے کیا جا سکتا ہے، لیکن اُس وقت یہ سفر انتہائی مشکل، صبر آزما اور خطرات سے بھرا ہوا تھا۔

تاریخی روایات کے مطابق، اس سفر میں امام حسینؑ 14 مختلف مقامات پر رُکے یا لوگوں سے ملاقات کی۔ ان میں سے چند مشہور مقامات اور وہاں پیش آنے والے اہم واقعات درج ذیل ہیں:

1. مقام اَلفَا
یہاں امام حسینؑ کی ملاقات مشہور عرب شاعر "فرزدق" سے ہوئی۔ فرزدق نے امامؑ کو کوفہ کی خطرناک صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا:
"کوفہ والوں کے دل آپ کے ساتھ ہیں، لیکن ان کی تلواریں آپ کے خلاف ہیں۔"
امام حسینؑ نے اس کے باوجود اپنا سفر جاری رکھا۔

2. ذات العُشَن
یہ مقام مکہ مکرمہ سے تقریباً 92 کلومیٹر دور ہے، جہاں امامؑ کی ملاقات اپنے چچا زاد بھائی حضرت عبداللہ بن جعفرؓ سے ہوئی۔
عبداللہ بن جعفرؓ نے اپنے دونوں بیٹے، حضرت عون اور حضرت محمدؓ، امام حسینؑ کی خدمت میں پیش کیے اور امامؑ کو کوفہ جانے سے روکنے کی کوشش کی، مگر امامؑ نے اپنا ارادہ نہیں بدلا۔

3. سرزمین اَلرُوما
کش عراق سے چند کلومیٹر آگے، امامؑ نے قیس بن مسہر کے ذریعے کوفہ والوں کو خط ارسال کیا۔
اسی مقام پر امامؑ کی ملاقات عبداللہ بن مطیع سے ہوئی، جو عراق سے آ رہے تھے۔ انہوں نے امامؑ کو خبردار کیا کہ:
"کوفہ والوں پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا، وہ وفادار نہیں ہیں۔"
لیکن امامؑ نے اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے سفر جاری رکھا۔

4. مقام یلوا (زرد مقام)
یہاں حج کے پہاڑ ختم ہوتے ہیں اور عرب صحراء شروع ہوتا ہے۔
اسی مقام پر امام حسینؑ کی ملاقات حضرت زُہیر بن قین سے ہوئی۔ زہیر نے اپنے تمام سازوسامان اپنی بیوی کے حوالے کیا اور کہا:
"گھر چلی جاؤ، میری خواہش ہے کہ میں امام حسینؑ کے ساتھ شہید ہو جاؤں۔"
اور وہ امامؑ کے قافلے میں شامل ہو گئے۔

5. زَبَالَہ
یہاں قبیلہ بنی اسدی کے دو افراد نے امام حسینؑ کو حضرت مسلم بن عقیلؑ کی شہادت کی خبر دی۔
یہ سن کر امامؑ نے فرمایا:
"ہم اللہ کے ہیں اور ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ جو واپس جانا چاہے، وہ واپس جا سکتا ہے۔"
اس کے بعد کئی قبائل کے افراد جو مال و دولت کی امید میں ساتھ تھے، بکھر گئے اور صرف مخلص افراد باقی رہ گئے۔

6. ایک اور مقام "وطن"
یہاں اَکرَمہ قبیلے کے ایک شخص نے امام حسینؑ کو اطلاع دی:
"کوفہ میں آپ کا کوئی مددگار نہیں بچا، یزید کی فوج نے شہر کو گھیر لیا ہے، داخلی و خارجی راستے بند کر دیے گئے ہیں، اس لیے کوفہ نہ جائیں۔"

7. سُورات
امام حسینؑ نے یہاں رات گزاری اور صبح اپنے ساتھیوں سے فرمایا:
"جتنا زیادہ پانی لے سکتے ہو، لے لو۔"

8. عزت (Honor)
امام حسینؑ کے ساتھیوں میں سے ایک نے دیکھا کہ دشمن کی فوج ان کی طرف آ رہی ہے۔ امامؑ نے فوراً قافلے کا رُخ موڑ دیا اور قافلے کو ایک قریبی پہاڑ کے پیچھے لے گئے۔

یہ سفر نہ صرف صبر، قربانی اور استقامت کی لازوال مثال ہے بلکہ امام حسینؑ کا یہ سفر رہتی دنیا تک ظالم کے سامنے سر نہ جھکانے کا عظیم پیغام ہے۔

30/06/2025

اس ملک کی کوئی عزت نہیں ہوتی جو اپنی عزت خود نہیں کرواتا، سابق وزیراعظم عمران خان

30/06/2025

‏ارشاد بھٹی۔ الیکشن میں کتنی سیٹیں آپ کی ؟
رانا ثناءاللہ۔ 89
ارشاد بھٹی۔ جینوئن طریقے سے جیتی ؟
رانا ثناءاللہ۔ نہیں میں نے اس بارے میں تحقیق نہیں کی۔
یہ سب ایکسپوز ہونگے۔
ویڈیو پوری دیکھیے گا

News alert 🚨‏دنیا کی پارلیمانی تاریخ کا انوکھا واقعہ (بشکریہ آئینی بنچ از جسٹس امین الدین براستہ 26 ویں ترمیم) سینئر صحا...
28/06/2025

News alert 🚨
‏دنیا کی پارلیمانی تاریخ کا انوکھا واقعہ
(بشکریہ آئینی بنچ از جسٹس امین الدین براستہ 26 ویں ترمیم)

سینئر صحافی ماجد نظامی کی تحقیق کے مطابق ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کو جیتی ہوئی نشستوں سے بھی زیادہ مخصوص نشستیں ملیں گی۔ انہوں نے قومی اور خیبر تختونخوا اسمبلی کی تفصیلات کچھ یوں شیئر کی ہیں:

قومی اسمبلی
(خیبر پختونخوا سے)
تینوں جماعتوں نے 6 نشستیں جیتیں، انہیں 10 مخصوص نشستیں ملیں گی
ن لیگ نے 3 نشستیں جیتیں، اسے 5 مخصوص نشستیں ملیں گی
جے یو آئی نے 2 نشسیں جیتیں، اسے 3 مخصوص نشستیں ملیں گی
پیپلز پارٹی نے ایک نشست دیتی، اسے 2 مخصوص نشستیں ملیں گی

خیبر پختونخوا اسمبلی
تینوں جماعتوں نے 22 نشستیں جیتیں، انہیں 30 مخصوص نشستیں ملیں گی
ن لیگ نے 7 نشستیں جیتیں، اسے 10 مخصوص نشستیں ملیں گی
جے یو آئی نے 7 نشستیں جیتیں، اسے بھی 10 مخصوص نشستیں ملیں گی
پیپلز پارٹی نے 4 نشستیں جیتیں، اسے 5 مخصوص نشستیں ملیں گی
باقی 5 نشستیں پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین اور اے این پی کو ملیں گی

پاکستان کے لوگو اپنی بربادی اپنی آنکھوں سے دیکھ کر بھی ہوش نہیں پکڑ رہے۔ایک وقت آئے گا جب آپ تمام لوگ یہ سوچیں گے ہائے 😥...
28/06/2025

پاکستان کے لوگو اپنی بربادی اپنی آنکھوں سے دیکھ کر بھی ہوش نہیں پکڑ رہے۔
ایک وقت آئے گا جب آپ تمام لوگ یہ سوچیں گے ہائے 😥 کاش اس وقت ہم اس کرپٹ اشرافیہ اور مافیاز کے خلاف اکٹھے ہوجاتے تو آج ہمارے یہ حالات نا ہوتے مگر اس وقت سوائے پچتاوے کے کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔ یہی وقت ہے جاگو جاگو جاگو خواب غفلت سے جاگو 📢📢📢📢

28/06/2025

*حکومت کا گیس بمب*
شکریہ اسٹیبلشمنٹ
گیس بل میں اضافہ پروٹیکٹڈ صارفین کا فکس چارجز 400 سے 450 جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے فکس جارچز 1000 سے 1400 تک بڑھا دئے گئے
اس حکومت کو اب یہ بھی تکلیف ہے کہ نارمل گھر کا بل 1500 سے 2000 کیوں آرہا ہے اسکو بھی بجلی کے بل کی طرح 5 سے 6000 تک ہونا چاہئے۔
پس قصہ مختصر
جیسی عوام ویسے حکمران
ہم خود کرپٹ ھو چکے ہیں اللّٰہ کے عذاب کی صورت ایسے حکمران ہم پر مسلط ہیں

*پاکستان کے عوام کو  موجودہ حالت* عوام کو صرف دو وقت کی روٹی میں اتنا اُلجھا دو کہ وہ کبھی بھی تمہاری طاقت ، چوری ، کرپش...
28/06/2025

*پاکستان کے عوام کو موجودہ حالت*
عوام کو صرف دو وقت کی روٹی میں اتنا اُلجھا دو کہ وہ کبھی بھی تمہاری طاقت ، چوری ، کرپشن ، ناانصافی ، بددیانتی پر سوال ہے نہ اٹھا سکیں وہ صرف زندہ رہنے کو کامیابی سمجھیں

🚨🚨🚨🚨*سوات حادثہ*  سوات حادثہ میں 4 افراد کا تعلق محلہ لالاریاں اور 4 کا تعلق پرانا ڈسکہ سے ہے محسن اپنی فیملی جن میں اس ...
28/06/2025

🚨🚨🚨🚨
*سوات حادثہ*
سوات حادثہ میں 4 افراد کا تعلق محلہ لالاریاں اور 4 کا تعلق پرانا ڈسکہ سے ہے
محسن اپنی فیملی جن میں اس کی بیوی 4 بیٹیاں گزشتہ رات سوات گئے
محسن کے ساتھ ایک ہی کوسٹر میں 35 افراد شامل تھے جن کا تعلق ڈسکہ سے ہے گاڑی میں محسن کا ہم زلف اور اس کی فیملی ،دوست کی دو فیملیاں اور محسن کے ساس سسر شامل تھے
محسن کی 4 بیتیاں سیلفی لینے پانی مین گئیں اور پانی کی نظر ہو گئیں بچیوں میں سب سے بڑی 17 سالہ میرب سیکنڈ ائیر کی سٹوڈنٹ15 سالہ اجوا میٹرک کی سٹوڈنٹ ،12 سالہ شال ساتویں کلاس کی سٹوڈنٹ ،7 سالہ انفال تیسری کلاس مین پڑھتی تھی
ان میں عجوہ اور میرب کی ڈیڈ باڈی مل گئی ہے باقی کی تلاش جاری ہے ڈی ڈ باڈی میں محسن کی سالی توبینہ اسلام 6 سالہ بچہ ایان شبباز ، ا،ایک ڈاکٹر ایک خالہ کی بیٹی کی ڈیڈ باڈی کی شناخت ہو گئی ہے

*Very Very important News update* 🚨🚨🚨اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق یکم جولائی سے جاز کیش اور ایزی پیسہ کے ذریع...
28/06/2025

*Very Very important News update* 🚨🚨🚨
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق یکم جولائی سے جاز کیش اور ایزی پیسہ کے ذریعے رقم نکالنے یا بھیجنے کے لیے بایومیٹرک تصدیق لازمی

جو لوگ جاز کیش یا ایزی پیسہ کا اکاؤنٹ کسی اور کے نام پر استعمال کر رہے ہیں، وہ فوراً ان اکاؤنٹس کو خالی کر دیں۔

اگر کوئی کسی فوت شدہ شخص کے نام پر اکاؤنٹ استعمال کر رہا ہے، تو یکم جولائی کے بعد انگوٹھے کے بغیر وہ رقم نہیں نکال سکے گا، اور وہ رقم ہمیشہ کے لیے اکاؤنٹ میں ہی رہ جائے گی۔

اس کے ذمہ دار وہ افراد خود ہوں گے۔
لہٰذا فوراً اپنا اکاؤنٹ اپنے نام پر کروائیں۔

Address

Dubai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Public Rights posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share