Apn news

Apn news APN News associated of Pakistan network latest upcoming story programs news Roadshow documentary in

03/11/2022

Imran Khan container for firing karne wala aur kaun tha kiske Kahane per firing ki G*i sawaliya Nishan

30/10/2022

Judicial commission to probe Arshad Sharif's deathThe body of an outspoken Pakistani journalist who was shot and killed by Nairobi police while living in hid...

30/10/2022

PTI’s Long March begins from Lahore after hours-long delay l city24newsPTI’s Chairman Imran Khan on Friday began his party’s long march from Lahore, assertin...

https://youtu.be/L3YSuYDehFg
30/10/2022

https://youtu.be/L3YSuYDehFg

PTI’s Long March begins from Lahore after hours-long delay l city24newsPTI’s Chairman Imran Khan on Friday began his party’s long march from Lahore, assertin...

22/08/2022

بجلی کے بلوں میں اضافہ، وزیراعظم کا سخت نوٹس، تفصیلی رپورٹ طلب



وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بجلی کے زائد بلوں کے حوالے سے عوامی شکایات کا سخت نوٹس، متعلقہ حکام سے بجلی کے بِلّوں پر فوری تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی شکایات کے ازالے تک چین سے نہ بیٹھونگا، خادمِ پاکستان عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی عوام کو جوابدہ ہے، میں اپنی عوام سے ہمیشہ سچ بولنے کے عہد پر قائم ہوں۔یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بجلی کے بِلّوں کے حوالے سے شکایات پر طلب کئے گئے ہنگامی اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں وفاقی وزیرِ بجلی خرم دستگیر، معاونِ خصوصی احد چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی، وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو بجلی کے بِلّوں کے حوالے سے عوامی شکایات پر ترجیحی بنیادوں پر تفصیلی رپورٹ اور سفارشات مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دیں

پی ٹی آئی کو الیکشن کمشنر کے بجائے عمران خان سے استعفیٰ مانگنا چاہیے، مریم نوازاسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مر...
04/08/2022

پی ٹی آئی کو الیکشن کمشنر کے بجائے عمران خان سے استعفیٰ مانگنا چاہیے، مریم نواز



اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو الیکشن کمشنر سے استعفٰی مانگنے کی بجائے عمران خان سے استعفٰی مانگنا چاہیے۔ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔تحریک انصاف کو الیکشن کمشنر سے استعفی مانگنے کی بجائے عمران خان سے استعفی مانگنا چاہیے جس نے ناجائز پیسے سےاپنی جیبیں بھرنے کی خاطرجماعت کو بھینٹ چڑھا دیا۔عمران خود تو انشا اللّہ جائے گا ہی مگر اپنے ساتھ اپنے ان اراکین کو بھی ڈبوئے گا جن کے نام پر اس نے باہر سے پیسہ منگوایا۔

پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر کمیاسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر کمی کرد...
01/08/2022

پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر کمی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر کمی کردی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 227 روپے 19 پیسے ہو گئی ہے۔ہم نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمت میں اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 95 پیسے ہو گئی ہے۔اس ضمن میں ہم نیوز نے بتایا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اعلان کردہ نئی قیمتوں کا اطلاق شب 12 بجے سے ہو گا۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 4 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 201 روپے07 پیسے مقرر ہوئی ہے۔وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں 12 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 191 روپے 32 پیسے ہو گئی ہے

ہم عمران نیازی کی فسطائیت کا مقابلہ کریں گے لیکن جھکیں گے نہیں: شہباز شریفوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’عمران نیازی ...
27/07/2022

ہم عمران نیازی کی فسطائیت کا مقابلہ کریں گے لیکن جھکیں گے نہیں: شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’عمران نیازی پونے چار سال تک اس ایوان میں ہمیں چور اور ڈاکو کہتا رہا لیکن اپوزیشن کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا۔‘بدھ کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’ہم اس ایوان کے تعاون سے عمران نیازی کی فسطائیت کا مقابلہ کریں گے لیکن جھکیں گے نہیں۔‘’ہم اس چیلنج سے نکلیں گے، ہم لڑیں گے مریں گے مگر شکست نہیں مانیں گے۔‘انہوں ںے کہا کہ ’75 سال تک آئین کے ساتھ کھلواڑ ہوتا رہا۔ اگر اتحادی جماعتیں اپنی سیاست کو مقدم رکھتیں تو ریاست کا خدا حافظ تھا۔‘’ہم جانتے تھے کہ پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔ معیشت کو زندگی دلانا کوئی آسام کام نہیں اور مہنگائی عروج پر ہے لیکن ہم نے ریاست کو بچانے کے لیے یہ فیصلہ کیا۔‘شہباز شریف نے کہا کہ ’یہ پہلا موقع تھا کہ وزیراعظم ہاؤس پر چڑھائی نہیں کی گئی بلکہ آئین اور قانون کے مطابق اس کرپٹ حکومت کو بدلا گیا۔‘ان کا کہنا تھا کہ اپنی پارٹی کے قائد، اتحادی قائدین اور ایوان کے تعاون سے میں اپنی کوشش کرتا رہوں گا۔‘انہوں نے کہا کہ 2018 کی حکومت تاریخ کی بدترین دھاندلی کی پیداوار تھی۔ ’اس حکومت کی پونے چار سالوں کی کارکردگی پوری قوم کے سامنے ہے۔ 2018 میں جو معیشت کی شرح نمو 5.8 فیصد تھی وہ 2020 میں اکر ایک فیصد سے بھی کم ہوگئی تھی۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اتحادی جماعتوں کے قائدین اور نواز شریف نے جب متفقہ طور پر مجھے وزارت عظمیٰ کے لیے چنا تو یہ عہدہ کوئی پھولوں کی سیچ نہیں تھا۔‘’مجھے وزیراعظم بننے کا شوق نہیں تھا بلکہ ماضی میں کئی مرتبہ مجھے آفر کی گئی لیکن میں نے مسترد کر دیا۔ پانامہ پر جب نواز شریف کو ناجائز طور پر نااہل کیا گیا تو مجھے وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا گیا لیکن میں نے پنجاب میں عوامی منصوبوں کو مکمل کرنے کیے لیے اس کو مسترد کردیا۔‘عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ’وہ شخص امپورٹڈ حکومت کی رٹ لگا رہا ہے جس نے صدر ٹرمپ سے ملنے کے بعد آکر کہا تھا کہ میں ایک اور ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں۔‘ شہباز شریف نے الزام لگایا کہ عمران خان نے دوست ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات خراب کیے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’یہ حقیقت ہے کہ ادارے دن رات ایک لاڈلے کے لیے کام کرتے تھے

سیلاب سے پاکستان کی بگڑتی صورتحال، آخر دنیا ان مشکلات سے کیسے چھٹکارا حاصل کرتی ہے؟ مون سون کی بارشوں میں کراچی شہر کی ک...
27/07/2022

سیلاب سے پاکستان کی بگڑتی صورتحال، آخر دنیا ان مشکلات سے کیسے چھٹکارا حاصل کرتی ہے؟


مون سون کی بارشوں میں کراچی شہر کی کچی آبادی کوثر نیازی کالونی سے لے کر ڈیفنس جیسے پوش علاقے تک کسی دریا کا منظر پیش کررہے ہیں اور ساتھ ہی فرنیچر، ٹیلی ویژن اور دیگر گھریلو قیمتی سامان اس پانی میں ڈوبے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ بارش کے پانی نے ہول سیل مارکیٹ کی اشیاء کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس سے تاجروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ چنانچہ کتنی ہی احتیاطی تدابیر کر لی جائیں اس پانی کے ریلے کو شہریوں کے لئے بذات خود روکنا تقریباً ناممکن ہی ہے۔

کراچی والے ہر سال پاکستان میں مون سون کے موسم سے نمٹنے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں اور جون سے اگست تک حکومت کی ناقص منصوبہ بندی پر بڑے پیمانے پر تنقید کی جاتی ہے۔ لیکن مون سون گزر جانے کے بعد معاملات ٹھنڈے پڑ جاتے ہیں۔ اس سال کا موسم خاص طور پر سفاک رہا ہے جو ایک یاد دہانی ہے کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے پورے خطے میں سخت موسمی صورتحال معمول بن رہی ہے اور یہ کہ پاکستان کے شہری منصوبہ بندی کے انجینئرز ان سے نمٹنے کے لیے کوئی ٹھوس حکمت عملی تیار کرنے میں مکمل ناکام رہے ہیں۔

مون سون کی بارشوں سے گزشتہ پانچ ہفتوں کے دوران کم از کم 282 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ سیلاب نے اہم بنیادی ڈھانچے، جیسے ہائی ویز ،پل، اور مکانات کو شدید نقصان پہنچایا ہے

سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کو عبوری وزیراعلیٰ بنا دیالاہور(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے حمزہ شہباز شریف کو عبوری و...
23/07/2022

سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کو عبوری وزیراعلیٰ بنا دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے حمزہ شہباز شریف کو عبوری وزیراعلیٰ بنا دیا۔پاکستانتحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ ق کے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جمع کرائی جانے والی درخواست پر چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ تشکیل دیا گیا ہے جس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں فل بنچ نے مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے حمز شہباز کا بطور وزیراعلیٰ یکم جولائی کا سٹیٹس بحال کر دیا۔ حمزہ شہباز ایک مرتبہ پھر عبوری وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے۔اس سے قبل سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ وزیر اعلی کا انتخاب ہوا، حمزہ شہباز نے 179 جبکہ پرویز الٰہی نے 186ووٹ حاصل کیے لیکن ڈپٹی اسپیکر نے مسلم لیگ (ق) کے دس ووٹ مسترد کردیے۔ ڈپٹی اسپیکر نے چوہدری شجاعت حسین کے مبینہ خط کو بنیاد بنا کر مسلم لیگ (ق) کے ووٹ مسترد کیے۔ بعدازاں سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کو دو بجے طلب کر لیا۔چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ ڈپٹی سپیکر الیکشن کا مکمل ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کریں اور آ کر بتائیں سپریم کورٹ کے فیصلے کے کس پیرا کی بنیاد پر رولنگ دی۔سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی نوٹس جاری کردیے اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی معاونت کے لیے سپریم کورٹ طلب کر لیا۔پرویز الٰہی کے وکیل نے کہا کہ حمزہ شہباز نے حلف لے لیا ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اس سے فرق نہیں پڑنا، ہم نے آئین اور قانون کی بات کرنی ہے، آپ لوگ بھی ذرا صبرو تحمل کا مظاہرہ کریں۔عدالت نے حمزہ شہباز اور چیف سیکریٹری پنجاب کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔ بعدازاں 2 بجے کے بعد سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کی درخواست پر دوبارہ سماعت شروع کی تو ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے عرفان قادر نے وکالت نامہ جمع کرا دیا ۔جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ ڈپٹی اسپیکر کو طلب کیا تھا وہ کیوں نہیں آئے جس پر عرفان قادر نے کہا کہ میں موجود ہوں عدالت کی معاونت کروں گا۔چیف جسٹس نے کہا کہ کمرہ عدالت میں اتنا رش ہے، ہدایت کی گئی تھی متعلقہ لوگ ہی آئیں، جس کے بعد فل بینچ نے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔ کورٹ روم میں متعلقہ لوگ ہی ہوں گے پھر سماعت شروع کریں گے

وزیراعلٰی پنجاب کا الیکشن: تحریک انصاف جیت کر بھی ہار گئیپاکستان کے صوبہ پنجاب کی اسمبلی نے بالآخر اپنا وزیر اعلٰی ایک م...
23/07/2022

وزیراعلٰی پنجاب کا الیکشن: تحریک انصاف جیت کر بھی ہار گئی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی اسمبلی نے بالآخر اپنا وزیر اعلٰی ایک مرتبہ پھر چن لیا ہے۔ اور قرعہ اب بھی حمزہ شہباز کے نام نکلا ہے، لیکن اس سے پہلے انہیں ایک اعصاب شکن صورت حال کا سامنا رہا۔تحریک انصاف اور ق لیگ کے ارکان جن کی تعداد 186 تھی انہیں بسوں کے ذریعے لایا گیا۔ ایک بجے جب یہ بسیں پنجاب اسمبلی کی حدود میں داخل ہوئیں تو اراکین بظاہر مطمئن نظر آئے لیکن چہروں پر خاموشی بھی عیاں تھی۔تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے اراکین نماز جمعہ پڑھنے کے بعد اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ گئے لیکن مسلم لیگ ن اور حکومتی ارکان مقررہ وقت سے لیٹ ہوگئے۔لگ بھگ چار بجے جب ن لیگ کی بسیں آئیں تو ان کے چہروں سے خوشی ٹپک رہی تھی اور اراکین بسوں سے باہر نکلتے ہوئے نعرے لگا رہے تھے۔اسمبلی عمارت میں داخل ہونے کے بعد لیگی اور اتحادی ہال میں نہیں آئے اور نہ ہی ڈپٹی سپیکر آئے۔ یہ انتظار جب تین گھنٹے طویل ہوگیا تو اسمبلی کی عمارت افواہوں کا بازار بن گئی۔ہر کوئی اپنی سمجھ بوجھ کے مطابق حالات کا تجزیہ کر رہا تھا۔ صحافی بھی معمول سے کچھ زیادہ ہی تھے۔ سب تجزیوں میں ایک بات مشترک تھی کہ کہیں کچھ نہ کچھ پک رہا ہے، اور جب تک دیگ پک کر تیار نہیں ہو جائے اسمبلی کا اجلاس شروع نہیں ہوگا۔اور پھر ایسا ہی ہوا، جیسے ہی چوہدری شجاعت کی طرف سے پارٹی صدر کی حیثیت سے اپنے ممبران کو خط لکھے جانے کی بازگشت آئی کہ ان کی پارٹی اراکین حمزہ شہباز کو ووٹ دیں تو اچانک اسمبلی کے ماحول میں تبدیلی آنا شروع ہوئی۔سکیورٹی اچانک بڑھا دی گئی اور سینکڑوں پولیس اہلکار سادہ کپڑوں میں اسمبلی کے گیٹس سے اندر داخل ہونا شروع ہوگئے۔اس کے بعد اسمبلی کے تمام گیٹس کو تالے لگا دیے گئے۔ ڈپٹی سپیکر کے آنے سے پہلے لیگی اراکین ہال میں داخل ہونا شروع ہوئے۔ڈپٹی سپیکر کی نشست کے گرد اچانک سکیورٹی بڑھا دی گئی۔ کئی درجن پولیس اہلکاروں کے جھرمٹ میں ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری جب ایوان میں داخل ہوئے تو ماحول کی سنجیدگی اپنے عروج پر تھی۔چودھری شجاعت نے خط میں اپنے ارکان اسمبلی کو حمزہ شہباز کو ووٹ ڈالنے کی ہدایت کی تھی (فوٹو: مسلم لیگ ق)ایوان کی کارروائی بغیر کسی رکاوٹ کے شروع ہوئی تو مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کے دو اراکین کو ووٹ نہ ڈالنے کے لیے پوائنٹ آف آرڈر پے سپیکر کو درخواست دی جو مسترد کر دی گئی۔اسی دو

پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کے بینک اکاؤنٹس اور ٹیکس کا ریکارڈ طلبآڈٹ حکام کی جانب سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بت...
21/07/2022

پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کے بینک اکاؤنٹس اور ٹیکس کا ریکارڈ طلب

آڈٹ حکام کی جانب سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کاریں بنانے والی کمپنیوں کے پاس لوگوں کا ڈیڑھ سو ارب روپے سے زائد پیسہ پڑا ہے جبکہ گاڑیوں کی بروقت فراہمی بھی ممکن نہیں ہو پا رہی۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین نور عالم خان نے کمپنیوں کی جانب سے مالی تفصیلات اور گاڑیوں کی فراہمی میں تاخیر پر معاملہ نیب کو بھجوانے کا عندیہ دیا ہے۔چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہا کہ گاڑیوں کی ڈیلیوری میں تاخیری حربے اختیار کیے جاتے ہیں اور ادائیگی بھی ساتھ ہی لی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گاڑیوں کی کوالٹی بھی نہیں اور نہ ہی گاڑیوں میں سیفٹی کے اقدامات ہیں، اگر مقامی سطح پر معیاری گاڑیاں نہیں بنتیں تو پھر باہر سے امپورٹ کی اجازت دینی چاہیے۔نور عالم خان نے مزید کہا کہ کار مینوفیکچرنگ کمپنیاں جاپان اور دیگر ملکوں میں جو معیار فراہم کر رہی ہیں وہ پاکستان میں نہیں دے رہیں۔’بریکیں ٹھیک نہیں ہوتیں۔ آپ یورو ٹو پر ہیں دنیا یورو فائیو تک پہنچ چکی ہے، دنیا الیکٹرک کار کی طرف چلی گئی ہے۔ جب تک پاکستانیوں کو معیاری گاڑیاں نہیں ملیں گی ہم آپکو نہیں چھوڑیں گے۔‘نمائندہ کار مینوفیکچرنگ کمپنی نے کمیٹی کو بتایا کہ سیفٹی کے لیے ڈبلیو پی 29 کے قوانین پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔کاریں بنانے والی کمپنیوں کے پاس لوگوں کے ایک ارب سے زائد پڑے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پیآڈیٹر جنرل نے کمیٹی کو بتایا کہ ’گاڑیوں کی کمپنیوں کے پاس لوگوں کے ڈیڑھ سو ارب سے زائد پڑے ہیں۔ سوزوکی، ہنڈا، انڈس موٹر سے فنانشل سٹیٹمنٹ مانگی لیکن نہیں دی گئی۔‘اس پر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ گاڑیوں پر اون کے ٹرینڈ کو وزارت صنعت و پیداوار نے فروغ دیا ہے۔ گاڑیوں کے پلانٹ فُل کپیسٹی پر چلائے جائیں تو گاڑیاں فوری ڈیلیور کی جا سکتی ہیں لیکن وزارت صنعت و پیداوار گاڑیوں پر اون کو روکنے میں مکمل ناکام ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و پیداوار نے کمیٹی کو بتایا کہ کار کمپنیوں نے وزارت کو ریکارڈ فراہم نہیں کیا، جس پر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا کہنا تھا کہ ’آپ چاہتے ہیں یہ کیسز میں نیب کو بھیجوں۔‘کمیٹی چیئرمین نے ہدایت کی کہ سیکرٹری فنانس اور سٹیٹ بینک کار مینوفیکچررز کے بینک اکاؤنٹس کے ریکارڈ دس دن میں فراہم کرے، اور چیئرمین ایف بی آر کار مینوف

نانگا پربت بھی فتح، شہروز کاشف 7 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا دنیا کا کمر عمر ترین کوہ پیماپاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف...
02/07/2022

نانگا پربت بھی فتح، شہروز کاشف 7 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا دنیا کا کمر عمر ترین کوہ پیما

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔کوہ پیما شہروز کاشف نے پاکستان کی دوسری بلند ترین چوٹی نانگا پربت کو بھی سر کرلیا۔شہروز کاشف 7 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کمر عمر ترین کوہ پیماء بن گئے۔ انہوں نے 23 دن میں 8 ہزارمیٹر سے زائد3چوٹیوں کو سر کیا ہے۔نانگا پربت سر کرنے کے بعد شہروزکاشف نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ حکومت نے10 لاکھ دینے کا وعدہ کیا لیکن صرف 4.5لاکھ ہی دئیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں، ایسے چلتا رہا تو میں ورلڈ ریکارڈ نہیں بنا سکوں گا

01/07/2022

*بریکنگ نیوز*
سعودیہ میں یکم ذوالحجہ 30 جون حج کا رکن اعظم وقوف عرفات 8 جولائی بروز جمعہ کو اور عید الاضحی9.جولائی بروز ہفتہ کو ہوگی
*ماشاءاللہ اکبری حج ہوگا*

پاکستان میں عیدالاضحٰی 10 جولائی اتوار کو ہوگی،

سائیکل پر حج کے لیے نکلنے والا افغان شہری سعودی عرب کیسے پہنچا؟گذشتہ ماہ افغانستان کے شہر سے حج کے لیے سائیکل پر نکلنے و...
30/06/2022

سائیکل پر حج کے لیے نکلنے والا افغان شہری سعودی عرب کیسے پہنچا؟

گذشتہ ماہ افغانستان کے شہر سے حج کے لیے سائیکل پر نکلنے والا شہری سعودی عرب پہنچ گیا ہے تاہم ان کا سفر سائیکل کی گدی تک ہی محدود نہ رہا بلکہ جہاز کی نرم نشست تک بھی پہنچا۔عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق غزنی صوبے سے تعلق رکھنے والے نور محمد نامی افغان شہری مئی کے اوائل میں اس وقت سوشل میڈیا پر نمودار ہوئے جب وہ سائیکل پر مکہ کے لیے روانہ ہوئے تھے۔سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا گیا تھا کہ انہوں نے پوری مںصوبہ بندی کر رکھی ہے کہ چھ ہزار کلومیٹر کا سفر سائیکل پر کرتے ہوئے جولائی میں مکہ پہنچیں گے اور حج ادا کریں گے۔ابھی نور محمد افغانستان میں ہی تھے کہ طالبان کے ایک رہنما نے انہیں ڈھونڈ کر پیشکش کی کہ وہ انہیں جہاز کا ٹکٹ لے کر دیتے ہیں تاہم 48 سالہ نور محمد نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ مقدس سفر خود کرنا چاہتے ہیں۔تاہم انہیں معلوم نہیں تھا کہ انہیں مدد کی ضرورت پڑنے والی ہے۔تین ہفتے بعد سائیکل پر ایران تک تو پہنچ گئے تاہم وہاں پھنس کر رہ گئے کیونکہ وہاں سے انہیں عراق کا ویزہ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔نور محمد ایران میں پھنس گئے تھے کیونکہ وہاں سے عراق کا ویزہ نہیں لگ رہا تھا (فوٹو: اے ایف پی)نور محمد نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’میرے دوستوں نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ایران میں عراق کا ویزہ دلوا دیں گے، میں نے کویت کا ویزہ حاصل کرنے کی بھی کوشش کی تاہم کوئی فائدہ نہیں ہوا۔‘جب انہیں احساس ہوا کہ وہ پھنس گئے ہیں تو انہوں نے اسی سکالر سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا جنہوں نے ٹکٹ کی پیشکش کی تھی۔’میرے پاس کوئی اور راستہ نہیں تھا۔ میں نے وٹس ایپ پر شیخ حماسی سے رابطہ کیا، انہوں نے میرا رابطہ ایک افغان بزنس مین سے کروایا جنہوں نے میرے ایران میں قیام میں مدد دی اور واپس کابل بھجوایا۔‘کابل پہنچنے کے بعد نور محمد کو جلد ہی حج کی تیاریوں کے لیے ہونے والے پروگرام میں شامل کر لیا گیا جہاں حکومتی حکام نے ان کی روانگی کے حوالے سے انتظامات کیے۔مبینہ طور پر ان کی پرواز کا انتظام قائم مقام وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے کروایا جو کہ سینیئر طالبان رہنما انس حقامی کے قریبی ساتھی ہیں۔نور محمد افغانستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے چند روز بعد حج کے لیے روانہ ہوئے (فوٹو: اے ایف پی)نور محمد نے روانگی سے چند روز قبل بتایا تھ

Address

Dubai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apn news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category