20/12/2025
آئی ایم ایف کی رپورٹ حکومت کے خلاف ایک مؤثر چارج شیٹ ہے، جو 6000 ارب روپے کی کرپشن اور معیشت کی سنگین زبوں حالی کو بے نقاب کرتی ہے۔ ملک کے نوجوان روزگار اور عزت کے فقدان کے باعث اپنے گھر بار اور اثاثے بیچ کر غیر قانونی راستوں سے بیرونِ ملک جانے پر مجبور ہیں، جہاں وہ سمندروں میں جانیں گنوا رہے ہیں، جبکہ ایئرپورٹس پر قانونی مسافروں کو بھی تذلیل کا سامنا ہے۔ پارلیمنٹ محض ایک ربڑ اسٹیمپ بن چکی ہے اور 27ویں آئینی ترمیم عدلیہ کو کمزور کرنے اور چند افراد کو غیر قانونی استثنیٰ دینے کی کوشش ہے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام نیشنل کانفرنس میں پاکستان رائٹس موومنٹ کی نمائندگی پر شرکت اور خطاب۔