Balochistan Plus

Balochistan Plus مظلوم عوام کی آواز

پھر کہتے ھیں پنجاب میں سیلاب آ گیا
15/09/2025

پھر کہتے ھیں پنجاب میں سیلاب آ گیا

15/09/2025

*سمگلرز کا محفوظ قلعہ سوراب کسٹم چیک پوسٹ*

سمگلنگ کے روک تھام کےلیے ایماندار آفیسر کوئٹہ کلیکٹر عمر شفیق کی کوششیں رائیگاں۔ سوراب کسٹم چیک پوسٹ سمگلنگ کا سب سے بڑا پوسٹ بن گیا۔سمگلنگ کو روکنے کے بجائےسرپرستی جاری۔ اےسی کسٹم سوراب چیک پوسٹ، اور انسپکٹر الہی بخش جمالی مبینہ طورپر چھالیہ اور منشیات کی مد میں روزانہ کروڑوں کمانے لگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ دونوں آفیسر اپنے ایک خاص سپاہی کی نگرانی میں چھالیہ اور منشیات سمگلنگ کرنے والی گاڑیوں کو اپنی حدود سےکچے راستے فراہم کرکے گزارتھے ہیں۔ تاکہ چیک پوسٹ پر لگے کیمرہ کی نظروں سے یہ دھندہ اوجھل رہیں۔ اس کام کےلیے چند روز قبل اے سی نے اپنے ایک خاص سپاہی کو پوسٹ پر مقرر کیاتھا۔

سوراب میں واقع کسٹم چیک پوسٹ کہ جس کی کارکردگی سمگلرزکو محفوظ راستہ فراہم کرنے کے حوالے سے مشہور ہے۔قبل ازیں اس پوسٹ پر ایک انسپکٹر اور دو حوالدار اور چند سپاہی تعینات ہوتےتھے تاہم بھتہ کی فراوانی کے بعد چار انسپکٹر اور کئیں حوالدار تعینات ہیں۔ چھالیہ اور منشیات سمگلنگ کرنے والے سمگلرز اے سی کے متعین سپاہی کو مسیچ دیتے ہیں۔ پھر میسچز کے حساب سے اے سی اور انسپکٹر پیسہ وصول کرتے ہیں۔ ہر رات کروڑوں روپے ان کےلیے جمع کیاجاتاہے۔ سوراب کسٹم چیک پوسٹ حدود سے رات بارہ بجے کے بعد کچے راستوں پر دھندہ شروع ہوتاہے۔ جہاں سے ہر رات درجنوں گاڑیوں کو محفوظ طریقے سے گزارا جاتاہے۔

🟠 نیپال میں وسیع پیمانے پر  پُرتشدد احتجاج ، مظاہرین نے وفاقی پارلیمانی عمارت کو آگ لگا دی تفصیلات کے مطابق ستمبر 2025 م...
09/09/2025

🟠 نیپال میں وسیع پیمانے پر پُرتشدد احتجاج ، مظاہرین نے وفاقی پارلیمانی عمارت کو آگ لگا دی

تفصیلات کے مطابق ستمبر 2025 میں نیپال میں شدید احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے، جنہیں "جنریشن زی" (Gen Z) مظاہرے کہا جا رہا ہے۔ ان مظاہروں کی ابتدا حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پابندی کے بعد ہوئی۔ حکومت نے ان پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کی کیونکہ یہ مقامی قوانین کے تحت رجسٹریشن نہیں کروا رہے تھے۔ تاہم، نوجوانوں نے اس اقدام کو آزادی اظہار پر حملہ سمجھا اور سڑکوں پر نکل آئے۔

احتجاجات کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔ مظاہرین نے پارلیمنٹ، وزراء اور سیاسی رہنماؤں کے گھروں کو نشانہ بنایا، جن میں وزیراعظم کے پی شرما اولی کی رہائش گاہ بھی شامل ہے۔ اس کے نتیجے میں وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا۔

اگرچہ حکومت نے سوشل میڈیا پر عائد پابندی ختم کر دی ہے، لیکن مظاہرے جاری ہیں۔ نوجوانوں کا مطالبہ ہے کہ بدعنوانی اور اقربا پروری کا خاتمہ کیا جائے اور حکومت میں شفافیت لائی جائے۔ یہ مظاہرے نیپال میں نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور سیاسی عدم استحکام کے خلاف ایک بڑی بیداری کی علامت بن چکے ہیں۔

کوئٹہ (بلوچستان پلس) بلوچستان بھر میں پہیہ جام، سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریاں، پولیس کا لاٹھی چارج شاہوانی سٹیڈیم خودکش حمل...
08/09/2025

کوئٹہ (بلوچستان پلس) بلوچستان بھر میں پہیہ جام، سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریاں، پولیس کا لاٹھی چارج

شاہوانی سٹیڈیم خودکش حملے کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی سے یکجہتی میں صوبے بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال، کاروباری مراکز بند، ٹریفک معطل۔

ہڑتال کی کال بلوچ و پشتون سیاسی جماعتوں اور طلبہ تنظیموں نے دی۔ یاد رہے شاہوانی سٹیڈیم میں سردار اختر مینگل کو نشانہ بنانے والے خودکش دھماکے میں بی این پی کے 15 کارکن شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

کوئٹہ میں پولیس نے زبردستی ٹریفک بحال کرنے کی کوشش کی، ایگل پولیس کے لاٹھی چارج سے بی ایس او پجار کے عامر بلوچ اور دیگر کارکنان زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس نے کوئٹہ میں نیشنل پارٹی کے حاجی نیاز بلوچ آٹھ ساتھیوں سمیت، حاجی فاروق شاہوانی، محمد عالم بنگلزئی، اعجاز احمد، سابق صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ، ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکریٹری ریاض زہری اور بی ایس او پجار کے وائس چیئرمین بابل ملک کو گرفتار کیا۔

نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسلر میر محمد عا لم بنگلزئی برمہ ہوٹل پر گرفتار کرلیے گئے ہیں جب کہ نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی فاروق شاہوانی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

پشتونخواہ میپ کے رہنما عبد الرحیم زیارتوال، قھارودان اور ثناء ﷲ کاکڑ بھی حراست میں لے لیے گئے۔

تاہم گرفتاریوں اور لاٹھی چارج کے باوجود اس وقت پورے صوبہ میں مکمل پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے۔
تربت، گوادر، پنجگور، قلات، خضدار، مستونگ، خاران، آواران، بیلہ، حب، اورماڑہ، ژوب، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ اور سبی سمیت پورے بلوچستان میں مکمل ہڑتال رہی۔

ممتاز قبائلی رہنماء لہڑی قبیلے کے معروف شخصیت ممتاز ٹرانسپورٹر الحاج میر فیروز خان لہڑی کراچی میں انتقال کرگئےان کا نماز...
07/09/2025

ممتاز قبائلی رہنماء لہڑی قبیلے کے معروف شخصیت ممتاز ٹرانسپورٹر الحاج میر فیروز خان لہڑی کراچی میں انتقال کرگئے

ان کا نماز جنازہ کل بروز پیر مورخہ 8 ستمبر 2025
بوقت ( 2 ) بجے جامعہ اسلامیہ مفتاح العلوم مدرسہ روڈ پر ادا کی جائے گی
اور فاتحہ خوانی لہڑی ہاؤس لنک سریاب روڈ پر ہوگی

وہ حاجی میر دولت علی لہڑی، حاجی میر قربان لہڑی، حاجی میر مدد لہڑی، حاجی میر ممتاز لہڑی، پیپلز پارٹی کے رہنماء حاجی میر ذوالفقار لہڑی، حاجی میر مظفر لہڑی کے والد رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی، ٹرانسپورٹر حاجی میر حکمت لہڑی، جمیعت علماء اسلام کے رہنماء میر حشمت لہڑی،حاجی میر شوکت لہڑی،
( مرحوم ) حاجی میر احسان لہڑی، میر قلم لہڑی، ملا منور لہڑی کے چچا حاجی میر مٹھا خان لہڑی، میر علی رضا لہڑی کے ماموں حاجی میر امتیاز لہڑی، حاجی میر شعیب لہڑی، میر امداد لہڑی، میر گزین لہڑی کے دادا اور حاجی میر خلیج لہڑی،حاجی میر نعمان لہڑی کے نانا تھے

محکمہ صحت بلوچستان نے صوبے کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں تعینات تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز (DHOs) اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس (MS...
03/09/2025

محکمہ صحت بلوچستان نے صوبے کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں تعینات تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز (DHOs) اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس (MSs) کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے متعلقہ اضلاع میں موجود رہیں اور کسی بھی قسم کی رخصت یا اسٹیشن سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی افسر کو چھٹی پر جانے یا اسٹیشن چھوڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ پہلے سے منظور شدہ تمام رخصتیں منسوخ تصور ہوں گی۔

مزید کہا گیا ہے کہ تمام افسران اپنی مکمل موجودگی یقینی بنائیں، صحت کی سہولیات کی کڑی نگرانی کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کے لیے دستیاب رہیں۔ اعلامیے میں سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ ان احکامات پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

*وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال سے MDCAT 2025 مؤخر کرنے کی اپیل*اسلام آباد: ملک بھر میں بالخصوص پنجاب، سندھ، خیبرپختونخو...
02/09/2025

*وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال سے MDCAT 2025 مؤخر کرنے کی اپیل*

اسلام آباد: ملک بھر میں بالخصوص پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال نے طلبہ کی تیاریوں اور سفری سہولیات کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ایسے میں 5 اکتوبر 2025 کو طے شدہ *MDCAT (ایم ڈی کیٹ)* کے انعقاد پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

طلبہ اور والدین نے وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کو ہدایت جاری کریں کہ MDCAT 2025 کے امتحان کو نومبر تک مؤخر کیا جائے تاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے ہزاروں طلبہ کو یکساں اور منصفانہ موقع فراہم کیا جا سکے۔

طلبہ کا مؤقف ہے کہ موجودہ حالات میں نہ صرف ان کی تعلیمی تیاری متاثر ہوئی ہے بلکہ امتحانی مراکز تک رسائی اور سفری انتظامات بھی ایک چیلنج بن چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھی * اور * جیسے ہیش ٹیگز کے ذریعے بڑی تعداد میں طلبہ اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔

متعلقہ حکام سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ ہزاروں متاثرہ طلبہ کا مستقبل کسی بھی قسم کے تعلیمی عدم مساوات کا شکار نہ ہو۔

31/08/2025
29/08/2025

🟠۔کوئٹہ ائیرپورٹ روڈ پر ٹرک حادثہ، دکان تباہ، ڈرائیور زخمی

🔶 کوئٹہ : ائیرپورٹ روڈ پر تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر سڑک کنارے قائم دکان سے ٹکرا گیا حادثے کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، تاہم دکاندار معجزانہ طور پر محفوظ رہا تصادم کے باعث دکان کو شدید نقصان پہنچا۔

26/08/2025

کوئٹہ میں خواتین کیلئے فٹبال تربیتی کیمپ

براہوئی زبان کے شاعر شہزاد نذیر حادثے میں زخمی — حکومتی و ادبی حلقوں کی خاموشی افسوسناکتحریر اسماعیل عاصم براہوئی زبان ک...
20/08/2025

براہوئی زبان کے شاعر شہزاد نذیر حادثے میں زخمی — حکومتی و ادبی حلقوں کی خاموشی افسوسناک

تحریر اسماعیل عاصم

براہوئی زبان کے ممتاز اور نوجوان شاعر و ادیب *شہزاد نذیر* گزشتہ روز ایک المناک سڑک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے فوراً بعد انہیں کوئٹہ کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ اس وقت زیرِ علاج ہیں۔

شہزاد نذیر کی علمی و ادبی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ انہوں نے براہوئی زبان کو نئی جہتوں سے روشناس کرایا اور اپنے قلم کے ذریعے نہ صرف زبان، بلکہ پوری تہذیبی روایت کو زندہ رکھا۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ *نہ حکومتِ بلوچستان نے ان کے علاج کے لیے کوئی مدد فراہم کی، اور نہ ہی کسی ادبی یا ثقافتی ادارے* نے کسی قسم کی حمایت یا گرانٹ کا اعلان کیا۔

یہ مجرمانہ خاموشی نہ صرف ایک شاعر کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، بلکہ ہماری اجتماعی لسانی و ثقافتی بے حسی کی بھی عکاسی کرتی ہے۔ شہزاد نذیر اور ان کے اہلِ خانہ اس وقت شدید مایوسی اور اضطراب کا شکار ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ براہوئی زبان سے وابستہ درجنوں تنظیمیں اور ادارے بھی اس موقع پر غیر فعال اور خاموش نظر آ رہے ہیں۔

ہمیں یہ سوال خود سے ضرور پوچھنا ہوگا کہ اگر ہم اپنی زبان، اپنے ادب، اور اپنے ثقافتی ستونوں کی حفاظت نہیں کریں گے، تو ہماری اجتماعی شناخت کا انہدام یقینی ہے۔ شہزاد نذیر جیسے تخلیق کار صرف افراد نہیں، *لسانی ورثے کے علمبردار* ہیں، اور ان کی قدر نہ کرنا درحقیقت براہوئی زبان کو حاشیے پر دھکیلنے کے مترادف ہے۔

وقت کا تقاضا ہے کہ حکومتِ بلوچستان، ادبی تنظیمیں، اور سماجی ادارے فوری طور پر متحرک ہوں، تاکہ ایک تخلیق کار کا حوصلہ بلند ہو، اور براہوئی زبان کو تاریخ کے صفحات کے بجائے *زندہ زبانوں کی صف میں برقرار رکھا جا سکے*۔

Address

Dubai
87300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Plus posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category