Punjab 24 News

  • Home
  • Punjab 24 News

Punjab 24 News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Punjab 24 News, TV Network, .

جولائی میں الیکشن ورنہ جھاڑو، پنجاب کے بعد مرکز بھی گیا، شیخ رشیدسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جولائی میں ...
30/06/2022

جولائی میں الیکشن ورنہ جھاڑو، پنجاب کے بعد مرکز بھی گیا، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جولائی میں الیکشن کا اعلان کرنا ہوگا، اگر ایسا نہیں کریں گے تو جھاڑو پھر جائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ حمزہ شہباز کا فیصلہ بہت اہم تھا، ملک کو اس بحران سے نکالیں اور انتخابات کروائیں، ملک میں بحران در بحران ہے۔ دونوں باپ بیٹے نے منحوس وقت میں حلف اٹھایا ہے، جب سے باپ بیٹے نے حلف اٹھایا ہے نہ یہ لوگ سکون میں ہیں نہ ملک سکون میں ہے۔یہ اسحاق ڈار کے بجائے بل گیٹس کو بلالیں معیشت ان سے نہیں سنبھلے گی، عمران خان 3 سالوں سے کہتا رہا کہ یہ لوگ کرپٹ ہیں، غریب کے پاس مردے دفنانے کے پیسے نہیں بچے ہیں، غریب باہر نکلے گا تو ملک میں مزید بحران پیدا ہوگا، ملک تباہی کی طرف جارہا ہے، ملک کو بچانا ہے تو انتخابات کا اعلان کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سے زیادہ مرکز کی فکر ہے، مرکز بھی ان کے ہاتھ سے نکلتا جارہی ہے، موجودہ حالات کو اور کتنے دن دیکھتے رہیں گے۔

مون سون بارشوں کا بھرپور استقبال کریں۔۔۔ لیکن پہلے کچھ حفاظتی تدابیر تو جان لیں! سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کے ساتھ ہ...
17/06/2022

مون سون بارشوں کا بھرپور استقبال کریں۔۔۔ لیکن پہلے کچھ حفاظتی تدابیر تو جان لیں!


سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کے ساتھ ہی رم جھم برستا ساون زمین کی پیاس بجھاتا ہے ملک کے باقی علاقوں کے لئے تو یہ بارشیں عام روٹین ہوتی ہیں لیکن کوئی کراچی والوں سے پوچھے کہ یہ بارشیں ان کے لئے کیا ہیں؟ بارش کو ترسے ہوئے یہ لوگ بارش کی پہلی بوند کے ساتھ ہی گرما گرم پکوڑے اور چائے کے انتظامات میں لگ جاتے ہیں گھر کے سب افراد، دوست احباب مل کر اس حسین موسم کو انجوائے کرتے ہیں۔ ویسے کراچی والے ہوتے بہت زندہ دل ہیں بیشک ان کو اس مون سون کی بارش میں بہت نقصانات اور مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن وہ ان مسائل کی وجہ سے اس حسین موسم کو ضائع نہیں کرنا چاہتے۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے پیر کو کراچی میں 22 جون سے مون سون کی بارشوں کے پہلے اسپیل کی پیش گوئی کی ہے۔ پی ایم ڈی کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ رواں ماہ کے تیسرے ہفتے سے شروع ہوسکتا ہے۔مون سون کے پہلے سسٹم کے دوران کراچی میں ہلکی سی درمیانی بارش ہوگی۔

بارش تو سراسر رحمت ہوتی ہے لیکن کراچی والوں کو اس موسم میں کئی مسائل کا سامنا کرنا پرتا ہے۔ 2020 کی بارشوں میں تو حالات بہت خراب ہوئے لیکن 2021 میں حکومت سندھ کی جانب سے بہتر اقدامات کئے گئے تھے۔ جہاں تک بجلی کی بات ہے تو بارش میں بجلی جان بوجھ کر بند کر دی جاتی ہے کیونکہ پسماندہ علاقے کے لوگ بارش میں احتیاطی تدابیر سے بے بہرہ ہونے کے باعث حادثوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔

اگست 2020 کے دوران صرف کراچی میں 484 ملی میٹر (19 انچ) بارش ہوئی۔ یہ گزشتہ 90 سالوں میں سب سے زیادہ بارش کا ریکارڈ ہے۔ کراچی میں 12 گھنٹے سے زائد بارش ہوئی اور اس نے کراچی میں تباہی مچا دی۔ بارش کے پانی اور نالوں سے بہہ جانے والے پانی نے رہائشی مقامات کی زیادہ تر سڑکوں اور گلیوں میں پانی بھر دیا تھا جس کی وجہ سے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کرنٹ لگنے کے بھی واقعات رونما ہوئے۔ جس کے باعث 29 اگست 2020 کو کراچی کے 6 اضلاع کو ریلیف کمشنر - حکومت سندھ نے سندھ نیشنل کیمٹیز (P&R) ایکٹ 1958 کے تحت "آفت زدہ علاقہ" قرار دیا ۔ 2021 قدرے بہتر گزرا کیونکہ گزشتہ سال کے سیلاب کے سانحے کے بعد کراچی سٹی اور صوبہ سندھ کے حکام نے شہر کا پہلا فلڈ مینجمنٹ پ

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر آپ پر بھی پڑے گا چاہے آپ ڈیزل استعمال کرتے ہوں یا نہیںGetty Imagesڈیزل کی قیمتوں میں اضا...
16/06/2022

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر آپ پر بھی پڑے گا چاہے آپ ڈیزل استعمال کرتے ہوں یا نہیں

Getty Imagesڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ پوری دنیا کو متاثر کر رہا ہےیوکرین پر روسی حملے کے نتیجے میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے نے دنیا بھر میں تشویش پیدا کر دی ہے اور مہنگائی کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے جس سے دنیا کی بہت سی معیشتیں متاثر ہو رہی ہیں۔لیکن پیٹرولیم سے حاصل ہونے والا ایک اور ایندھن ہے جو اور بھی مہنگا ہو گیا ہے جون میں اس کی قیمت تاریخ میں اس کی اب تک سب سے بلندی پر پہنچ گئی ہے اور یہ مسئلہ پیٹرول سے بھی بڑا سر درد پیدا کر رہا ہے۔ یہ ڈیزل ہے، جسے ڈیزل یا گیس آئل بھی کہا جاتا ہے۔ماہرین کو تشویش ہے کہ اس کی قیمت میں اضافہ اس لیے ہوا کیونکہ عالمی سطح پر ڈیزل کی قلت ہے اور مختصر مدت میں ان قیمتوں کو کم کرنا مشکل ہوگا۔پاکستان میں بھی بدھ کو رات گئے ڈیزل کی قیمت میں 59 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 264 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ آپ سوچ سکتے ہیں کہ اس کا آپ پر کوئی اثر نہیں ہو گا کیونکہ آپ کے پاس کار نہیں ہے، یا آپ کے پاس کار تو ہے لیکن یہ پیٹرول پر چلتی ہے۔تاہم اگر آپ نے اپنی زندگی میں کبھی ڈیزل کا استعمال نہیں کیا ہے، تب بھی آپ جہاں کہیں بھی ہوں گے یہ بحران آپ کی جیب کو متاثر کرے گا۔ ایسا کیوں؟کیونکہ ڈیزل زیادہ تر کارگو گاڑیوں میں استعمال ہونے والا ایندھن ہے اور ہماری خوراک، ادویات یہاں تک کہ وہ پیٹرول جو ہم سروس سٹیشنوں پر اپنی کاروں میں بھرتے ہیں ڈیزل سے چلنے والے ٹرکوں کے ذریعے ہی آتا ہے۔ یہی ڈیزل ٹرک سامان ان بحری جہازوں تک پہنچاتے ہیں جو پوری دنیا میں اس کی ترسیل کرتے ہیں۔ بہت سی بسیں اور ٹرینیں بھی ڈیزل ہی استعمال کرتی ہیں۔اور یہ وہ ایندھن ہے جس پر صنعتیں انحصار کرتی ہیں چاہے وہ کھیتوں میں چلنے والا ٹریکٹر ہی کیوں نہ ہو۔اس وجہ سے ڈیزل کی کمی پوری دنیا میں سنگین مسائل پیدا کر رہی ہے۔ اگر طلب رسد سے زیادہ ہوتی رہی تو قیمتیں اور بڑھنے کا خطرہ ہے۔Reutersسری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ڈیزل بھروانے کے لیے قطاریںعالمی بحراناس ایندھن کی کمی سری لنکا، یمن اور کئی افریقی ممالک جیسی جگہوں پر ٹرانسپورٹ کے مسائل کا باعث بن رہی ہے۔ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر ایکواڈور میں مقامی برادریوں اور کسانوں کی طرف سے احتجاج بھی کیا جا رہا ہے۔ایک اور خطہ جہاں بحران کے سب

12/06/2022
حکومت کا پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلانحکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 27 مئی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قی...
27/05/2022

حکومت کا پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 27 مئی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائے گا۔مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا جمعرات کی رات کو پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ’قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔‘پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 179 روپے، 86 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 174 روپے 15 پیسے ہوجائے گی۔قیمتوں میں اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 155 روپے 56 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 148 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کے باوجود حکومت اب بھی ڈیزل پر فی لیٹر پر 56 روپے سبسڈی دے رہی ہے۔ ’عمران خان کی حکومت معاشی بارودی سرنگیں بچھا کرگئی ہے۔‘’آج بھی 30 روپے فی لیٹر قیمت بڑھانے کے بعد ڈیزل پر حکومت 56 روپے 71 پیسے اور پیٹرول پر 37 روپے 84 پیسے سبسڈی دے رہی ہے۔‘مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ ’آئی ایم ایف سے بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائے بغیر اس کا قرض نہیں مل سکتا۔‘ان کے مطابق روپیہ مسلسل گر رہا تھا اور پیٹرول کی قیمت نہ بڑھاتے تو مزید گر جاتا۔ ’سابق حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث آج ملک کو مہنگائی کا سامنا ہے۔‘مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ’یہ ریاست کے لیے صحیح فیصلہ ہے۔ اس سے سیاسی نقصان ہوتا ہے تو ہوجائے۔‘’سیاست بچا کر ریاست کو ڈبونا حکمت کا فیصلہ نہیں ہے، ہماری سیاست ڈوبتی ہے اور ریاست بچ جاتی ہے تو یہ ملک کے لیے بہتر ہے.‘مفتاح اسماعیل کے مطابق ’اب بھی حکومت ڈیزل پر 56 روپے 71 پیسے اور پیٹرول پر 37 روپے 84 پیسے سبسڈی دے رہی ہے‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ ’آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا کہا تھا۔‘’تاہم میں آئی ایم ایف کو قصوروار نہیں کہوں گا۔ مجھے دنیا کا کوئی ایسا ملک دکھائیں جو ایک لیٹر پیٹرول پر 86 روپے سبسڈی دیتا ہو۔‘’پیٹرول پر سبسڈی کا امیر اور غریب طبقہ دونوں فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ جس قیمت پر ہم پیٹرول خرید رہے ہیں اس سے بھی کم قیمت پر ہم عوام کو پیٹرول اور ڈیزل دے رہے ہیں۔‘مشیر خزانہ کے مطابق ’غریب عوام سے پیسہ لے کر سبسڈی بڑی گاڑی والوں کو ملتی ہے​۔ غریب لوگوں سے پیسہ لے کر امیر لوگوں کی جیب می

حمزہ شہباز پنجاب کے 21 ویں وزیراعلیٰ منتخبمسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز پنجاب کے 21 ویں وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں۔پ...
16/04/2022

حمزہ شہباز پنجاب کے 21 ویں وزیراعلیٰ منتخب

مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز پنجاب کے 21 ویں وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ ق نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔حمزہ شہباز کی حمایت میں 197 ووٹ پڑے جب کہ ان کے مدمقابل پرویز الہیٰ کو ایک ووٹ ملا۔ فیاض الحسن چوہان نے واک آؤٹ کرنے کے بعد واپس آ کر ووٹ ڈالا

نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اعلامیے میں سازش کا لفظ شامل نہیں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آرپاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ...
14/04/2022

نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اعلامیے میں سازش کا لفظ شامل نہیں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ریٹائڑد ملٹری افسران کی فیک آڈیوز چلا کر ملک میں انتشار پھیلایا جا رہا ہے۔جمعرات کو پریس بریفنگ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی قیادت کے خلاف پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے، یہ مہم نہ پہلے کامیاب ہوئی اور نہ آئندہ ہونے دیں گے۔میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ افواہوں کی بنیاد پر کردار کشی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے غیر ملکی مراسلے کے حوالے سے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اعلامیے سازش کا لفظ شامل نہیں ہے، پاکستان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔اردو نیوز کے صحافی وسیم عباسی کے مراسلے سے متعلق امریکی سفارتکار کو بلا کر ’ڈی مارش‘ پر سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’ڈی مارش دیے جاتے ہیں۔ ڈی مارش صرف سازش پر تو نہیں دیے جاتے۔ ڈی مارش کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ جس طرح اس اعلامیے میں لکھا ہوا ہے کہ غیرسفارتی زبان استعمال کی گئی ہے۔ اس اعلامیے میں لکھا ہوا ہے کہ جو بات چیت کی گئی ہے وہ مداخلت کے مترادف ہے۔ تو اس کے اوپر ڈی مارش دیا جاتا ہے، یہ سفارتی طریقہ ہے اور یہی وہ الفاظ ہیں جن کے اوپر اتفاق کیا گیا اور اس کے مطابق ڈی مارش دیا۔‘ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ اعلامیے میں اندرونی معاملات میں مداخلت کا ذکر ہے اور غیر سفارتی زبان استعمال ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے خود فوج کی قیادت سے رابطہ کیا تھا، اسٹیبلشمنٹ نے گزشتہ حکومت کو کوئی آپشن نہیں دیا تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ نہ تو مدت میں توسیع طلب کر رہے ہیں اور نہ ہی قبول کریں گے، آرمی چیف اپنی مدت پوری کر کے رواں سال 29 نومبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔’پاکستان کا مستقبل جمہوریت میں ہی ہے اور کبھی بھی مارشل لا نہیں لگے گا۔‘سیاسی جماعتوں کی جانب سے آرمی چیف پر تنقید سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ‘آرمی چیف ایک ادارے کے سربراہ ہیں اور اگر ادارے کے سربراہ پر بات کی جا رہی ہے تو حکومت وقت کی

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab 24 News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share