
28/09/2025
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا :’’ طاقتور مومن کمزور مومن سے بہتر اور اللہ کو زیادہ پیارا ہے ۔ اور ہر ایک میں خیر موجود ہے ، جو چیز تجھے فائدہ دیتی ہے اس میں رغبت کر اور اللہ سے مدد مانگ ۔ عاجز نہ بن ۔ اگر تجھے کوئی مصیبت آ جائے تو یوں نہ کہہ :’’ اگر میں اس طرح کرتا ، تو یوں نہ ہوتا ۔‘‘ بلکہ یوں کہہ :’’ اللہ نے یہی مقدر کیا تھا اور اللہ نے جو چاہا کیا ۔‘‘ کیوں کہ ( لفظ لَو ) ’’ اگر ‘‘ سے شیطان کا کام شروع ہو جاتا ہے ۔‘‘