13/05/2025
ایک مان تھا جو ختم ہوا
ایک گمان تھا جو سچ ہوا
ایک منافقت تھی جو عیاں ہوئی
ایک محبت تھی جو نفرت بنی
ایک حق تھا جو چھینا گیا
ایک آواز تھی جو دبائی گئی
ایک خواب تھا جو مٹی میں ملا دیا گیا
ایک وعدہ تھا جو توڑ دیا گیا
ایک حلف تھا جو جھوٹا ثابت ہوا
ایک چراغ تھا جو بجھا دیا گیا
ایک سکون تھا جو چھین لیا گیا
ایک امید تھی جو روند دی گئی
ایک بستی تھی جو اجاڑ دی گئی
ایک زمین تھی جو لہو سے رنگین ہوئی
ایک نفرت ہے جو نسلوں کو دیں گے
ایک سبق ہے جو نسلوں کو دیں گے۔۔🇵🇰