Syed Adnan Bukhari

Syed Adnan Bukhari 🚀 Helping UAE Businesses Grow Online
🏆 60+ Projects | 40+ Businesses Ranked
🎯 8+ Years in SEO & Digital Marketing
📈 SEO • Ads • AI — Learn & Grow

14/09/2026

Relatable 😅

زندگی میں کچھ لمحے ایسے ہوتے ہیں جہاں بس رک کر یہ سوچنے کا دل کرتا ہے کہ الحمدللہ، میں یہاں تک پہنچ گیا۔ ❤️ہم اکثر اگلے ...
14/09/2026

زندگی میں کچھ لمحے ایسے ہوتے ہیں جہاں بس رک کر یہ سوچنے کا دل کرتا ہے کہ الحمدللہ، میں یہاں تک پہنچ گیا۔ ❤️

ہم اکثر اگلے ہدف کے پیچھے اتنے مصروف ہوتے ہیں کہ جو کچھ حاصل کر چکے ہیں، اسے محسوس کرنا ہی بھول جاتے ہیں۔

نئے خواب،
نئی ذمہ داریاں،
نئے چیلنجز۔۔۔
اور ان سب کے درمیان کبھی کبھی اپنے سفر کو پیچھے مڑ کر دیکھنا بھی ضروری ہے۔

جو کل صرف ایک خواب تھا،
آج وہ ہماری زندگی کا حصہ ہے۔

اور جو آج خواب ہے،
ان شاء اللہ کل حقیقت بھی بن سکتا ہے۔

بس محنت جاری رکھنی ہے،
سیکھنا جاری رکھنا ہے،
اور اللہ پر یقین رکھنا ہے۔

منزل چاہے کتنی بھی دور ہو،
ہر قدم اپنی جگہ ایک کامیابی ہے۔

الحمدللہ ہر اُس چیز کے لیے جو ملی،
اور ہر اُس چیز کے لیے بھی جو ابھی راستے میں ہے۔ 🤲❤️

11/09/2026

After Marketing Hobbies!

11/09/2026

Immediate Response Matters for the Leads!

کچھ دن پہلے ایک کلائنٹ کے ساتھ کام کرتے ہوئے ایک دلچسپ چیز سامنے آئی۔۔۔وہ میٹا ایڈز پر پیسہ خرچ کر رہے تھے، لیکن رزلٹس ا...
10/09/2026

کچھ دن پہلے ایک کلائنٹ کے ساتھ کام کرتے ہوئے ایک دلچسپ چیز سامنے آئی۔۔۔

وہ میٹا ایڈز پر پیسہ خرچ کر رہے تھے، لیکن رزلٹس ان کی توقع کے مطابق نہیں آ رہے تھے۔

مسئلہ یہ نہیں تھا کہ ان کا پروڈکٹ اچھا نہیں تھا،
اور نہ ہی یہ کہ لوگ خریدنا نہیں چاہتے تھے۔

اصل مسئلہ یہ تھا کہ ہم ہر کسٹمر سے ایک ہی انداز میں بات کر رہے تھے۔

جو شخص پہلی مرتبہ ہمارے برانڈ کو دیکھ رہا تھا،
اسے بھی سیدھا خریداری کے لیے کہا جا رہا تھا۔

جبکہ وہ ابھی ہمیں جانتا ہی نہیں تھا۔

ہم نے سٹریٹیجی کو کسٹمر کے سفر کے مطابق تبدیل کیا۔

پہلے برانڈ سے متعارف کروایا،
پھر اعتماد بنانے پر کام کیا،
اور آخر میں ان لوگوں پر فوکس کیا جو واقعی خریداری کے قریب تھے۔

اس تبدیلی کے بعد ایڈ بجٹ زیادہ مؤثر طریقے سے استعمال ہونے لگا اور رزلٹس میں بھی بہتری آنے لگی۔

اس تجربے سے ایک بات پھر ثابت ہوئی:

ہر کسٹمر خریداری کے لیے فوراً تیار نہیں ہوتا۔

کچھ پہلے آپ کو دیکھتے ہیں،
کچھ آپ کو سمجھتے ہیں،
کچھ آپ پر اعتماد کرتے ہیں،
اور پھر جا کر خریداری کرتے ہیں۔

اچھی مارکیٹنگ صرف فروخت کرنے کا نام نہیں،
بلکہ کسٹمر کو خریداری تک پہنچانے کا فن ہے۔ ❤️

اور شاید یہی فرق ہے:

صرف ایڈ چلانے اور صحیح مارکیٹنگ کرنے میں۔

08/09/2026

When client says come fast! 😅

پردیس میں رہتے ہوئے جب سرسوں کا ساگ اور مکئی کی روٹی مل جائے تو بندہ کچھ دیر کے لیے بھول ہی جاتا ہے کہ UAE میں بیٹھا ہے۔...
08/09/2026

پردیس میں رہتے ہوئے جب سرسوں کا ساگ اور مکئی کی روٹی مل جائے تو بندہ کچھ دیر کے لیے بھول ہی جاتا ہے کہ UAE میں بیٹھا ہے۔ 😍❤️

اوپر سے مکھن ہو تو پھر کیا ہی بات ہے۔۔۔ 😋

کچھ ذائقے صرف کھانا نہیں ہوتے،
وہ اپنے ساتھ گاؤں، گھر، سردیوں کی شامیں اور اپنوں کی یادیں بھی لے آتے ہیں۔

UAE نے دنیا بھر کے کھانے کھلا دیے،
لیکن دیسی کھانے کی بات آج بھی الگ ہی ہے۔ ❤️

07/09/2026

Google Ads Actual Skills That Matters!

05/09/2026

After getting good results with less spending!

Address

Dubai

Telephone

+971563410813

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Syed Adnan Bukhari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Syed Adnan Bukhari:

Shortcuts

Share