11/12/2025
حویلیاں( ) سید اعجاز کاظمی مرحوم کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے،مرحوم نے طویل صحافتی دور میں اصولوں کی پاسداری کی،حویلیاں پریس کلب سید اعجاز کاظمی کے کردار کو یاد رکھے گی ان خیالات کا اظہار پریس کلب میں تعزیتی اجلاس میں ممتاز صحافی اور صدر یونین آف جرنلسٹس حویلیاں سید اعجاز کاظمی مرحوم کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں مرحوم کی طویل، اصولی اور مثالی صحافتی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اجلاس میں مقررین نے کہا کہ سید اعجاز کاظمی نے اپنی پوری صحافتی زندگی اصول پسندی، سچائی اور عوامی مسائل کے حل کی جدوجہد کے نام کی اور حویلیاں کے صحافتی حلقوں میں ان کا نام ہمیشہ احترام سے لیا جائے گا۔اجلاس کی صدارت صدر پریس کلب حویلیاں حماد خان جدون نے کی، جبکہ سرپرستِ اعلیٰ عبدالحمید تنولی، سیکرٹری جنرل پریس کلب خاکسار نثار احمد, جنرل سیکرٹری یونین آف جرنلسٹس اسفندیار خان,سابق صدر حاجی قادربخش, ملک گل نواز، خرم خان، سجاد تنولی، چوہدری عمر گل اور دیگر سینئر صحافی بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئےاس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب حماد خان جدون نے کہا کہ اعجاز کاظمی مرحوم کی خدمات پریس کلب کا اثاثہ ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا اور نوجوان صحافیوں کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کیا۔ سرپرستِ اعلیٰ عبدالحمید تنولی کا کہنا تھا کہ مرحوم نہ صرف بہترین صحافی تھے بلکہ ایک نفیس اور بااصول شخصیت کے مالک بھی تھےدیگر مقررین نے کہا کہ اعجاز کاظمی مرحوم نے مشکل حالات میں بھی سچ کی آواز اٹھائی اور کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ ان کا خلا مدتوں پُر نہ ہوسکے گااجلاس کے اختتام پر مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی گئی اور لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا گیا۔