گلشاھین

گلشاھین اُمید سے زیادہ دیا ھے خُدا نے اکثر
کوئی تو دعا کرتا ھوگا میرے لئے_•💕

31/05/2026

سمجھ رہے ہیں مگر بولنے کا یارا نہیں
جو ہم سے مل کے بچھڑ جائے وہ ہمارا نہیں

ابھی سے برف الجھنے لگی ہے بالوں سے
ابھی تو قرض مہ و سال بھی اتارا نہیں

کچھ ایسی چلی ہے کہ تیرے وحشی کو
مزاج پرسی باد صبا گوارا نہیں

سمندروں کو بھی حیرت ہوئی کہ ڈوبتے وقت
کسی کو ہم نے مدد کے لیے پکارا نہیں

وہ ہم نہیں تھے تو پھر کون تھا سر بازار
جو کہہ رہا تھا کہ بکنا ہمیں گوارا نہیں

ہم اہل دل ہیں محبت کی نسبتوں کے امین
ہمارے پاس زمینوں کا گوشوارہ نہیں

31/05/2026

31/05/2026
31/05/2026

کون آئے گا یہاں کوئی نہ آیا ہوگا
میرا دروازہ ہواؤں نے ہلایا ہوگا
دلِ ناداں نہ دھڑک اے دلِ ناداں نہ دھڑک
کوئی خط لے کے پڑوسی کے گھر آیا ہوگا
اس گلستاں کی یہی ریت ہے اے شاخِ گل
تو نے جس پھول کو پالا وہ پرایا ہوگا
دل کی قسمت ہی میں لکھا تھا اندھیرا شاید
ورنہ مسجد کا دیا کس نے بجھایا ہوگا
گل سے لپٹی ہوئی تیتلی کو گرا کر دیکھو
آندھیو تم نے درختوں کو گرایا ہوگا
نامعلوم

31/05/2026

تمہاری بانہوں میں سمٹنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے🥀
جیسے دنیا رک جائے اور فقط عشق سانس لے ♥️

05/01/2026

مجھے بہت پسند ہیں ایسے برے لوگ،

جو منہ پھٹ ہوتے ہیں، اپنا سر اونچا رکھتے ہیں،
منہ پر ٹوکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں
اپنی بے قدری پر کمپرومائز نہیں کرتے
رعب دار ہوتے ہیں، کڑوا سچ بولتے ، میٹھا جھوٹ نہیں بولتے، خوشامد نہیں کرتے، سخت مزاج ہوتے ہیں

ہر کسی کی ہاں میں ہاں نہیں ملاتے،
غلط کو غلط کہنے کی ہمت رکھتے ہیں
پارسائی کا دکھاوا نہیں کرتے

21/11/2025

منسوب چراغوں سے ،طرفدارہواکے
تم لوگ منافق ہو ،منافق بھی بلاکے

Address

Dubai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when گلشاھین posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share