13/05/2026
راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں اگر میرے تیز رفتار گیند کا ریکارڈ کوئی توڑنے کی صلاحیت رکھتا ہےتو وہ صرف بنگلہ دیش کے ناہید رانا ہے اور اگر وہ ایسا کرتا ہے تو مجھے بہت خوشی ہوگی کہ میرے بھائی نے میرا ریکارڈ توڑ دیا ہے کیونکہ وہ ہر اوور میں تین گیندیں 150پلس اسپیڈ سے کروارہا ہے اور میرا اندازہ ہے کہ اس کے پاس 160 اسپیڈ موجود ہےاس کے علاوہ موجودہ دور کے گیند بازوں میں مجھے اتنا دم نظر نہیں آرہا ہے کہ وہ میرے ریکارڈ کے قریب بھی پہنچ سکے