The Voice of Sargodha

The Voice of Sargodha Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from The Voice of Sargodha, News & Media Website, Dubai.

24/09/2025

سرگودھا:
آٹا اور چینی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ عام شہریوں کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل بنا رہا ہے۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ منافع خور مافیا کی جڑیں مضبوط ہو چکی ہیں جبکہ انتظامیہ اس صورتحال پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

24/09/2025

نیو سیٹلائٹ ٹاؤن ٹاہلی چوک:
انتظامیہ کی جانب سے ناجائز تجاوزات کے خلاف ایک بار پھر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس آپریشن کے دوران فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قائم غیر قانونی رکاوٹیں ہٹائی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی شہریوں کی آمد و رفت میں رکاوٹیں دور کرنے اور ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے لیے کی جا رہی ہے۔

24/09/2025

لاھور
امیر بالاج کے قتل کیس میں خواجہ عقیل المعروف گوگی بٹ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں اس مقدمے میں زبردستی ملوث کیا جا رہا ہے۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ کے مطابق، گوگی بٹ کو امیر بالاج عرف ٹیپو ٹرکاں والے کے قتل میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔

گوگی بٹ کا کہنا ہے کہ انہیں جان بوجھ کر اس مقدمے میں پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے، تاہم فی الحال وہ اس کا نام ظاہر نہیں کر سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی ٹیپو ٹرکاں والا خاندان ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرواتا رہا ہے لیکن وہ ہمیشہ عدالت سے سرخرو ہوئے۔

عدالت نے گوگی بٹ کی ضمانت 29 ستمبر تک منظور کر لی ہے۔

24/09/2025

سيف سٹی سرگودھا کی ٹیم جدید کیمروں کی مدد سے 24/7 شہر کی نگرانی کر رہی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری اور مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔ آپ کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔

24/09/2025

سرگودھا:پل111کے ڈمپروں نےموت کے فرشتے کو پیچھے چھوڑ دیا ڈمپر گردی کا واقعہ تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لےلی🤦

23/09/2025

مزاحمت کی ہر سرگوشی،ہر جرات مندانہ قدم، ہر انکار یہ سب ہماری آزادی سے وابستگی کا ثبوت ہیں۔ہم خاموش نہیں ہوں گے، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہم مزاحمت کرتے رہیں گے، لڑتے رہیں گے — یہاں تک کہ حقیقی آزادی ہمارا مقدر بن جائےمزاحمت_ہے_آزادی

21/09/2025

‏پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور دیگر رہنماؤں نے "مجھے ہے حکمِ اذاں" پر لبیک کہتے ہوئے ظلم و جبر اور اندھیروں کے خلاف اذان بلند کی۔

یہ اذان محض آواز نہیں بلکہ بیداری، حق کی بغاوت اور ظالم نظام کے خلاف اعلانِ جنگ ہے!

بہت افسوس ناک خبر الیکٹرک بس داؤدخیل سے  میانوالی روٹ پر موچھ پل کے قریب بنوں روڈ کھلی جگہ جدھر آبادی موجود نہی کسی بے ش...
21/09/2025

بہت افسوس ناک خبر الیکٹرک بس داؤدخیل سے میانوالی روٹ پر موچھ پل کے قریب بنوں روڈ کھلی جگہ جدھر آبادی موجود نہی کسی بے شرم چلتی بس پر پتھر مارا شرم کرو بےشرمو کسی کی جان چلی جاتی پھر اگر موچھ پل کے قریب کسی آدمی کو ایسی حرکت کرتے کسی نے دیکھا اطلاع دیں ایسے بے شرم کے خلاف سخت کارروائی ہو گی

21/09/2025

سرگودھا:تھانہ ترکھان والا کی حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گھر میں گھس کر 16 سالہ لڑکی کو اغواء کر لیا، مقدمہ درج🫴

اتنی ترقی کر چکا ھے
20/09/2025

اتنی ترقی کر چکا ھے

سرگودھا:شاہپور لک موڑ روڑ پر تیز رفتار قاتل ڈمپر کی موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے کو ٹکر سرگودھا: خوفناک حادثے کے نتیجے میں ...
20/09/2025

سرگودھا:شاہپور لک موڑ روڑ پر تیز رفتار قاتل ڈمپر کی موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے کو ٹکر

سرگودھا: خوفناک حادثے کے نتیجے میں 22 سالہ نوجوان عبدالرحمن جاں بحق جبکہ 50 سالہ اسکا والد اللہ دتہ شدید زخمی ہو گیا، ریسکیو ذرائع

سرگودھا: بدقسمت باپ اور بیٹا نواحی چک 18 شمالی کوٹ مومن کے رہائشی تھے

سرگودھا:قاتل ڈمپر نمبری LES 4599 نے واپس کوٹ مومن گھر جاتے موٹر سائیکل نمبری JMN 5033 سواروں کو ٹکر مار دی جسکے حادثہ پیش آیا

سرگودھا:نعش اور زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شاہپور منتقل کر دیا گیا

سرگودھا:حادثے کے بعد قاتل ڈمپر ڈرائیور فرار ہو گیا۔

20/09/2025

مشن نور کی شہر بھر میں کہی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی 😎
اگر ہوئی ہے تو کمینٹ میں بتائیں

Address

Dubai
40100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Voice of Sargodha posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share