21/12/2025
میں گزشتہ دو، تین ہفتوں سے #دبئی میں ایئر بی این بی یا ہولی ڈیز ہوم کاروبار کے حوالے سے معلومات اکٹھی کر رہا ہوں۔ کسی بھی کاروبار کو سمجھنے کے لئے میرا "طریقہ٬ واردات" معمول سے کچھ مختلف ہوتا ہے، جیسے کہ میں اس کاروبار میں کامیاب لوگوں کے بجائے پہلے اس کاروبار میں "ناکام" ہونے والے لوگ یا کہانیاں تلاش کر کے ان سے کاروبار کی مشکلات کے متعلق سیکھتا ہوں پھر آخری مرحلے میں کاروبار کے کامیاب لوگوں سے بات چیت کرتا ہوں یا ان کے متعلق ریسرچ کرتا ہوں میری یہ ریسرچ اب آخری مراحل میں ہے اور میں پٗر امید ہوں کے نئے سال میں یہ کاروبار شروع کروں گا۔ اس حوالے سے میں " شراکت داری" کے دروازے بھی کھلے ہیں۔ آپ اس حوالے سے رہنمایئ کر سکیں یا کوئی دلچسپی رکھتے ہیں تو تفصیلی بات چیت ہو سکتی ہے۔ #خالدگرافی