27/08/2025
یہ 12 سالہ مہد میرا پوتا ہے۔اس کو انگلینڈ میں 6 سال ہوگئے لیکن بخدا میں اپنے 43 سالہ بیٹے(اس کے والد) کو اتنا اچھا انسان اور مسلمان نہ بنا سکا جتنا ان گوروں نے میرے اس پوتے کو 6 سال میں بنایا۔جھوٹ اور گولی بازی تو یہ بالکل برداشت نہیں کرتا۔ بلکہ ایک دن تو ماں بیٹے(اس کے والد اور دادی) کے درمیان کچھ بحث ہورہی تھی تو بیٹے کی آواز ذرا اونچی ہوگئی۔یہ فورا اپنے والد کے سامنے کھڑا ہوگیا کہ بابا آواز نیچے کریں۔آپ اپنے ماں کے ساتھ بات کررہے ہیں۔آپ مجھے غلط سبق سیکھا رہے ہیں۔کیا آپ کو اچھا لگے گا کہ میں بھی اپنی ماں سے اس طرح بات کروں۔ آب پاکستان میں اگر والد کے سامنے اس بات کو بے ادبی سمجھا جائے گا اور والد 12 سالہ بیٹے کے شائد کی پٹائی کرے گا۔لیکن بات تو اس نے ٹھیک کی۔