13/08/2025
لا الہ الا اللہ کا پرچم لہرایا ہے ہم نے،
ایمان و قربانی سے پاکستان پایا ہے ہم نے۔
14 اگست ہمیں یاد دلاتا ہے کہ یہ آزادی لاکھوں شہداء، علماء کرام اور بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے۔ یہ وہ دن ہے جب ہم نے نہ صرف ایک خطۂ زمین پایا بلکہ دینِ اسلام کے نفاذ کا عہد کیا۔ اس وطن کی بنیاد ایمان، اخلاص اور قربانی پر رکھی گئی، اور آج ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے کردار، خدمت اور عدل کے ذریعے اس چراغ کو روشن رکھیں۔ آئیے عہد کریں کہ ہم اس پاک سرزمین کو امن، محبت اور دین کے فروغ کا گہوارہ بنائیں گے۔
پیرزادہ محمد حزیم قاضی
سی ای او اینڈ کو فاؤنڈر مرہم یوتھ کلب