Baloch Baloch is a platform with only aim to spread knowledge about Baloch and its history, Balochi music, language, culture and Balochistan Long live Balochistan

13/08/2026

سوئی گیس سے محروم ڈیرہ بگٹی دوران زچگی بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ دم توڑتی عورتیں مین اسٹریم میڈیا پہ آپنی مظلومیت کی کہانی نہ سنا سکے لیکن زہے نصیب کل کے دن ڈیرہ بگٹی مین اسٹریم میڈیا کی زینت بنے گ😉

12/08/2026

ہر طرف چیخ و پکار، ماؤں کی آہیں، بہنوں کی سسکیاں، ریاست کے ہاتھوں اجڑتے گھر، بکھرتے خواب!

کتنی مائیں اپنے جگر گوشوں کی مسخ شدہ لاشیں اٹھائیں؟

بلوچستان کا سب سے خطرناک دہشتگرد جس کے لئے سوراب میں فضائی حملہ کیا گیا


سوراب میں ہونے والی ریاستی بربریت پر خاموش رہنے والوں کے نام بھی تاریخ کے اوراق میں درج ہوں گے۔ یاد رکھیں، ظلم پر خاموشی...
12/08/2026

سوراب میں ہونے والی ریاستی بربریت پر خاموش رہنے والوں کے نام بھی تاریخ کے اوراق میں درج ہوں گے۔
یاد رکھیں، ظلم پر خاموشی بھی تاریخ کے سامنے ایک گواہی ہے، اور یہ خاموشی آپ کے کردار پر ایک سیاہ باب کے طور پر لکھی جائے گی۔

بلوچستان.. ضلع   #سوراب کے علاقے گدر میں خطرناک دہشتگردوں کے خلاف بمباری.. 💔بلوچستان کیلئے آزادی کے تحفے تحائف... 😭بم با...
12/08/2026

بلوچستان.. ضلع #سوراب کے علاقے گدر میں خطرناک دہشتگردوں کے خلاف بمباری.. 💔
بلوچستان کیلئے آزادی کے تحفے تحائف... 😭
بم بارود گولہ
#شومستان🎭

سوراب بلوچستان لہو لہان مقامی ابادی پر فضائی حملہ بلوچ بچے ، خواتین، بزرگ اور عام شہری شھید  جانبحق افراد کے لواحقین نے ...
12/08/2026

سوراب بلوچستان لہو لہان مقامی ابادی پر فضائی حملہ بلوچ بچے ، خواتین، بزرگ اور عام شہری شھید جانبحق افراد کے لواحقین نے نعشوں کو N25 کوئٹہ کراچی ہائی وے سوراب مین چوک پر دھرنا دے کر ٹریفک بند کردیا گیا

فلس طین کے ایسی تصویریں آپ نے بہت دیکھے ہونگے جہاں کافر ایسے ظلم کرتے ہیں..لیکن یہ  #بلوچستان ہے اور خود کو مسلمان کہنے ...
12/08/2026

فلس طین کے ایسی تصویریں آپ نے بہت دیکھے ہونگے جہاں کافر ایسے ظلم کرتے ہیں..
لیکن یہ #بلوچستان ہے اور خود کو مسلمان کہنے والوں نے یہ کیا ہے.. 💔😭
#شومستان🎭

“سوراب کے علاقے گیدر میں مبینہ فضائی حملہ، خواتین اور بچوں سمیت 27 افراد کے جان کی بازی ہار گئے”سوراب: بلوچستان کے ضلع س...
12/08/2026

“سوراب کے علاقے گیدر میں مبینہ فضائی حملہ، خواتین اور بچوں سمیت 27 افراد کے جان کی بازی ہار گئے”

سوراب: بلوچستان کے ضلع سوراب کے علاقے گیدر میں گزشتہ رات فوجی طیاروں کی جانب سے مبینہ فضائی حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جن کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 27 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملے عام شہری آبادی والے علاقوں میں کیے گئے، جس کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملوں کے نتیجے میں متعدد مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے، تاہم ہلاکتوں اور نقصانات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب فوج کی جانب سے تاحال ان مبینہ فضائی حملوں یا ہلاکتوں کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

بلوچستان کے علاقے سوراب میں ریاستی فورسز  کے جیٹ طیاروں کے بمباری کے نتیجے میں زخمی افرادعلاقائی ذرائع کے مطابق بمباری م...
12/08/2026

بلوچستان کے علاقے سوراب میں ریاستی فورسز کے جیٹ طیاروں کے بمباری کے نتیجے میں زخمی افراد

علاقائی ذرائع کے مطابق بمباری میں شہید افراد کی لاشیں فورسز نے اپنی تحویل میں لے لی ہے جبکہ چند زخمیوں کو ہسپتال تک رسائی حاصل ہوسکی ہے۔

یہ کیسی آزادی یہ کیسا نظام اخلاقیات سے عاری قوم حواس کے بچاری لوگ خود کو آزاد سمجھتے ہیں  جہاں پندرہ ماہ کی بچی بھی محفو...
10/08/2026

یہ کیسی آزادی یہ کیسا نظام اخلاقیات سے عاری قوم حواس کے بچاری لوگ خود کو آزاد سمجھتے ہیں جہاں پندرہ ماہ کی بچی بھی محفوظ نہیں؟

مریم کا پنجاب🚨 لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ اور لٹن روڈ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں دو نوجوان خواتین، 18 سالہ انمول...
09/08/2026

مریم کا پنجاب

🚨 لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ اور لٹن روڈ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں دو نوجوان خواتین، 18 سالہ انمول بی بی اور 20 سالہ آمنہ، پولیس حراست کے دوران مبہم حالات میں جاں بحق ہو گئیں۔ یہ دونوں خواتین آپس میں نند اور بھاوج تھیں، چھوٹے بچوں کی مائیں تھیں، اور انتہائی غربت کے باعث بازاروں میں پنسلیں بیچ کر اپنے خاندان کا پیٹ پالتی تھیں۔
اہل خانہ کے مطابق، دونوں خواتین شام کو گھر واپس نہیں لوٹیں۔ رات بھر تلاش کے بعد لاہور پولیس نے فون کر کے بتایا کہ بچیاں تھانے میں ہیں۔ خاندان ابھی تھانے پہنچا ہی نہیں تھا کہ دوبارہ فون آیا کہ "جناح ہسپتال پہنچیں، آپ کی بچیاں فوت ہو چکی ہیں"۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 6 لاکھ مالیت کی سونے کی چین چوری کے الزام میں انہیں حراست میں لیا گیا تھا، لیکن چوری کی ایف آئی آر (FIR) میں ان دونوں لڑکیوں کے نام سرے سے شامل ہی نہیں تھے۔ لواحقین نے سنگین الزام عائد کیا ہے کہ دونوں خواتین کے جسموں پر شدید تشدد کے نشانات موجود تھے، جو پولیس گردی کا واضح ثبوت ہے۔ ظلم کی انتہا یہ کہ ہسپتال سے لے کر تدفین تک، پولیس نے لاشوں کو اپنی کسٹڈی میں رکھا اور سوگوار خاندان کو جنازوں کے پاس جانے یا آخری دیدار تک کی اجازت نہیں دی!
اس واقعے نے موجودہ حکومت کے دعووں کا پول کھول دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ تو کہتی تھیں کہ "خواتین میری ریڈ لائن ہیں"۔ آج ایک خاتون وزیراعلیٰ کے ہوتے ہوئے پولیس کی حراست میں غریب خواتین کا اس بے دردی سے استحصال ہو رہا ہے کہ ہر دوسرے دن کوئی نیا واقعہ سننے کو ملتا ہے۔ آخر یہ کیسی "ریڈ لائن" ہے جہاں ماؤں کی چادر اور چار دیواری بھی محفوظ نہیں؟
غریب ہونا گناہ بن چکا ہے، جہاں شک کی بنیاد پر اٹھا کر جان لے لی جاتی ہے اور پھر طبعیت خرابی کا بہانہ بنا دیا جاتا ہے۔ عوام اس ظلم پر شدید سراپا احتجاج ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے!

مشعل فیروز

#کاپی

Address

Dubai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baloch posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share