22/11/2025
عوام کی آگاہی کے لئے۔
تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ثمر باغ —
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایمرجنسی میں 420 مریض آئے، جن میں سے صرف 22 اصل ایمرجنسی کیسز تھے جبکہ 398 ایسے مریض تھے جن کی بیماری سنجیدہ نہیں تھی اور جنہیں OPD میں دیکھا جا سکتا تھا۔
آپ جن کی بیماری سنجیدہ نہیں ہوتی، ایمرجنسی میں آ کر اُن مریضوں کا حق لے لیتے ہیں جن کی جان خطرے میں ہوتی ہے— اور یاد رکھیں کہ کل کو یہی ایمرجنسی آپ کے اپنے لیے بھی ضروری ہو سکتی ہے۔
لہٰذا مہربانی کریں، معمولی تکلیف کے لیے ایمرجنسی کے بجائے OPD کا رخ کریں تاکہ اصل ایمرجنسی مریضوں کو بروقت علاج مل سکے۔
اس پیغام کو قومی آگاہی مہم کا حصہ سمجھ کر اس پر عمل کریں