Daily Awami Ankh Pakistan

Daily Awami Ankh  Pakistan A local newspaper which publishes all news of public interest

02/12/2025

وہاڑی صدر انجمن آڑھتیان غلہ منڈی وہاڑی رانا عمران الحق کے پاس حلقہ احباب کی معمول کی بیٹھک

02/12/2025

عمرہ کی سعادت پر میاں نیرب خورشید ایڈوکیٹ کو حلقہ احباب کی مبارک باد

ساہوکا؛ مشیات فروشوں کی فائرنگ، ایس ایچ او راؤ یاسر نواز شدید زخمیساہوکا میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس آپریشن کے دورا...
01/12/2025

ساہوکا؛ مشیات فروشوں کی فائرنگ، ایس ایچ او راؤ یاسر نواز شدید زخمی

ساہوکا میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس آپریشن کے دوران فائرنگ کا واقعہ

چک نمبر 311 ای بی میں منشیات فروشوں نے گرفتاری سے بچنے کے لئے پولیس پر سیدھی فائرنگ کر دی

فائرنگ کے نتیجہ میں ایس ایچ او ساہوکا شدید زخمی ہو گئے

واقع کی اطلاع پر ڈی پی او وہاڑی محمد افضل بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے

زخمی ایس ایچ او کو ہسپتال منتقل ، علاج جاری

منشیات فروش فرار، پولیس کی بھاری نفری کا علاقہ میں سرچ آپریشن جاری

01/12/2025

وہاڑی میں پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان جنگ کی شدت میں اضافہ ایک آپریشن کے دوران فائرنگ سے ایک بہادر ایس ایچ او ساہوکا راؤ یاسر نواز شدید زخمی

01/12/2025

وہاڑی میں پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان جنگ کی شدت میں اضافہ ایک آپریشن کے دوران فائرنگ سے ایک بہادر ایس ایچ او ساہوکا راؤ یاسر نواز شدید زخم

ذیشان عرف شانی جسکو 5 مربعہ زمین کا مالک بتایا جارہا ہے اس کا دادا ایوب ڈھڈی ایک چور تھا جس پر سال 1970 سے 1997 تک چوری ...
30/11/2025

ذیشان عرف شانی جسکو 5 مربعہ زمین کا مالک بتایا جارہا ہے اس کا دادا ایوب ڈھڈی ایک چور تھا جس پر سال 1970 سے 1997 تک چوری ڈکیتی کے ساتھ شراب و منشیات فروشی کے 52 مقدمات کا ریکارڈ ہے۔ چوری چکاری سے منشیات فروشی تک کے سفر میں نا صرف بہت سا پیسا کمایا بلکہ زمینیں اور جائیدادیں بھی بنائیں ۔۔اور وکالت اور سیاست کا لبادہ بطور کور اپنایا ۔۔۔ اسی پیسے کے دم پر لوگوں پر اپنا رعب و دب دبا بنانے کے لئیے پولیس کے ریڈ کرنے پر مزاحمت کرنا معمول بنایا ہوا تھا ۔ ذیشان کے دادے ایوب کا ریکارڈ ملاحظہ کیا جائے تاکہ ریکارڈ درست رہے ذیشان ڈھڈی منشیات فروش، بڑا ڈیلر، سیلر اور دیگر منشیات فروشان/رشتہ داران، کریمنلز (ڈاکوؤں، چوروں) کی پشت پناہی کرنے والا اور خود گینگ ممبر تھا جو قبل ازیں متعدد مقدمات میں چالان شدہ اور ریکارڈڈ اشتہاری بھی تھا۔۔۔

ان چکوک میں آئے روز سنگین نوعیت کے واقعات تواتر سے ہوتے رہتے ہیں بین الاضلاعی منشیات فروشی ہوتی تھی، اداروں اور حکومتی لسٹوں میں مشہور نامی گرامی کریمنلز ہیں جنہوں نے مقامی پولیس پر جان سے مار دینے کی نیت سے سیدھی شدید فائرنگ کی اور قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے مزاحمت کی جس کے نتیجے میں یہ سارا واقعہ رونما ہوا جس کے تمام تر ذمہ دار ادارے سے مزاحمت کرنے والے ہیں کیونکہ ادارہ اپنی قانونی اور اختیارات کی تفویض شدہ ڈیوٹی پر تھا۔
وکالت کے معزز اور مکرم شعبہ کا لبادہ اوڑھ کر منشیات فروشی کے دھندے اور چوری چکاری و ڈکیتیوں میں ملوث تھا

بھائی جان، باقی مندرجہ مقدمات بالتفصیل ڈکیتی، راہزنی، وہیکل چوری، سنیچنگ، اقدام قتل، فائرنگ، دھوکہ فراڈ جعل سازی اور ناجائز قبضوں کی کوشش کے جرائم پر بھی روشنی ڈالیں، جن مقدمات میں مسلسل اشتہاری اور وکالت جیسے پاک، مقدس، معزز و مکرم شعبہ کے نام کو استعمال کیا جا رہا تھا وہ بھی قابلِ غور ہے

ادارے قبل ازیں بھی روکتے رہے، اب بھی روکنے اور بمطابق قانون کارروائی کیلئے مقامی پولیس نے ریڈ کیا مقابلے میں حسب سابق روایت منشیات فروشان نے شدید مزاحمت اور سیدھی فائرنگ ملازمین پر کرنا شروع کردی جو اپنے ہی فائرنگ کرنے والے عزیز و اقارب یا رشتہ داران جو بھی منشیات فروش اور کریمنل ہیں کی گولیوں کا نشانہ بنتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

مقدس وردی کالے کوٹ، معتبر شعبہ وکالت کی آڑ میں بلادریغ و بلا جھجھک کریمنل ایکٹیویز جاری تھیں جن کی روک تھام کیلئے پہلے بھی کارروائیاں ہوئیں اب بھی حسب ضابطہ کارروائی کیلئے بمطابق قانون کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

انتہائی کریمنل خاندان ہے

اللّٰہ کریم معاملات کو بہتر جانتا ہے

لفظی و تحریری مکالمہ بحث نہ سمجھا جائے، پلیز اس حوالے اب عوام کو مزید کنفیوز نا کیا جائے ایک دوسرے کو سچا اور جھوٹا ثابت کرنے کے لیے سوشل میڈیا پوسٹس کا سلسلہ دو نوں اطراف سے بند ہونا چاہیے اب تفتیشی اور قانونی اداروں کو اپنا کام کرنے دینا چاہیے کیونکہ مداخلت اور مختلف طریقوں سے پریشر ڈال کر مرضی کے نتائج حاصل کرنے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے تمام فورمز اور اداروں کے بڑوں کو چاہیے کہ کسی کو بھی اپنے فورمز کی طاقت کا فایدہ نہیں اٹھانے دینا چاہیے

وہاڑی(سٹاف رپورٹر)پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن وہاڑی کے انتخابات میں صدارت کے عہدے پر جماعت اسلامی کے حمایت یافتہ امیدوار چ...
30/11/2025

وہاڑی(سٹاف رپورٹر)پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن وہاڑی کے انتخابات میں صدارت کے عہدے پر جماعت اسلامی کے حمایت یافتہ امیدوار چوہدری علی احمد صابر نے 144 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی، جبکہ ان کے مدِ مقابل چوہدری آصف نیاز 91 ووٹ حاصل کر سکے جنرل سیکرٹری کی نشست پر بابا خالد جاوید نے 147 ووٹ حاصل کیے جبکہ مخالف امیدوار آصف یعقوب کو 87 ووٹ ملے۔ اسی طرح سیکرٹری فنانس کے عہدے پر چوہدری رمضان گجر نے بھاری برتری کے ساتھ 148 ووٹ لے کر میدان مار لیا جبکہ ان کے حریف کو عمران حنیف 88 ووٹ لے سکے تمام امیدواروں کی کامیابی کا باقاعدہ اعلان ریٹرننگ افسران اور الیکشن کمیٹی نے نتائج کی تصدیق کے بعد کیا، جبکہ کامیاب امیدواروں نے اعتماد کے اظہار پر ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ سابق ایم این اے طاہر اقبال چوہدری ، انجمن تاجران کے صدر ارشاد بھٹی ،جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد ،چیئرمین حاجی ساجد مسعود مغل ، پریس کلب وہاڑی کے سابق صدر مختار احمد بھٹی ، جماعت اسلامی کے رہنما مرشد عبدالعزیز بھٹہ ، اور دیگران نے جیتنے والے عہدیدران کو مبارکباد دی #میاں وحید الرحمن 30.11.2025

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)وہاڑی سے تعلق رکھنے والے محمد مرتضیٰ نور کو پاکستان افریقہ اکنامک کونسل (PAEC) نے اسلام آباد ریجن کے...
30/11/2025

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)وہاڑی سے تعلق رکھنے والے محمد مرتضیٰ نور کو پاکستان افریقہ اکنامک کونسل (PAEC) نے اسلام آباد ریجن کے لیے جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا ہے۔ یہ اعلان پی اے ای سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، جنہوں نے بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے ان کی خدمات، قائدانہ صلاحیتوں اور مستقل کاوشوں کو سراہا اپنے نئے منصب میں محمد مرتضیٰ نور ادارے کے انتظامی امور، ممبرشپ ڈیولپمنٹ، ایونٹ کوآرڈینیشن اور اسٹریٹیجک رابطہ کاری کی نگرانی کریں گے۔ پی اے ای سی کی قیادت نے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی متحرک قیادت کونسل کی رسائی میں اضافہ کرے گی اور پاکستان و افریقہ کے درمیان اقتصادی و ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنائے گی اعلیٰ تعلیم، ڈویلپمنٹ اور بین الاقوامی تعاون کے شعبوں میں 25 سال سے زائد تجربے کے حامل محمد مرتضیٰ نور تعلیمی نیٹ ورکنگ، نوجوانوں کی ترقی اور پالیسی ایڈووکیسی کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ وہ آئی یو سی پی ایس ایس (IUCPSS) کے نیشنل کوآرڈینیٹر ہیں، جو سرکاری و نجی جامعات کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے، ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان (APSUP) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور اکیڈمیا—انڈسٹری لنکیجز فورم کے سینیئر نائب صدر بھی ہیں۔ وہ انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کنونشن اینڈ ایکسپو کے بانی بھی ہیں، جو پاکستان کا سب سے بڑا طلبہ پر مبنی پلیٹ فارم ہےانہوں نے عالمی تعلیمی سفارتکاری میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے، جن میں او آئی سی—کامسٹیک میں ایڈوائزر (لنکیجز و میڈیا)، او آئی سی—کامسٹیک کنسورشیم آف ایکسی لینس کے کوآرڈینیٹر اور گلوبل ہائر ایجوکیشن لیڈرشپ اکیڈمی کے کنٹری کوآرڈینیٹر کے طور پر خدمات شامل ہیں۔ایچ ای سی، لمز، یو این ڈی پی اور دیگر قومی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ ان کا کام حکمرانی، استعداد کار میں اضافے اور انٹر یونیورسٹی تعاون کے فروغ کا باعث بنا ہے وہ بطور کالم نگار اور نوجوانوں کے حقوق کے علمبردار بھی جانے جاتے ہیں اور امن ایوارڈ، سول ایجوکیشن ایوارڈ اور متعدد قومی و بین الاقوامی اعزازات حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے مختلف عالمی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی بھی کی ہے پی اے ای سی کی قیادت نے محمد مرتضیٰ نور کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ پاکستان افریقہ تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے اور علاقائی روابط کے حوالے سے کونسل کے وژن کو مزید تقویت بخشیں گے #

30/11/2025

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)تھانہ ماچھیوال کی حدود میں گزشتہ روز پیش آنے والا مبینہ پولیس مقابلہ سنگین رخ اختیار کرگیا، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبر ذیشان شبیر ایڈووکیٹ کی ہلاکت پر وکلاء اور اہل خانہ نے شدید احتجاج کیا جس کے بعد پولیس کے خلاف تھانہ ماچھیوال میں کراس ورشن درج کرلیا گیا۔ پولیس نے ابتدائی طور پر دعویٰ کیا تھا کہ مقابلے میں دو منشیات فروش ہلاک ہوئے جن پر ذیشان ایڈووکیٹ کے خلاف 14 سنگین مقدمات بھی شامل تھے، تاہم اہل خانہ نے اس مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے اسے براہِ راست پولیس گردی قرار دیا مقتول کی والدہ کے مطابق پولیس اہلکار رات گئے گھر میں گھسے اور فائرنگ کی جس سے ذیشان شبیر ایڈووکیٹ اور اس کا بھتیجا حسنین دم توڑ گئے، کے درمیان سابقہ تلخ کلامی تھی پولیس تھانہ ماچھیوال میں مقتول کی والدہ کی مدعیت میں 14 پولیس اہلکاروں کے خلاف کراس ورشن درج کرلیا گیا جس کے بعد احتجاج مؤخر ہوا دوسری جانب دونوں افراد کی میتوں کا پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں اور آبائی گاؤں میں نمازِ جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں وکلاء، تاجروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ سوشل میڈیا پر بھی یہ مبینہ مقابلہ پورے دن ٹاپ ٹرینڈ کی صورت میں زیرِ بحث رہا۔ پولیس اور متاثرہ خاندان کے مؤقف میں تضاد کے باعث واقعہ نے قانونی، سماجی اور عوامی سطح پر تشویش کی نئی لہر پیدا کر دی ہے #

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی ہدایات پر سول ڈیفنس آفیسر محمد ریحان وڑائچ کی نگرانی میں محکمہ سول ...
30/11/2025

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی ہدایات پر سول ڈیفنس آفیسر محمد ریحان وڑائچ کی نگرانی میں محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی منی پٹرول یونٹس کے خلاف کارروائیاں کیں۔ کارروائی کے دوران 4 غیر قانونی پٹرول یونٹس کی مکمل مشینری ضبط کر لی گئی ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ غیر قانونی پٹرول یونٹس کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے یہ کاروبار کرنے والے عناصر نہ صرف قانون شکن ہیں بلکہ انسانی جانوں کے لیے براہ راست خطرہ ہیں ایسے غیر ذمہ دار افراد کو ہر حال میں قانون کے شکنجے میں لایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔ جو بھی غیر قانونی پٹرول کاروبار میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے سول ڈیفنس حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی پٹرول یونٹس کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ عوام کی جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے #

وہاڑی(چیف رپورٹر)دنیا بھر کی طرح وہاڑی میں بھی مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس کی آمد کے سلسلے میں مذہبی عبادات اور تقریبا...
30/11/2025

وہاڑی(چیف رپورٹر)دنیا بھر کی طرح وہاڑی میں بھی مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس کی آمد کے سلسلے میں مذہبی عبادات اور تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی مناسبت سے کیتھولک چرچ 11-9 ڈبلیو بی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں لیگی ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا۔ اس موقع پر شرکاء نے ملکِ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی اس پروقار تقریب میں میاں ثاقب خورشید ایم پی اے وہاڑی،سابق نائب ناظم چوہدری سعید اختر،سابق کونسلرز حاجی جمیل گجر,ندیم شیروانی،سجاد گجر،طارق گرامی،جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران حاجی جاوید اقبال و مسیحوں کی کثیر تعداد شریک تھی آنے والے تمام مہمانوں نے مسیحی برادری کو کرسمس آمد کے پہلے اتوار کی مبارکباد دی مسیحی کمیونٹی سے ریورنڈ فادر عامر شہزاد، سیاسی سماجی رہنما عاشر غوری جیمس،ماسٹر ریاض مسیح ممبر ضلعی امن کمیٹی وہاڑی،بادل اے ڈی،چوہدری عنائیت، اسلم،دانش اقبال نے رہنما مسلم لیگ ن و ایم پی اے میاں ثاقب خورشید،وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا وہاڑی میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروانے پر شکریہ ادا کیا مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور آخر میں ملکی سلامتی امن اور افواج پاکستان کے لئے خصوصی دعا بھی کی #

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کی رہنماء ایم این اے تہمینہ دولتانہ کی ڈسٹرکٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری رانا عمران ریاست،ا...
30/11/2025

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کی رہنماء ایم این اے تہمینہ دولتانہ کی ڈسٹرکٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری رانا عمران ریاست،انجمن ریڑھیان ریل بازار کے چیئرمین غلام عباس اور اختر عباس جوئیہ ایڈوکیٹ نے تیمارداری کی جلد مکمل صحت یابی کی دعاؤں کے ساتھ گلدستہ پیش کیا اور وہاڑی شہر کی تعمیروترقی اور تعلیمی میدان میں میگا پراجیکٹس کی تکمیل پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا تہمینہ دولتانہ نے شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ترقی یافتہ پاکستان اور اچھی روایات کی سیاست کی بنیاد رکھی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف پنجاب کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک جیسا ہر حوالے سے خوبصورت،صاف ستھرا،تجاوزات سے پاک تعلیم اور صحت کی سہولیات والا بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ نفاق،گالم گلوچ اور میں نا مانوں کی سیاست نے ہمارے روایتی ڈھانچہ اور ملکی نظام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جس کے ازالہ کے لیے ووٹ بینک جمع کرنے والی نہیں بلکہ اجتماعی درپیش چیلنجوں سے نمٹنے اور قوانین پر مکمل عملداری کی سیاست کی ضرورت ہے سیاسی اور عسکری قیادت کی مثالی کوارڈینیشن سے امریکہ،یورپ اور عرب ممالک ہم سے کئی گنا بڑے اقتصادی ملک انڈیا کی بجائے پاکستان کی سن رہے ہیں جو ہماری تاریخی کامیابی ہے انہوں نے محنت کش طبقات اور عوام پر زور دیا کہ وہ مثالی خوشحالی کے لیے مسلم لیگ ن سے مضبوطی کے ساتھ جڑ جائیں تاکہ ان کے تمام خوابوں کی تعبیر مہیا کی جاسکے #

Address

Dubai

Telephone

+923007737765

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awami Ankh Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Awami Ankh Pakistan:

Share