B̸u̸t̸t̸e̸r̸ M̸a̸t̸t̸e̸r̸

Mutton Curry Recipe 😋 Here’s a recipe for a delicious, aromatic mutton curry that you can make at home. It's packed with...
30/01/2025

Mutton Curry Recipe 😋

Here’s a recipe for a delicious, aromatic mutton curry that you can make at home. It's packed with spices and flavor—perfect for a hearty meal with rice or naan.

Ingredients
For marination:
500g mutton (goat or lamb, cut into pieces)
2 tbsp yogurt (plain)
1 tsp turmeric powder
1 tsp red chili powder
1 tbsp ginger-garlic paste
1 tsp salt
For curry:
3 tbsp oil (vegetable or mustard oil works well)
2 medium onions (finely sliced)
2 medium tomatoes (chopped)
2 green chilies (slit)
1 tbsp ginger-garlic paste
1/2 tsp turmeric powder
1 tsp red chili powder
1 tsp coriander powder
1 tsp cumin powder
1/2 tsp garam masala powder
2-3 whole cloves
1 small cinnamon stick
2-3 cardamom pods
1 bay leaf
1/2 cup water (adjust as needed)
Salt to taste
Fresh coriander leaves (chopped, for garnish)
Instructions
1. Marinate the mutton:
In a bowl, mix the mutton pieces with yogurt, turmeric, chili powder, ginger-garlic paste, and salt.
Cover and let it marinate for at least 30 minutes (or overnight for better flavor).
2. Prepare the curry:
Heat oil in a large pan or pressure cooker over medium heat.
Add whole spices: cloves, cinnamon, cardamom, and bay leaf. Sauté for 30 seconds until aromatic.
Add sliced onions and cook until golden brown.
Stir in ginger-garlic paste and cook for 1-2 minutes until the raw smell disappears.
Add chopped tomatoes and green chilies. Cook until the tomatoes are soft and the oil starts to separate.
Mix in turmeric, chili powder, coriander powder, and cumin powder. Sauté the spices for 1-2 minutes.
3. Cook the mutton:
Add the marinated mutton to the pan and stir well to coat it with the spices.
Cook on medium heat for 8-10 minutes, stirring occasionally, until the mutton changes color and releases some juices.
4. Add water and cook:
Add 1/2 cup of water (adjust for desired gravy consistency) and salt to taste.
Cover and simmer on low heat for 45-50 minutes until the mutton is tender. Alternatively, pressure cook for 3-4 whistles.
5. Finish with garam masala:
Once the mutton is cooked, stir in garam masala powder and simmer for another 5 minutes.
6. Garnish and serve:
Garnish with fresh coriander leaves.
Serve hot with steamed rice, naan, or paratha.
Enjoy your flavorful and satisfying mutton curry! Let me know how it turns out. 😊

( آلو کے نگٹس )اجزاء۔۔۔۔ڈبل روٹی کا چورا۔۔۔۔۔۔ دوپیالیآلو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو عدد بڑےمیدہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک پیالینمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھ...
29/01/2025

( آلو کے نگٹس )

اجزاء۔۔۔۔
ڈبل روٹی کا چورا۔۔۔۔۔۔ دوپیالی
آلو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو عدد بڑے
میدہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک پیالی
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھ چائے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر۔۔۔۔۔آدھ چائے کا چمچ
انڈے۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو عدد(پھینٹ لیں)
تیل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈیپ فرائی کے لیے

ترکیب۔۔۔۔

آلوؤں کے اپنی من پسند شکل میں کاٹ کر نمکین پانی میں ہلکا اُبال کر نکال لیں۔
میں نے مستطیل شکل میں کاٹے ہیں۔
یاد رہے ابالنے کے بعد میش نہیں کرنا۔
پھر میدے میں نمک اور کالی مرچ ملائیں۔
اس کے بعد انہیں آلوؤں کو میدے کے مکسچر میں کوٹ کریں، پھر انڈے میں کوٹ کریں اور پھر ڈبل روٹی کا چورا لگا کر ڈیپ فرائی کرلیں۔
سنہرا ہونے تک نکال لیں ۔ اور گرما گرم کیچپ کے ساتھ سرو کریں ۔

چکن کڑاہی بنانے کی ترکیب (ریسٹورنٹ اسٹائل)اجزاء:چکن: 1 کلو (چھوٹے ٹکڑے)ٹماٹر: 4 عدد (چوپ کیے ہوئے)پیاز: 2 عدد (باریک کٹی...
29/01/2025

چکن کڑاہی بنانے کی ترکیب (ریسٹورنٹ اسٹائل)

اجزاء:

چکن: 1 کلو (چھوٹے ٹکڑے)

ٹماٹر: 4 عدد (چوپ کیے ہوئے)

پیاز: 2 عدد (باریک کٹی ہوئی)

ادرک لہسن کا پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ

ہری مرچ: 6-8 عدد (باریک کٹی ہوئی)

دہی: 1 کپ

لال مرچ پاؤڈر: 1 کھانے کا چمچ

ہلدی: 1 چائے کا چمچ

نمک: حسب ذائقہ

گرم مصالحہ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر: 1 کھانے کا چمچ

زیرہ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

کالی مرچ: 1 چائے کا چمچ

مکھن: 2 کھانے کے چمچ

تیل: 1/2 کپ

ہرا دھنیا: گارنش کے لیے

ادرک کی باریک کٹی ہوئی پٹیاں: گارنش کے لیے

ترکیب:

1. تیل گرم کریں: کڑاہی میں تیل ڈال کر درمیانی آنچ پر گرم کریں۔ اس میں پیاز ڈال کر سنہری ہونے تک بھونیں۔

2. چکن شامل کریں: اب چکن کے ٹکڑے ڈال کر اچھی طرح بھونیں یہاں تک کہ چکن کا رنگ تبدیل ہو جائے۔

3. ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں: چکن میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر مزید 2-3 منٹ بھونیں تاکہ کچا پن ختم ہو جائے۔

4. مصالحے شامل کریں: چکن میں لال مرچ پاؤڈر، ہلدی، دھنیا پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، اور نمک شامل کریں۔ اچھی طرح مکس کریں۔

5. ٹماٹر ڈالیں: کٹے ہوئے ٹماٹر شامل کریں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں یہاں تک کہ ٹماٹر نرم ہو جائیں اور گھی الگ ہو جائے۔

6. دہی شامل کریں: دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور درمیانی آنچ پر پکنے دیں تاکہ دہی کا پانی خشک ہو جائے۔

7. ہری مرچ اور کالی مرچ ڈالیں: ہری مرچ اور کالی مرچ شامل کریں اور مزید چند منٹ پکائیں۔

8. مکھن اور گرم مصالحہ ڈالیں: مکھن اور گرم مصالحہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور مزید 5-7 منٹ پکنے دیں تاکہ تمام اجزاء اچھی طرح مل جائیں۔

9. گارنش کریں: آخر میں ہرا دھنیا اور ادرک کی باریک کٹی ہوئی پٹیاں ڈال کر گارنش کریں۔

10. پیش کریں: چکن کڑاہی تیار ہے۔ گرم گرم نان یا روٹی کے ساتھ پیش کریں۔

یہ ریسٹورنٹ اسٹائل چکن کڑاہی آپ کے کھانوں میں ایک شاندار اضافہ ثابت ہوگی۔

کالے چھولوں کی چٹپٹی چاٹ ....اجزا.....کالے چنے آدھا کلوپیاز دو عدد درمیانی چاٹ مصالحہ دو ٹی اسپونکٹی ھوئی لال مرچ ایک ٹی...
29/01/2025

کالے چھولوں کی چٹپٹی چاٹ ....

اجزا.....
کالے چنے آدھا کلو
پیاز دو عدد درمیانی
چاٹ مصالحہ دو ٹی اسپون
کٹی ھوئی لال مرچ ایک ٹی اسپون
نمک حسب مرضی
ھرا دھنیا آدھی گھٹی
ھری مرچ دو عدد
لیموں دو عدد
ٹماٹر دو عدد
تیل تین ٹیبل اسپون

ترکیب.....
کالے چنے صاف کرکے رات سے بگھودیں اور زرا سا کھانے والا سوڈا ڈال دیں
صبح ان کا پانی پھینک کر ابلنے کے لیئے رکھ دیں اور خوب گلالیں
پیاز کو حسب مرضی کاٹ لیں اور ٹماٹر بھی بہت چھوٹے چھوٹے کاٹ لیں
ایک کڑاھی میں تیل ڈال کر خوب تیز گرم کریں اور ابلے ھوئے چھولے ڈال کر تیزی سے چمچہ چلاکر دو منٹ بعد نکال لیں اب انہیں ایک پیالے میں نکال کر نمک لال مرچ چاٹ مصالحہ ہرا دھنیا اور ہری مرچ اور باریک کٹے ھوئے ٹماٹر ڈال کر مکس کرلیں
پھر پیاز ڈال کر اوپر سے لیموں کا رس نچوڑ دیں اور بہت چٹپٹے کالے چنے کا لطف اٹھائیں
چاھیں تو آلو دو عدد ابلے ھوئے بھی چوکور کاٹ کر شامل کرلیں پھر پیاز اور لیموں ڈالیں۔۔
سرو کریں ۔ انجوائے کریں ۔۔

کالی مرچ کی کڑاہی اجزاء۔چکن 500گرام لیموں کا رس 2-3کھانے کے چمچے ہری مرچ 3-5عدد  ہرا دھنیا 2کھانے کے چمچے دہی 1کپ ادرک ل...
29/01/2025

کالی مرچ کی کڑاہی

اجزاء۔
چکن 500گرام
لیموں کا رس 2-3کھانے کے چمچے
ہری مرچ 3-5عدد
ہرا دھنیا 2کھانے کے چمچے
دہی 1کپ
ادرک لہسن پیسٹ 2کھانے کے چمچے
گرم مصالحہ پاﺅڈر 1چائے کا چمچہ
نمک حسبِ ذوق
کُٹی کالی مرچ 1کھانے کا چمچہ
تیل 2کھانے کے چمچے
مکھن 4کھانے کے چمچے
بھنا کٹا زیرہ 1چائے کا چمچہ
کریم 1/2کپ
کوئلہ 1ٹکڑا

ترکیب۔
ایک پین میں تیل گرم کرکے چکن کے ٹکڑے ڈالیں۔
ساتھ ہی ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے5سے 6منٹ تک فرائی کریں۔
پھر اس میں کٹی کالی مرچ، بھنا کٹا زیرہ، نمک اور دہی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں، اتنا کہ پانی خشک ہوجائے۔
اب گرم مصالحہ پاﺅڈر،ہرا دھنیا،لیموں کا رس اور کریم شامل کرکے 2سے 3منٹ تک پکنے دیں۔
ٓآخر میں کوئلے کا دھواں لگائیں۔
سرونگ ڈش میں نکالیں۔اوپر سے کٹی کالی مرچ چھڑکیں اور کریم لگائیں۔
نان اور چپاتی کے ساتھ سرو کریں۔

    لو جی آپ سب کی خدمت میں پھر سے پیش ہے ایک زبردست سی ڈش 💐💐جو کہ میرے گھر والوں کی بہت پسندیدہ ڈش ہےاس ڈش کا نام ہے  #...
29/01/2025



لو جی آپ سب کی خدمت میں پھر سے پیش ہے ایک زبردست سی ڈش 💐💐
جو کہ میرے گھر والوں کی بہت پسندیدہ ڈش ہے
اس ڈش کا نام ہے #وائٹ چکن کڑاہی 🐓
کوئی بھی چیز تب تک اچھی نہیں بنتی جب تک اس کو بنانے کا صحیح طریقہ نا آزمایا جائے☑️💯
یہ کوئ اتنی کی جوسی اور لذیذ ہوتی ہے کہ آپ کا پیٹ تو بھر جاتا ہے لیکن آپکی نیت نہیں بھرتی🫣💖
ہر نوالہ کھانے کے بعد آپ کے دل سے بس ایک ہی آواز آئے گی "واہ مبشر پتر مزہ ہی آگیا "🤤🥰
چلو اب چلتے ہیں ریسپی کی طرف 🏃🏃
سب سے پہلے آپ نے جتنی گریوی بنانی ہے اس کے حساب سے پیاز لے لینے ہیں ان کو کٹنگ کر کے گھی میں تھوڑا سا فرائی کرنا ہے براؤن نہیں کرنا پھر اس کو گرائنڈر میں گرائنڈ کر لینا ہے پھر پین میں آئل ڈال کر اس پیاز کو بھوننا ہے پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ نمک کالی مرچ ہری مرچوں کا پیسٹ اور سفید مرچ اور درا مرچ یہ سب چیزیں ایڈ کرنی ہیں تھوڑا مصالحہ بھن جائے پھر اس میں چکن ایڈ کرنا ہے اس کو مکس کرنا ہے پھر اس میں دہی ایڈ کرنا ہے پھر اس کو اچھی طرح سے بھوننا ہے پھر اس کو ہلکی انچ پہ رکھ دینا ہے جب تک آپ کا چکن اچھے سے ٹینڈر ،سوفٹ نرم نہیں ہو جاتا تب تک آپ نے اسے پکانا ہے جب آپ کو پتہ چل جائے کہ آپ کا چکن نرم ہو گیا ہے آپ کی گریوی سہی بن گئی ہے تو اس میں کریم ایڈ کرنی ہے پھر فلیم کو آف کر دینا ہے اگر آپ کے پاس چیز موجود ہے تو آپ اوپر سے چیز بھی ڈال سکتے ہیں اور آپ کی مرضی شملہ مرچ کو جیسے مرضی کٹنگ کر کے اوپر رکھ دیں اور اسے ڈھانپ دے تاکہ شملہ مرچ تھوڑی سی نرم ہو جائے
جزاک اللہ🎀🎀

گھر کا بنا پلاؤ بنانے کی مکمل اور مستند ترکیب:اجزاء:چاول: 2 کپ (باسمتی)گوشت (مرغی یا بکری کا): 500 گرامپیاز: 2 درمیانی (...
25/01/2025

گھر کا بنا پلاؤ بنانے کی مکمل اور مستند ترکیب:

اجزاء:

چاول: 2 کپ (باسمتی)

گوشت (مرغی یا بکری کا): 500 گرام

پیاز: 2 درمیانی (باریک کٹی ہوئی)

ٹماٹر: 2 درمیانی (باریک کٹے ہوئے)

دہی: 1 کپ

ہری مرچ: 4-5 عدد (کاٹ لیں)

ادرک لہسن کا پیسٹ: 2 چائے کے چمچ

تیل: 1/2 کپ

ثابت گرم مصالحہ:

زیرہ: 1 چائے کا چمچ

کالی مرچ: 8-10 عدد

لونگ: 4-5 عدد

بڑی الائچی: 1 عدد

دارچینی: 1 ٹکڑا

تیز پتہ: 1 عدد

نمک: حسب ذائقہ

پانی: 4 کپ

طریقہ:

1. چاول دھونا: سب سے پہلے چاول دھو کر 30 منٹ کے لئے بھگو دیں۔

2. گوشت پکانا: ایک برتن میں تیل گرم کریں۔ اس میں ثابت گرم مصالحہ ڈال کر خوشبو آنے تک بھونیں۔ پھر کٹی ہوئی پیاز ڈال کر سنہری ہونے تک بھونیں۔

3. مصالحہ تیار کرنا: سنہری پیاز میں ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کریں اور چند منٹ کے لئے بھونیں۔ پھر اس میں گوشت ڈال کر اچھی طرح بھونیں تاکہ گوشت کا رنگ بدل جائے۔

4. ٹماٹر اور دہی شامل کرنا: گوشت میں ٹماٹر، ہری مرچ، اور دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ درمیانی آنچ پر گوشت گلنے تک پکائیں اور مصالحہ تیار کریں۔

5. چاول پکانا: جب گوشت گل جائے اور تیل اوپر آجائے، تو اس میں 4 کپ پانی ڈالیں اور نمک شامل کریں۔ پانی کو اُبال آنے دیں۔

6. چاول ڈالنا: اُبلتے ہوئے پانی میں بھگوئے ہوئے چاول ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔

7. دم پر رکھنا: جب چاول 80% پک جائیں تو چولہے کی آنچ ہلکی کر کے دم پر رکھ دیں۔ تقریباً 10-15 منٹ تک دم دیں تاکہ چاول مکمل طور پر پک جائیں۔

8. پلاؤ تیار: تیار پلاؤ کو اچھی طرح مکس کریں اور گرم گرم پیش کریں۔

یہ مزیدار اور خوشبودار گھر کا بنا پلاؤ خاندان کے لئے ایک بہترین انتخاب ہے۔

13/01/2025

عَلی ع والوں کو عَلی ع مُبَّارَک 🙌🫀

اسپیشل دیگی مٹر پلاؤ  ریسپی ۔۔۔ ( دعوت یا پارٹی  ، مہمانوں کیلئے )  اجزاء چاول ۔۔۔۔۔ ایک کلوالائچی ۔۔۔۔۔ 4 عددکالی مرچ ۔...
12/01/2025

اسپیشل دیگی مٹر پلاؤ ریسپی ۔۔۔
( دعوت یا پارٹی ، مہمانوں کیلئے )

اجزاء
چاول ۔۔۔۔۔ ایک کلو
الائچی ۔۔۔۔۔ 4 عدد
کالی مرچ ۔۔۔۔۔ 10 عدد
آئل ۔۔۔۔۔ حسب ضرورت
دارچینی ۔۔۔۔۔ 2 ٹکڑے
مٹر ۔۔۔۔۔ 1 کلو
پیاز ۔۔۔۔۔ 3 عدد
ادرک کا پیسٹ ۔۔۔۔۔ چمچ
لہسن کا پیسٹ ۔۔۔۔۔۔ 1 چمچ
نمک ۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
لونگ ۔۔۔۔۔ 4 عدد
ٹماٹر ۔۔۔۔۔ 3 عدد

مٹر پلاو بنانے کا طریقہ :

چاول دھو کر رکھ لیں ۔

دیگچی میں آئل گرم کرکے اس میں پیاز کاٹ کر براؤن کر لیں ۔

جب پیاز براؤن ہو جائیں تو اس میں ادرک اور لہسن کا پیسٹ ڈال دیں ۔

اب اس میں لونگ ، کالی مرچ ، ٹماٹر ، الائچی ، نمک اور دار چینی ڈال دیں ۔

مٹر کے دانے ڈال کر تھوڑی دیر کے لیے بھون لیں ۔ یہاں تک کہ مٹر کے دانے کچھ حد تک گل جائیں ۔

اب اس میں ڈیڑھ لیٹر پانی ڈال دیں ۔

جب پانی ابلنے لگے تو اس میں چاول نچوڑ کر ڈال دیں ۔

جب پانی خشک ہو جائے تو پھر آنچ ہلکی کر کے چاولوں کو دم دے لیں ۔ اب آپ کا مٹر پلاؤ تیار ہے ۔ ڈش آوٹ کریں اور چٹنی ، رائتہ ،سلاد کیساتھ سرو کریں ۔ انجوائے کریں ۔۔

دیگی چکن یخنی پلاؤ بنانے کا طریقہاجزاگوشت: آدھا کلوچاول: آدھا کلونمک: حسب ذائقہپسا ہوا ادرک لہسن: 1 کھانے کا چمچسونف: ...
12/01/2025

دیگی چکن یخنی پلاؤ بنانے کا طریقہ

اجزا
گوشت: آدھا کلو

چاول: آدھا کلو

نمک: حسب ذائقہ

پسا ہوا ادرک لہسن: 1 کھانے کا چمچ

سونف: 1 چائے کا چمچ

ثابت دھنیہ: 1 چائے کا چمچ

ثابت کالی مرچیں: 6 سے 8 عدد

لونگ: 4 سے 6 عدد

دار چینی: 2 انچ کا ٹکڑا

ہری مرچ: 6 سے 8 عدد

ہرا دھنیا: آدھی گڈی

پودینہ: آدھی گڈی

تیل: آدھی پیالی

آلو : 2 یا 4 عدد آپکی مرضی ۔۔

ترکیب
سب سے پہلے گوشت کو صاف دھو کر 4 پیالی پانی ڈال کر ابالنے رکھ دیں۔

جب ابال آجائے تو اس میں سونف، دھنیا، ثابت کالی مرچ اور ایک پیاز ڈال دیں۔

پانی جب 3 پیالی رہ جائے تو گوشت نکال کر علیحدہ رکھ لیں اور یخنی کو چھان لیں۔

ہرا دھنیہ، پودینہ اور ہری مرچوں کو ملا کر باریک پیس لیں۔

دیگچی میں تیل کو درمیانی آنچ پر 1 سے 2 منٹ گرم کریں۔

لونگ اور دار چینی ڈال کر کڑکڑا لیں اور اس میں پیاز کو سنہرا فرائی کرلیں۔

اس میں ادرک، پسا ہوا ہرا مصالحہ اور گوشت آلو ڈال کر چار سے پانچ منٹ بھونیں۔

اب چاول اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور یخنی ڈال دیں۔

درمیانی آنچ پر پانی خشک ہونے تک پکائیں پھر ہلکی آنچ پر 5 سے 7 منٹ دم پر رکھ دیں۔

دم ہونے کے بعد گرما گرم نکال کر سرو کریں۔

Address

DHA
Dubai

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when B̸u̸t̸t̸e̸r̸ M̸a̸t̸t̸e̸r̸ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share