Omar Mumtaz Vlog

Omar Mumtaz Vlog Living in dubai🇦🇪
I Am as A delivery boy my All post About my work progress entertainment Smile love prayers 🙏

تین دن میں 60 ڈلیوریاں کی ہیں اس میں میرا 50 درہم کا پٹرول لگا ہے ٹوٹل ڈلیوریوں کے پیسے 480 درہم بنتے ہیں اس میں جو مجھے...
19/09/2026

تین دن میں 60 ڈلیوریاں کی ہیں
اس میں میرا 50 درہم کا پٹرول لگا ہے
ٹوٹل ڈلیوریوں کے پیسے 480 درہم بنتے ہیں
اس میں جو مجھے ٹوٹل بچت ہوئی وہ ہے 430 درہم
جو پاکستانی 33 ہزار روپے بنتے ہیں
شکر الحمدللہ

17/09/2026

Duty time ゚

اج میری چھٹی تھی دوپہر کے 12 بجے میری انکھ کھلی کیونکہ رات کو میں چار بجے سویا تھا صبح اٹھ کر سب سے پہلے تو میں نے اپنی ...
16/09/2026

اج میری چھٹی تھی
دوپہر کے 12 بجے میری انکھ کھلی
کیونکہ رات کو میں چار بجے سویا تھا
صبح اٹھ کر سب سے پہلے تو میں نے اپنی ماں جی سے ویڈیو کال پہ بات کی
اس کے بعد اپنے کپڑے واشک مشین میں ڈالے
اس کے بعد میں ناشتہ کرنے چلا گیا واپس ا کر وہ کپڑے سوکھا ہے
اس کے بعد اب میرا پھر دل کر رہا ہے سونے کو اور میری چھٹی کا دن ایسے ہی گزر جاتا ہے
باقی کل الحمدللہ 20 ڈلیوریاں کی تھی
جس کے 160 درہم بنتے ہیں
جو پاکستانی 12 ہزار روپے بنتے ہیں
اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں کیونکہ ایک دن وہ بھی تھا جب میں ہفتے کے تین ہزار کماتا تھا بٹے پر
اور اج میں ایک دن کی کمائی پاکستان کے بٹے کی مزدوری کی ایک مہینے کی کمائی کے برابر ہے
کچھ میرے دوست مجھے بولتے ہیں کہ یورپ ا جاؤ
میں نے ان کو کہا ہے کہ دبئی بھی کسی یورپ سے کم نہیں وہاں کی کمائی اور یہاں کی کمائے میں اتنا خاص فرق نہیں
تیسری بات یہ ہمارے گھر میں کوئی غم خوشی ہو بھی جائے تو ہم کو صرف دو گھنٹے لگتے ہیں گھر جانے میں باقی ہمیں یہاں کوئی پریشانی بھی نہیں الحمدللہ دبئی بھی ہمارے گھر کی طرح ہی ہے ماشاءاللہ پاک اس کو سلامت رکھے تا قیامت رکھے

اب کہ4521 درہم میری سیلری ائی تھی پانچ سالوں میں یہ پہلی سیلری ہے جو اتنی ائی ہےجب بھی ہماری سیلری اتی ہے تو اس کے بعد ہ...
15/09/2026

اب کہ4521 درہم میری سیلری ائی تھی
پانچ سالوں میں یہ پہلی سیلری ہے جو اتنی ائی ہے

جب بھی ہماری سیلری اتی ہے تو اس کے بعد ہم کو یہ سیلری سلپ بھیجی جاتی ہے جس میں ارڈر کا ریٹ لکھا ہوا ہوتا ہے ٹپ کتنی ملی ہے اور ٹائم کتنا ہے اس میں سب کے حساب کتاب لکھا ہوا ہوتا ہے
مزے کی بات یہ ہے اب کے بعد جب سیلری مجھے ریسیو ہوئی تو اس میں 30 درہم زیادہ تھے جب میرے پاس یہ سلپ بھیجی گئی تو پھر پتہ چلا کہ یہ ہم کو اور ٹائم دیا گیا ہے اور ٹائم کس چیز کا کیونکہ 12 ربیع الاول کا دن جو ہوتا ہے تو یہاں کی گورنمنٹ کی چھٹی ہوتی ہے لیکن اس دن ہماری ڈیوٹی تھی تو اس لیے کمپنی نے ہم کو ایکسٹرا 30 درہم اور ٹائم دیا
باقی اللہ پاک اس ملک کو سلامت رکھے کیونکہ یہ سلامت ہے تو ہم سلامت ہیں

یہ 30 کے جی پانی ہے جو میں ڈلیور کرنے کے لیے ایا ہوں اس کے مجھے اٹھ دنہم ملیں گے کچھ لوگ تو سوچتے ہیں کہ یہ گھر میں سو ک...
13/09/2026

یہ 30 کے جی پانی ہے جو میں ڈلیور کرنے کے لیے ایا ہوں اس کے مجھے اٹھ دنہم ملیں گے کچھ لوگ تو سوچتے ہیں کہ یہ گھر میں سو کر لاکھوں روپیہ کماتے ہیں ان کو یہ نہیں معلوم یہاں ا کر محنت کرنی پڑتی ہے پھر لاکھوں کمایا جاتے ہیں

کل الحمدللہ 16 ڈلیوری کی ہیں جس کے 128 درہم بنتے ہیں پٹرول 12 درہم کا لگا ٹوٹل خرچہ نکال کر سو درہم بچہ جو پاکستانی 7600...
11/09/2026

کل الحمدللہ 16 ڈلیوری کی ہیں جس کے 128 درہم بنتے ہیں

پٹرول 12 درہم کا لگا
ٹوٹل خرچہ نکال کر سو درہم بچہ
جو پاکستانی 7600 روپے بنتے ہیں

ایک بار پاسپورٹ پر دبئی کی مہر لگ جائے چاہے بندہ یہاں جو بھی کام کرتا ہو پھر وہ لوگ بھی رشتہ دیتے ہیں جن سے امید بھی نہی...
09/09/2026

ایک بار پاسپورٹ پر دبئی کی مہر لگ جائے
چاہے بندہ یہاں جو بھی کام کرتا ہو
پھر وہ لوگ بھی رشتہ دیتے ہیں جن سے امید بھی نہیں ہوتی
ایک جگہ سے بھائی کا رشتہ مانگا ہم نے یہ 2019 کی بات ہے
اس ٹائم میں لیبر میں 1200 درہم پر کام کرتا تھا
تو رشتے والوں نے کہا کہ ہم لوگ اپ کو بعد میں بتائیں گے
ایک ہفتے بعد انہوں نے جواب دیا
انہوں نے کہا کہ ہم رشتہ دینے کے لیے تیار ہیں لیکن اس کے لیے نہیں وہ جو دبئی میں کام کرتا ہے اس کے لیے
پھر میری ماں نے مجھ سے پوچھا میں نے کہا میں نے نہیں کرنی
اس کے بعد میرے بھائی نے کہا نہ تم دبئی جاتے نہ میرا رشتہ کچا ہوتا 🤣

کل الحمدللہ  14 ڈلیوری کی ہیں ٹوٹل 112 درہم کا کام ہوا ہے 10 درہم کا پٹرول لگا ہے ٹوٹل ایک س روپے بچت ہوئی ہے جو پاکستان...
06/09/2026

کل الحمدللہ 14 ڈلیوری کی ہیں
ٹوٹل 112 درہم کا کام ہوا ہے
10 درہم کا پٹرول لگا ہے
ٹوٹل ایک س روپے بچت ہوئی ہے
جو پاکستان کے 8500 روپے بنتے ہیں

الحمدللہ اب کے میں نے چار ہزار درہم کا کام کیا ہے جو میرے اکاؤنٹ میں ا بھی گئے ہیں جو پاکستانی تقریبا تین لاکھ روپے بنتے...
05/09/2026

الحمدللہ اب کے میں نے چار ہزار درہم کا کام کیا ہے
جو میرے اکاؤنٹ میں ا بھی گئے ہیں
جو پاکستانی تقریبا تین لاکھ روپے بنتے ہیں
میرا ٹوٹل خرچہ ایک لاکھ روپے ہے
اور دو لاکھ روپے بچت
دبئی میں کام کرنے کا مزہ تو یہ ہے کہ یہاں جتنے پیسے ہم کماتے ہیں وہ ہم کو ٹائم پر مل جاتے ہیں 100 پرسنٹ گرنٹی کے ساتھ
اس لیے ہم سے جتنی محنت ہوتی ہے ہم کرتے ہیں کیونکہ ہم کو پتہ ہے کہ جتنا کام ہم کر رہے ہیں اس کے پیسے ہم کو مل جائیں گے

ٹوٹل 31 کا مہینہ تھا جس میں سے میں نے 25 دن کام کیا ہے اور چار ویکلی ڈے اف کیے ہیں روزانہ 12 گھنٹے کام کیا ہے

اج سے پانچ سال پہلے جو میرا یہ مہینے کا ایک لاکھ روپے خرچہ ہے شاید اتنی میری مہینے کی سیلری نکلتی تھی
کیا ہے میں نے محنت کی ہے اس لیے یہاں تک پہنچا ہوں
کچھ لوگ تو سوچتے ہیں کہ یہاں فری میں پیسے ملتے ہیں ان کو یہ نہیں معلوم کہ یہاں محنت کرنی پڑتی ہے کبھی کبھار تو ہم کام میں اتنا مصروف ہوتے ہیں کہ اپنا کھانا تک بھول جاتے ہیں کہ معلوم ہی نہ ہی نہیں ہوتا کہ اب کتنا ٹائم ہو چکا ہے کام میں اتنا بزی رہتے ہیں

Address

Jmal Abdul Nasir Street Mjaz2 Sharjha
Dubai
0000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Omar Mumtaz Vlog posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Omar Mumtaz Vlog:

Shortcuts

Share