Daily Fun & Entertainment

Daily Fun & Entertainment Daily Fun & Entertainment

31/08/2025

🌋راولپنڈی اسلام آباد زلزلہ
(آپ کے شہر میں؟؟)

اتنا تو اس لیجنڈ کا حق بنتا ھے 😭😭سب دوست ایک دفعہ سورت فاتحہ پڑھ کر ایصال ثواب کریں
17/06/2025

اتنا تو اس لیجنڈ کا حق بنتا ھے 😭😭
سب دوست ایک دفعہ سورت فاتحہ پڑھ کر ایصال ثواب کریں

ایک عبرت انگیز واقعہ علامہ ذہبی رحمہ اللہ نے یہ واقعہ لکھا ہے کہ بعض عارفین سے نقل کیا گیا کہ انھوں نے ایک شخص کو دیکھا ...
06/06/2025

ایک عبرت انگیز واقعہ

علامہ ذہبی رحمہ اللہ نے یہ واقعہ لکھا ہے کہ بعض عارفین سے نقل کیا گیا کہ انھوں نے ایک شخص کو دیکھا جس کا بازو کندھے سے کٹا ہوا تھا
وہ کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا کہ تیرا کیا قصہ ہے ؟
کہا کہ اے بھائی بڑا عجیب قصہ ہے.......... وہ یہ ہے کہ میں نے ایک آدمی کو دیکھا جس نے مچھلی کا شکار کر رکھا تھا جو مجھے پسند آ گئی
میں نے اس سے کہا کہ یہ مچھلی مجھے دے دے
اس نے کہا کہ میں نہیں دے سکتا ہوں، کیوں کہ میں اسی کی قیمت سے میرے اہل و عیال کی غذا و خوراک کا انتظام کروں گا
یہ سن کر میں نے اس کو مارا اور اس سے وہ مچھلی زبردستی چھین لی .......... وہ کہتا ہے کہ میں مچھلی کو اٹھا کر لے جا رہا تھا کہ اس مچھلی نے میرے انگوٹھے کو زور سے کاٹ لیا جس سے میں نے بہت ہی درد محسوس کیا، حتی کہ شدت تکلیف کی وجہ سے سو بھی نہ سکا اور میرا ہاتھ بھی سوج گیا .......... صبح ہوئی تو طبیب کے پاس گیا۔ اس نے کہا کہ یہ انگلی سڑنا شروع ہو گئی ہے، لہٰذا انگلی کو کاٹ دو، ورنہ ہاتھ کاٹنا پڑے گا
آدمی کہتا ہے کہ میں نے اپنی انگلی کٹوا دی، مگر یہ تکلیف بڑھ کر ہاتھ میں آ گئی
مجھ سے کہا گیا کہ گٹوں تک ہاتھ کٹوا دو.......... میں نے کٹوا دیا، مگر تکلیف بازو تک پھیل گئی، تو یہاں تک کاٹ دینا پڑا
بازو کٹنے کے بعد کسی نے مجھ سے پوچھا کہ یہ تکلیف کس سبب سے پیدا ہوئی ؟
میں نے مچھلی کا قصہ سنایا
پوچھنے والے نے کہا کہ اگر تو پہلی ہی دفعہ مچھلی والے سے مل کر معاف کرا لیتا تو اس نقصان سے بچ جاتا اور تیرے اعضا نہ کاٹے جاتے ۔ لہٰذا اب جا کر معافی مانگ لے مچھلی چھیننے والا کہتا ہے کہ میں اس کے پاس گیا، اس سے سے معافی مانگی اور اپنا یہ قصہ سنایا تو اس نے معاف کر دیا ۔
( کتاب الکبائر : ۱۱۴ )
اس سے معلوم ہوا کہ کسی کاحق چھیننا، کسی کو تکلیف دینا، خدا کو ناراض کر دینا ہے جس کے باعث دنیا و آخرت دونوں جگہ مصیبت اٹھانی پڑتی ہے۔

04/06/2025

خدا کے لئیے اپنے غصے کو قابو میں رکھیں
کبھی کبھی ایک پل کا غصہ زندگی بھر کا افسوس اور پچتھاوا بن جاتا ہے۔
دیر سے دروازہ کھولنے پر غصہ کی وجہ سے ایک بچی کی جان تو بچ گئی
مگر اگر اللّہ کی رحمت نہ ہوتی تویہ اس کے لیے ساری زندگی کا غم بن جاتا۔
تھوڑا صبر سے کام لیجئے۔ غصے پر قابو کیجئے۔ غصہ ایک بہت بڑی برائی بھی کھڑی کرسکتا ہے.

شوق بیجان کی قیمت یوں چکائی ہم نےدهول دشمن کو فضاؤں میں چٹائی ہم نےاپنی تعداد پہ مغرور تھا دشمن لیکنرسم پھر تین سو تیرہ ...
12/05/2025

شوق بیجان کی قیمت یوں چکائی ہم نے
دهول دشمن کو فضاؤں میں چٹائی ہم نے

اپنی تعداد پہ مغرور تھا دشمن لیکن
رسم پھر تین سو تیرہ کی نبھائی ہم نے

تبھی کہتے ہیں کہ آن لائن خریداری نہ کیا کریں۔۔۔ مال دکھاتے کچھ ہیں اور بھیجتے کچھ ہیں😂😂😂
10/05/2025

تبھی کہتے ہیں کہ آن لائن خریداری نہ کیا کریں۔۔۔ مال دکھاتے کچھ ہیں اور بھیجتے کچھ ہیں😂😂😂

21/01/2025

پاکستانیوں کے جگاڑ چیک کرو

14/10/2024

Oppo K12 Plus

01/10/2024

Mashoq kA Ashiq k Ghar Intaqaal Ho Gaya Jhang Tv 2024

05/09/2024

The Goat Life

پنجاب کے بلوں میں واضح ریلیف ❤️❤️
27/08/2024

پنجاب کے بلوں میں واضح ریلیف ❤️❤️

استاد نصرت فتح علی خان (پیدائش: 13 اکتوبر 1948ء | وفات: 16 اگست 1997ء)عظیم پاکستانی قوال، موسیقار، موسیقی ڈائریکٹر اور ب...
18/08/2024

استاد نصرت فتح علی خان (پیدائش: 13 اکتوبر 1948ء | وفات: 16 اگست 1997ء)
عظیم پاکستانی قوال، موسیقار، موسیقی ڈائریکٹر اور بنیادی طور پر قوالی کے گلوکار تھے۔ نصرت فتح علی خان کو اردو زبان میں صوفی گلوکار اور جنوبی ایشیاء کے سب سے بڑے قوالی کے گلوکار کے طور پر جانا جاتا ہے۔ انھوں نے پاپ و کلاسیکی موسیقی کو یک جاں کرکے موسیقی کو نئی جہت بخشی۔ انھیں "شہنشاہ قوالی" بھی کہا جاتا ہے۔
انھوں نے اپنی پہلی پرفارمنس ریڈیو پاکستان کے سالانہ موسیقی کے پروگرام ’جشن بہاراں‘ کے ذریعے دی۔ ان کی پہلی کامیاب قوالی ’’حق علی علی‘‘ تھی جو دنیا بھر میں ان کی شناخت کا باعث بنی۔ نصرت فتح علی خان زیادہ تر اُردو، پنجابی جبکہ کبھی کبھی فارسی، برج بھاشہ اور ہندی زبان میں بھی گاتے تھے۔ انھوں نے اپنی زندگی میں متعدد البم ریلیز کیے، جس میں قوالی کے 125 آڈیو البم شامل ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کیا گیا۔
نصرت فتح علی خان فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد فتح علی خان اور تایا مبارک علی خان اپنے وقت کے مشہور قوال تھے ان کے خاندان نے قیام پاکستان کے وقت مشرقی پنجاب کے ضلع جالندھر سے ہجرت کرکے فیصل آباد میں سکونت اختیار کی تھی۔ استاد نصرت فتح علی خان نے اپنی تمام عمر قوالی کے فن کو سیکھنے اور اسے مشرق و مغرب میں مقبول بنانے میں صرف کر دی۔ انھوں نے صوفیائے کرام کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا اور ان کے فیض سے خود انھیں بے پناہ شہرت نصیب ہوئی۔
-
1964ء میں والد کی وفات کے بعد انھوں نے موسیقی کی تربیت اپنے چچا استاد مبارک علی خان سے حاصل کی ۔ 1971 اپنے چچا مبارک فتح علی خان کی وفات کے بعد وہ قوالی پارٹی کے سربراہ بنے۔
ابتدائی کامیابی کے بعد اورینٹل سٹار ایجنسیز، برمنگھم، انگلینڈ نے 1980 کی دہائی میں ان کے ساتھ معائدہ کیا۔ نصرت فتح علی خان نے یورپ، ہندوستان، جاپان، پاکستان اور امریکا میں کئی فلمی البمز ریلیز کیے، وہ مغربی فنکاروں کے ساتھ تعاون اور تجربات میں مصروف رہے اور ایک مشہور عالمی میوزک آرٹسٹ بن گئے۔ انھوں نے 40 سے زیادہ ممالک میں پرفارم کیا۔ قوالی کو مقبول بنانے کے علاوہ، انھوں نے جنوب ایشیائی موسیقی پر بھی گہرا اثر ڈالا اور انھوں نے پاکستانی پاپ، ہندوستانی پاپ اور بالی ووڈ موسیقی کو بھی جدید استوار پر لے کر آئے۔

آپ کے دادا افغانستان کے درالحکومت کابل کے رہنے والے پٹھانوں کی شاخ نورزئی سے تعلق رکھتے تھے جو بعد میں ہندوستان کے صوبے مشرقی پنجاب کی شہر جالندھر میں آ بسے۔ ان کے پاس صوتی صلاحیتوں کی ایک غیر معمولی حد تھی اور وہ کئی گھنٹوں تک اعلیٰ درجے کی شدت میں قوالی پیش کر سکتے تھے۔ نصرت فتح علی خان کو 2016ء میں ایل اے ہفت روزہ نے اب تک کا چوتھا عظیم گلوکار بتایا تھا۔
-
نصرت فتح علی خان کا وزن 137 کلوگرام (300 پاؤنڈ)سے زیادہ تھا۔ امریکی ریکارڈنگ کے ترجمان کے مطابق، استاد نصرت کئی مہینوں سے شدید بیمار تھے۔ جگر اور گردے کی تکلیف کے علاج کے لیے اپنے آبائی وطن پاکستان سے لندن جانے کے بعد، انھیں ہوائی اڈے سے لندن کے کروم ویل اسپتال پہنچایا گیا۔ استاد نصرت کا انتقال 16 اگست 1997ء کو 48 سال کی عمر میں، کرول ویل ہسپتال میں اچانک دورہ قلب سے ہوا۔ ان کی میت کو فیصل آباد واپس بھیج دیا گیا اور وہیں دفن کیے گئے۔ نصرت فتح علی خان کی اہلیہ، ناہید نصرت کا انتقال 13 ستمبر 2013ء کو کینیڈا کے شہر انٹاریو کے مسسی ساگا کے کریڈٹ ویلی اسپتال میں ہوا۔ اپنے شوہر کی وفات کے بعد ناہید کینیڈا چلی گئی تھیں۔ ان کی ایک بیٹی ندا خان ہے۔ نصرت فتح علی خان کی موسیقی کی میراث کو اب ان کے بھتیجوں راحت فتح علی خان اور رضوان معظم نے آگے بڑھایا ہوا ہے۔

Address

Media City Dubai
Dubai
00000

Telephone

+971559472722

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Fun & Entertainment posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share