26/02/2026
رمضان پیکیجز 2026
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
آج حجرہ ٹیم کی جانب سے 200 مستحق اور نادار خاندانوں میں رمضان پیکیجز تقسیم کیے گئے۔ اس کارِ خیر کا مقصد ضرورت مند گھرانوں کو ماہِ مقدس رمضان المبارک میں سہولت فراہم کرنا اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونا ہے۔
اللہ تعالیٰ حجرہ ٹیم کے تمام معاونین، عطیہ دہندگان اور رضاکاروں کی کاوشوں کو قبول فرمائے، ان کے رزق میں برکت عطا فرمائے اور اسے ان کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین۔