24/10/2025
24 اکتوبر 1947
اعلامیہ اعلان آزادی
اصل میں جس مقصد کےلیے اس حکومت کا قیام تھا وہ درست تھا آگے بدقسمتی سے ایسے بیس کیمپ کے بجاے اقتدار کا ریس کیمپ بنادیا گیا۔ہم چاہتے ہیں کہ اس حکومت کو با اختیار بنایا جاے۔ یہ حکومت ریاست جموں کشمیر کی حقیقی معنوں میں نمائندہ حکومت بنے اور ساتھ ایک بااختیار حکومت 24 اکتوبر 1947 کے اعلامیہ کے مطابق بحال ھو۔ ایسی نماہندہ حکومت بنے جو ایک طرف لوگوں کے بنیادی مسائل حل کرے اور دوسری طرف آزادی کا مقدمہ بھی لڑے لیکن افسوس ہماراواسطہ ایسے حکمرانوں سے پڑا ہے جو خود دست نگر رہنا چاہتے ہیں ان شہدا کی قربانیوں کا تقاضا ہے کہ ان کے ورثاء بھی عزت اور خوداری سے جی سکیں۔۔۔۔
1947 کی آزادی کا سفر ابھی تشنہ تکمیل ہے یہ کشمیر کا موجودہ سیٹ اپ تحریک کی تکمیل کے لیے ضروری ہے اگرچہ کرپٹ اور کاسہ لیس مافیا نے ان عہدوں اور اس پرچم کو بہت بے توقیر کیابے بےقیمت کیاہے اور عوام کو ان مقدس ناموں پر بہت دھوکہ دیا ہے لیکن ہم اپنی شناخت اور سالمیت و وحدت پر کوئ سمجھوتا نہیں کریں گے۔ بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ 24 اکتوبر کو یوم تاسیس بنانے والی حکومت کے زمہ دار کشمیری عوام کو 24 اکتوبر کا اعلامیہ دیکھانے سے قاصر ہیں ۔
سردار عمر نذیر کشمیری