یا اللہ تیرا شکر ہے

یا اللہ تیرا شکر ہے ---%% ❤️ISLAM ♥️%%---

بے طلب بھیک یہاں ملتی ہے آتے جاتے یہ وہ در ہے جہاں دل نہیں توڑے جاتصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ❤
19/07/2025

بے طلب بھیک یہاں ملتی ہے آتے جاتے
یہ وہ در ہے جہاں دل نہیں توڑے جات

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ❤

11/08/2024

یہ واقعہ آپ سب نے سنا یا پڑھا بھی ہو گا مگر جتنی بار بھی میرے سامنے آتا ہے شیئر کرنا مجبوری بن جاتا ہے
ایک تُرک مُسلمان مسجد نبوی شریف کے احاطے میں کھڑے هوکر اپنا آنکھوں دیکھا واقعه یوں بیان کرتا ہے:
میں وهاں(مسجدِ نبوی)میں کھڑا دیکھ رها تھا که چار پولیس والے کِسی کا انتظار کر رهے هیں،
پِھر ایک شخص نمودار هُوا تو پولیس والوں نے بھاگ کر اُسے قابو کر لیا،
اور اُسکے هَاتھ جکڑ لئے۔
نوجوان نے کہا:
مُجھے دعا اور توسل کی اجازت دے دو۔۔میری بات سن لو۔۔میں کوئی بِھکاری نہیں هُوں،نه چور هُوں،
پِھر وہ جوان چیخنے لگا،
میں نے اُسے دیکھا تو ایسے لگا جیسے میں اُسے جانتا هُوں،
میں بتاتا هُوں که میں نے اُسے کیسے پہچانا:
دَراصل میں نے اُسے کتنی هی دفعه بارگاہ رسالت میں روتے هوئے دیکھا تھا۔۔۔۔۔
یه ایک البانوی نوجوان تھا،
جِس کی عُمر 35 یا 36 سال کے درمیان تھی۔۔اس کے سنہری بال اور هلکی سی داڑھی تھی۔
میں نے پولیس والوں سے کہا:
جب اِسکا کوئی جُرم نہیں هے تو تم اِس کيسَاتھ ایسا کیوں کر رهے هو،
آخر کیا الزام هے اِس پر؟
اُنہوں نے مُجھے کہا:
ارے او تُرک،
تُو پِیچھے هٹ اِس معاملے میں بولنے کا تُجھے کوئی حق نہیں۔
لیکن میں نے پِھر سے کہا:
آخر اس کا تُمہارے ساتھ کیا مسئله هے؟کیا اِس نے کوئی چوری کی هے؟
اُنہوں نے کہا:
نہیں،یه بندہ 6 سال سے اِدھر مدینے شریف میں رہ رها هے،لیکن اس کا یه قیام غیر قانونی هے؛هم اِسے پکڑ کر واپس اِس کے ملک بھیجنا چاهتے هیں،لیکن یه هر دفعه هَمیں چکمه دے کر بھاگ جاتا هے،
اور جا کر روضه رسول میں پناہ لے لیتا هے،اور هم اِسے اندر جا کر گرفتار نہیں کرنا چاهتے تھے۔
میں نے پُوچھا:
تو اب اِس کیساتھ کیا کرو گے؟
کہنے لگے:هم اسے پکڑ کر جہاز پر بٹھائیں گے اور واپس البانیا بھیج دیں گے.
نوجوان مُسلسل روئے جا رها تھا،
اور کہه رها تھا:
کیا هو جائے گا اگر تم مُجھے چھوڑ دو گے تو؟
دیکھو،میں کوئی چور نہیں هوں۔۔۔۔۔
میں کِسی سے بِھیک نہیں مانگتا۔۔۔۔۔
میں تو اِدھر بس مُحبتِ رسول میں رہ رها هوں،
پولیس والوں نے کہا:
نہیں،ایسا جائز نہیں هے،
نوجوان نے کہا:
اچھا مُجھے ذرا آرام سے رسول اللہ صلی اللہ علیه وسلم سے ایک عرض کر لینے دو،
پِھر نوجوان نے اپنا منه گُنبد خضراء کی طرف کر لیا،
پولیس والوں نے کہا:
چل کہه، جو کہنا هے،
تو نوجوان نے گُنبد خضراء کیطرف دیکھا اور جو کُچھ عربی میں کہا،میں نے سمجھ لیا،
وہ نوجوان كہه رھا تھا:
یا رسول اللہ،
کیا ھَمارے دَرمیان اِتفاق نہیں ھُوا تھا ۔۔۔
کیا میں نے اپنے ماں باپ کو نہیں چھوڑا۔۔
کیا اپنی دُکان بند کر کے اپنا گھر بار نہیں چھوڑا،
اور یه عہد کر کے یہاں نہیں آیا تھا که آپ کے جوارِ رحمت میں رها کروں گا ؟
حضور!اب دیکھ لیجیئے،
یه مُجھے ایسا کرنے سے منع کر رهے هیں.
یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
آپ مداخلت کیوں نہیں فرماتے،
یارسول اللہ،آپ مداخلت کیوں نہیں فرماتے،
اِتنے میں نوجوان بے حال هونے لگا،
تو پولیس والوں نے ذرا ڈِھیل دی اور نوجوان نیچے گِر گیا،
ایک پولیس والے نے اسے ٹُھڈا مارتے هُوئے کہا:
او دھوکے باز اُٹھ،
لیکن نوجوان نے کوئی رَدِ عَمل ظاهر نہ کیا۔
میں نے پولیس والوں سے کہا:
یه نہیں بھاگے گا،تم حمامات سے پانی لاؤ،
اور اس کے چہرے پر ڈالو،
لیکن نوجوان کوئی حرکت نہیں کر رها تھا،
ایک پولیس والے نے کہا:
اِسے دیکھو تو سہی،
کہیں یه سچ مچ مر هی نا گیا هو۔
دوسرا پولیس والا‌کہنے لگا:
اِسے هم نے کون سی ایسی ضرب لگائی هے،جِس سے یه مر جائے،
پِھر اُنہوں نے ایمبولینس والوں کو فون کیا،
وہ اُدھر سامنے والے سات نمبر گیٹ سے ایک ایمبولینس لے آئے.
اُنہوں نے نوجوان کی شَه رگ پر هاتھ رکھ کر حرکت نوٹ کی اور نَبض چیک کی تو کہنے لگے:
اِسے تو مَرے هُوئے 15 منٹ گزر چکے هیں،
اب پولیس والے جیسے مُجرم هوں،
نیچے بیٹھ گئے اور رونے لگے،
وہ منظر بھی دیکھنے والا تھا،
اُن میں سے ایک تو اپنے دونوں زانوؤں پر هَاتھ مارتے هُوئے کہتا تھا:
هائے هَمارے هاتھ کیوں نہ ٹوٹ گئے۔۔۔۔۔۔۔
کاش هَمیں معلوم هوتا که
اِسے رسول اللہ سے اتنی شدید مُحبت هے،
هائے هَمارے هَاتھ کیوں نہ ٹوٹ گئے۔
اِسکے بعد ایمبولینس والوں نے اُسے وهاں سے اُٹھا لیا،اور جنت البقیع کی طرف تجہیز و تکفین والے حِصے میں لے گئے،
غُسل کے وقت میں بھی وهیں موجود تھا،
میں اُنہیں کہتا تھا،مُجھے بھی هَاتھ لگانے دو، مُجھے بھی اِسکی چارپائی کو اُٹھانے دو،
جب جنازہ تیار هو کر نماز کے لئے جانے لگا تو پولیس والوں نے مُجھے کہا:
هم نے جِتنا گناہ اٹھایا هے،
بس اِتنا کافی هے،
اِسے هَمارے سِوا اور کوئی نہیں اُٹھائے گا،
شاید اِسی طرح هَمیں آخرت میں کُچھ رعایت مل جائے،
میرے سامنے هی وہ نوجوان بار بار کہه رها تھا که
یا رسول اللہ، آپ مداخلت کیوں نہیں فرما رهے؟
دیکھا،
رسول اللہ صلی اللہ علیه وسلم نے مداخلت فرما دی،
اور ملک الموت نے اپنا فریضه ادا کر کے اُسے آپ تک هَمیشه کيلئے پُہنچا دیا.
اللہ هَمیں اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ویسی هی مُحبت عطا فرمائے، آمین ثم آمین ❤️
جیسی اُس البانی نوجوان کو عطا فرمائی تھی صلو علی الحبیب صلی اللہ تعالی علی محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم

حضرت شہر بانو رضی اللّٰه عنہا حضرت اِمام حُسین رضی اللّٰه عنہُ کے عقد میں۔(آپ امام زین العابدین رضی اللّه عنہ کی والدہ م...
17/07/2024

حضرت شہر بانو رضی اللّٰه عنہا حضرت اِمام حُسین رضی اللّٰه عنہُ کے عقد میں۔
(آپ امام زین العابدین رضی اللّه عنہ کی والدہ ماجدہ ہیں)

سیّدُنا فاروقِ اعظم رضی اللّٰه عنہُ کے دورِ خلافت میں جب ایران فتح ہُوا تو ایران کے آخری بادشاہ یزدگرد کی بیٹی حضرت شہربانو رضی اللّٰه عنہُ جنگی قیدی بن کر مالِ غنیمت میں آئیں،جب مالِ غنیمت تقسیم ہونے لگا تو اہلِ مدینہ اور اِسلامی لشکر سوچنے لگا کہ:
'' دیکھتے ہیں اِیران کے بادشاہ یزدگرد کی بیٹی شہربانو کس خوش نصیب کے حِصّے میں آتی ہے؟ ''
جب مالِ غنیمت تقسیم کرتے ہوئے شہربانو رضی اللّٰه عنہُ کی باری آئی تو حضرت عمر فاروق رضی اللّٰه عنہُ نے اعلان فرمایا کہ:
'' یزدگرد کی بیٹی شہزادی ہے،اسے میں جس کی زوجیت میں دوں گا وہ بھی شہزادہ ہی ہو گا۔ ''
لوگ سوچنے لگے کہ دیکھتے ہیں کہ حضرت عمر فاروق رضی اللّٰه عنہُ کی نِگاہ میں شہزادہ کون ہے؟ حضرت عمر فاروق رضی اللّٰه عنہُ کھڑے ہوئے اور فرمایا کہ:
'' اے حُسین ( رضی اللّٰه عنہُ ) ہمارے ہاں شہزادہ تُو ہی ہے اور حضرت شہر بانو رضی اللّٰه عنہُ کو حضرت اِمام حُسین رضی اللّٰه عنہُ کی زوجیت میں دے دیا۔ ''
حضرت عمر فاروق رضی اللّٰه عنہُ کے اپنے بیٹے حضرت عبداللّٰه رضی اللّٰه عنہُ بھی تھے مگر حضرت عمر فاروق رضی اللّٰه عنہُ نے اپنے بیٹے پر حضرت اِمام حُسین رضی اللّٰه عنہُ کو ترجیح دی۔کیونکہ سب صحابہ کرام رضوان اللّٰه عنہُم کو آقا صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم ہی نہیں بلکہ آپ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کے اہلِ بیت پاک بھی دِل و جان سے عزیز اور محبوب تھے 🙏

( الصواعق المحرقہ،صفحہ ۱۷۹ )

( شہادتِ اِمام حُسین،فلسفہ و تعلیمات،صفحہ ۲٦۹ )

ستر سال کے ایک آدمی کا دل ایک انیس سال کی لڑکی عائشہ کو لگایا گیا اور یہ آپریشن انڈیا میں کیا گیا جبکہ یہ لڑکی پاکستانی ...
03/05/2024

ستر سال کے ایک آدمی کا دل ایک انیس سال کی لڑکی عائشہ کو لگایا گیا اور یہ آپریشن انڈیا میں کیا گیا جبکہ یہ لڑکی پاکستانی ہے اس آپریشن کے پیشتر اخراجات بھی وہاں کے ڈاکٹروں نے اکٹھے کیے۔ہم سب کو اس بات کےلیے ہندوستان اور ان کے ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے ،
🥀❤️🥀



TODAYS BEST 📌❤️
03/05/2024

TODAYS BEST 📌❤️

















26/04/2024

Hazrat G Live (Touba K Kalemat) 🤲🤲

اللہ پاک سب مسلمانوں کو اپنے گھر کی زیارت نصیب فرمائے آمین اے اللہ پاک ! جو مسلمان بھی اس پوسٹ کو دیکھ رہا ہے اور پیج کو...
22/04/2024

اللہ پاک سب مسلمانوں کو اپنے گھر کی زیارت نصیب فرمائے آمین اے اللہ پاک ! جو مسلمان بھی اس پوسٹ کو دیکھ رہا ہے اور پیج کو فالو کر رہا ہے ، اس کو اپنے گھر کی زیارت عطا فرما آمین ۔ 😘

Best photo of the day 😘





0

22/04/2024
✍🥀💛📿Follow me ❤️🖤✨🥀🍃💕🤍💕🌿✨️ 💛 🌷  💘
21/04/2024

✍🥀💛📿
Follow me ❤️🖤✨
🥀🍃💕🤍💕🌿✨️
💛 🌷 💘









Address

Dubai

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when یا اللہ تیرا شکر ہے posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share