94sportstv

94sportstv 94sportstv is all sports news live coming soon all sports news live

پہلا ون ڈے: پاکستان نے نیدرلینڈز کو 16 رنز سے شکست دے دیپاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے...
17/08/2022

پہلا ون ڈے: پاکستان نے نیدرلینڈز کو 16 رنز سے شکست دے دی



پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے میزبان نیدرلینڈز کو 16 رنز سے ہرا دیا ہے۔ٹاس جیتنے کے بعد کے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 315 رنز سکور کیے۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 109 رنز بنائے جبکہ کپتان بابر اعظم 74، شاداب خان 48 اور آغا سلمان 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔نیدرلینڈز کی جانب سے بولنگ کرتے ہوئے بیس ڈی لیڈے اور لوگن وین بیک نے 2،2 جبکہ ویوین کنگما نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔پاکستان کی اننگز کے جواب میں نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے۔نیدرلینڈز کی جانب سے کپتان سکاٹ ایڈورڈز 71 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے جبکہ وکرم جیت سنگھ اور ٹام کُوپر نے 65،65 رنز سکور کیے۔پاکستان کی جانب سے حارث روف، نسیم شاہ نے 3،3 جبکہ محمد وسیم اور محمد نواز نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔تین ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔سیریز کا دوسرا میچ جمعرات کو روٹر ڈیم میں کھیلا جائے گا

کامن ویلتھ گیمز 2022: نوح دستگیر بٹ کا گولڈ میڈل، شاہ حسین شاہ کا کانسی کا تمغہانگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویل...
04/08/2022

کامن ویلتھ گیمز 2022: نوح دستگیر بٹ کا گولڈ میڈل، شاہ حسین شاہ کا کانسی کا تمغہ



انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے ویٹ لفٹنگ میں پہلا طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔ بدھ کو پاکستانی ویٹ لفٹر محمد نوح دستگیر بٹ نے 109+ کلوگرام کیٹیگری مقابلوں میں مجموعی طور پر 405 کلوگرام وزن اٹھایا جو کامن ویلتھ گیمز کا ریکارڈ ہے۔دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے ڈیوڈ اینڈریو لٹی اور تیسرے نمبر پر انڈیا کے گرپریت سنگھ رہے۔ نوح دستگیر بٹ نے مقابلے کے پہلے مرحلے سنیچ میں 173 کلوگرام وزن اٹھایا اور دوسرے مرحلے کلین اینڈ جرک میں 232 کلوگرام وزن اٹھایا اور مقابلے کے فاتح قرار پائے۔ نوح دستگیر بٹ نے 2018 میں گولڈ کوسٹ میں منعقدہ کامن ویلتھ مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ جوڈو میں شاہ حسین شاہ کا کانسی کا تمغہ کامن ویلتھ گیمز میں جوڈو کے ایونٹ میں پاکستان کے شاہ حسین شاہ نے کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔انہوں نے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی تھامس لیسلو بریٹن باخ کو ہرا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔شاہ حسین شاہ نے دوسری مرتبہ کامن ویلتھ گیمز میں تمغہ حاصل کیا ہے، اس سے قبل وہ 2014 کے کامن ویلتھ مقابلوں میں چاندی کا میڈل جیت چکے ہیں۔نوح دستگیر بٹ نے مقابلے کے پہلے مرحلے سنیچ میں 173 کلوگرام وزن اٹھایا (فوٹو: سکرین گریب)شاہ حسین شاہ مشہور پاکستانی باکسر سید حسین شاہ کے بیٹے ہیں۔ سید حسین شاہ کراچی سے تعلق رکھنے والے باکسر تھے جنہوں نے 1988 کے گرمائی اولمپکس میں کانسی میڈل جیتا تھا۔یہ کانسی میڈل اولمپکس میں پاکستان کا باکسنگ کے ایونٹ میں پہلا میڈل تھا۔ سید حسین شاہ پچھلے 50 برسوں میں انفرادی سطح پر اولمپکس میں کوئی میڈل حاصل کرنے والے واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

پاکستان 17 سال بعد انگلش کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے لیے تیار، ٹی20 سیریز کا شیڈول جاریپاکستان 17 سال بعد انگلش کرکٹ ٹیم کی م...
02/08/2022

پاکستان 17 سال بعد انگلش کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے لیے تیار، ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری

پاکستان 17 سال بعد انگلش کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔پی سی بی نے انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پاکستان اور انگلینڈکے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں کو سیریز 20ستمبرکو شروع ہوگی۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز کراچی اور لاہور میں منعقد کروائے جائیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے4 میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ20 ستمبر کو کھیلا جائے ۔ دوسرا میچ 22 ستمبر ، تیسرا میچ 23 ستمبر اور چوتھا میچ 25ستمبر کو ہوگا۔سیریز کو دوسرا مرحلہ لاہور میں منعقد کیا جائے گا جس میں پاکستان انگلینڈ کے درمیان سیریز کے آخری 3 میچ کھیلے جائیں گے۔پاکستان اور انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پانچواں میچ28 ستمبر کوقذافی اسٹیڈیم لاہورمیں ہوگا۔ چھٹا میچ30 ستمبر اور ساتواں میچ2اکتوبرکو کھیلا جائے گا۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیاگال: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بین الاقوام...
17/07/2022

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

گال: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم نے بلے بازی کرتے ہوئے بہترین طریقے سے 10 ہزار رنز مکمل کیے۔ بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں 10 ہزار رنز کرنے کے لیے تقریبا 228 اننگی کھیلیں جبکہ اس سے قبل جاوید میانداد نے یہی سنگ میل عبور کرنے کے لیے 240 سے زائد اننگز کا سہارا لیا تھا۔ بابر اعظم نے جاوید میانداد کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا

شاہد آفریدی، جاوید میانداد، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی بھی جونیئر کرکٹ لیگ کا حصہشاہد آفریدی، جاوید میانداد، شعیب ملک اور ...
30/06/2022

شاہد آفریدی، جاوید میانداد، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی بھی جونیئر کرکٹ لیگ کا حصہ

شاہد آفریدی، جاوید میانداد، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی بھی جونیئر کرکٹ لیگ کا حصہ ہوں گے۔پاکستان جونیئر کرکٹ لیگ کا پہلے ایڈیشن میں شاہد آفریدی، جاوید میانداد، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی جوان کھلاڑیوں کی کوچنگ کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان جاوید میاندادکو پاکستان جونیئر لیگ کا مینٹور جبکہ اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی کو پی جے ایل کے ابتدائی ایڈیشن کے لیے ٹیموں کا مینٹور مقرر کردیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے مزید مینٹورز کابھی جلد اعلان کیا جائےگا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ، پی سی بی کا ایک بار پھر میتھیو ہیڈن کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈ...
25/06/2022

ٹی 20 ورلڈ کپ، پی سی بی کا ایک بار پھر میتھیو ہیڈن کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ایک بار پھر آسٹریلوی بلے باز میتھیو ہیڈن کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر گنگولی سے کرکٹ کے لیے دو بار بات کی، گنگولی نے آئی پی ایل دیکھنے کی دعوت دی، سوچا بھارت گیا تو فینز تنقید کریں گے ۔ چلا جاتا تو شاید کرکٹ کا بھلا ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی مٹی جولائی میں آ رہی ہے ۔ ایک سو سات گراؤنڈز میں ہم نے نئی پچز بنائی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کلب کرکٹ کی بہتری کے لئے پچز میں مصنوعی گھاس دبئی سے لگوائیں گے

پاک انگلینڈ ٹی20 سیریز 13 ستمبر سے 2اکتوبر کے درمیان کھیلی جائے گیپاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز کے شیڈول...
21/06/2022

پاک انگلینڈ ٹی20 سیریز 13 ستمبر سے 2اکتوبر کے درمیان کھیلی جائے گی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز کے شیڈول پر دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت آخری مراحل میں پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز تیرہ ستمبر سے دو اکتوبر کے درمیان کھیلی جائے گی۔پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز لاہور، کراچی، راولپنڈی کے علاوہ ملتان میں بھی کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔دونوں بورڈز کے درمیان گزشتہ سال نومبر میں7 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے پر اتفاق ہوا تھا

فیفا فٹبال ورلڈ 2026کے میزبان شہروں کا اعلانفیفا نے فٹبال ورلڈ 2026 کے میزبان شہروں کا اعلان کر دیا ہے، فٹبال ورلڈ کپ 20...
17/06/2022

فیفا فٹبال ورلڈ 2026کے میزبان شہروں کا اعلان

فیفا نے فٹبال ورلڈ 2026 کے میزبان شہروں کا اعلان کر دیا ہے، فٹبال ورلڈ کپ 2026 امریکا کینیڈا اورمیکسیکو میں ہو گا.2026 کا فیفا ورلڈ کپ 16 شہروں میں 80 گیمز ہوں گی، جن میں سے 60 امریکا میں کھیلے جائیں گے، جن میں امریکا میں 11، میکسیکو کے 3،اورکینیڈا کے 2 شہر شامل ہیں، 1998 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ ٹورنامنٹ 32 ٹیموں کے فارمیٹ کے بجائے 48 ٹیموں کے ساتھ کھیلا جائے گا۔جبکہ پہلی بار ہی ٹورنامنٹ تین میزبان ممالک میں منعقد کیا جائے گا۔فیفا ورلڈ کپ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر تمام شہروں کی فہرست بھی جاری کی ہے جہاں شائقین فیفا میچز دیکھ سکیں گے

ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم پہلے اور امام الحق دوسرے نمبر پرانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بدھ کو نئی ون ڈے اور ٹسیٹ ر...
16/06/2022

ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم پہلے اور امام الحق دوسرے نمبر پر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بدھ کو نئی ون ڈے اور ٹسیٹ رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستان کے کپتان بابر اعظم ون ڈے بیٹرز میں پہلے اور امام الحق دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔انگلینڈ کے بیٹر جو روٹ ٹیسٹ رینکنگ میں بیٹرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ آسٹریلوی بیٹر مارنس لابوشین تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی 20 کی رینکنگ میں بھی پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم چوتھے نمبر پر ہیں

پشاور کی ایتھلیٹ بہنیں، ’ٹیلنٹ ضائع نہیں ہونا چاہیے‘پشاور کے مضافاتی علاقے سے تعلق رکھنے والی دو بہنیں جنہوں نے حال ہی م...
01/06/2022

پشاور کی ایتھلیٹ بہنیں، ’ٹیلنٹ ضائع نہیں ہونا چاہیے‘

پشاور کے مضافاتی علاقے سے تعلق رکھنے والی دو بہنیں جنہوں نے حال ہی میں منعقد ہونے والی انڈر-21 نیشنل گیمز کی 800 میٹر ریس میں بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی، عزم، ہمت اور جدو جہد کا استعارہ بن کر ابھر رہی ہیں۔حسناء اعوان گیارہویں اور ان کی چھوٹی بہن حفضہ اعوان نویں کلاس کی طالبہ ہیں نہ صرف دن بھر پڑھائی اور کھیل میں سخت محنت کرتی ہیں بلکہ گھر کا خرچ چلانے کے لیے رات کو پتنگیں بناتی ہیں۔ وہ ایک روز میں 300 سے 500 تک پتنگیں تیار کر لیتی ہیں۔ حسناء اعوان کے مطابق ان کے والد رکشہ چلا کے گھر کا خرچہ پورا کرنے کے ساتھ ان کے سکول اور کھیلوں کے اخراجات بھی پورے کرتے تھے لیکن اب وہ اکثر بیمار رہتے ہیں جس کی وجہ سے گھر کے اخراجات کا انتظام کرنے میں شدید مشکلات پیش آ رہی تھیں۔ جس پر انہوں نے اور ان کی بہن حفضہ نے ارادہ کیا کہ وہ اپنے والد کا ہاتھ بٹائیں گی۔’والد کی مدد کا ارادہ کرنے کے بعد ہم نے اپنے معمولات بدل لیے اور سکول، کالج اور سٹیڈیم سے واپسی کے بعد شام کو والد کے ساتھ مل کر پتنگیں بنانے کا کام شروع کر دیا۔‘ حسناء کے مطابق وہ روزانہ سکول اور کالج کے بعد چھ سے سات کلومیٹر کا پیدل راستہ طے کرکے اکیڈمی میں مارشل آرٹ اور پشاور کے قیوم سٹیڈیم میں ایتھلیٹیکس کی پریکٹس کرنے جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بچپن سے اپنے بھائی اور چچا کو کھیلتے دیکھ کر ان کا سپورٹس کی طرف رجحان پیدا ہوا۔ ’جب والد کو اپنی خواہش کا بتایا تو انہوں نے بنا کسی رکاوٹ کے ہماری خواہش پوری کرنے کی حامی بھر لی اور ہمیں مارشل آرٹ سیکھنے کی اجازت دے دی۔‘ ’اکیڈمی ہمارے گھر سے دور ہے اور گھر مضافاتی علاقے میں ہونے کی وجہ سے روزانہ پیدل اکیڈمی جانا پڑتا ہے، گاؤں کے لوگوں کی باتوں اور کسی ممکنہ نقصان پہنچنے سے بچانے کے لیے والد بھی ہمارے ساتھ اکیڈمی جا کر پریکٹس مکمل ہونے تک ہمارا انتظار کرتے ہیں۔‘حسناء نے بتایا کہ ’گاؤں میں اکیڈمی ہونے کی وجہ سے پریکٹس کرنا مشکل لگ رہا تھا کیونکہ لڑکوں کے ساتھ کھیلنے پر خاندان اور گاؤں والوں نے کافی باتیں شروع کر دی تھیں۔ ہمارے کوچ نے مشکلات دیکھ کر مشورہ دیا کہ اگر واقعی آپ کو کھیلنے کا شوق ہے اور کھیلوں میں آگے جانا چاہتے ہو تو پشاور کے سپورٹس کمپلیکس میں داخلہ لے کر پریکٹس شروع کر دیں کیونکہ وہاں پر نہ تو

’بولتا رہتا ہے، چپ نہیں رہتا‘، گواسکر پاکستانی میانداد سے کیوں تنگ تھے؟پاکستانی کرکٹ لیجنڈ جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ و...
31/05/2022

’بولتا رہتا ہے، چپ نہیں رہتا‘، گواسکر پاکستانی میانداد سے کیوں تنگ تھے؟

پاکستانی کرکٹ لیجنڈ جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ وہ سابق انڈین بیٹسمین سنیل گواسکر کو بہت بڑا پلیئر مانتے ہیں اور انہیں ’سلیوٹ‘ کرتے ہیں۔اتوار کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ریلیز کی گئی ایک ویڈیو میں جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ سابق انڈین کپتان سنیل گواسکر نے ڈینس للی اور جیف تھامپسن سمیت دنیا کے سارے بڑے بولرز کا سامنا کیا۔انہوں نے موجودہ کرکٹرز کو مشورہ دیا کہ ’آپ اپنی کرکٹ اچھی کرو اور [اچھے] کرکٹرز کو فالو کرو۔‘اپنے اور سنیل گواسکر کے تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ سابق انڈین کپتان بہت توجہ سے کھیلا کرتے تھے اور وہ ان کی توجہ کھیل سے ہٹانے کی کوشش کرتے رہتے تھے۔سابق پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ ’مجھے یاد ہے کہ میں اس [گواسکر] کو بڑا تنگ کرتا رہتا تھا۔ بولتا رہتا تھا، بولتا رہتا تھا۔ میں کہتا رہتا تھا دیکھنا یہ کیچ میرے پاس ہی آئے گا اور وہ سنتا تھا۔‘میانداد کے مطابق گواسکر اکثر آؤٹ ہونے کے بعد غصے میں بھی آجاتے تھے اور انہیں برا بھلا بھی کہتے تھے۔’کتنی دفعہ بیچارہ وہ آؤٹ ہوا تو مجھے کوستا ہوا گیا۔‘میانداد کے مطابق گواسکر آؤٹ ہونے کے بعد انہیں کہتے تھے کہ ’بولتا رہتا ہے، بولتا رہتا ہے چپ نہیں رہتا۔‘گواسکر نے انڈیا کے لیے 1971 سے 1987 تک ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کھیلی۔ انہوں نے 125 ٹیسٹ میچوں میں 51.12 کی اوسط سے 34 سینچریوں اور 45 نصف سینچریوں کی مدد سے 10 ہزار 122 رنز بنائے تھے۔سابق انڈین کپتان نے انڈیا کی 108 ایک روزہ میچوں میں نمائندگی کی اور ایک سینچری اور 27 نصف سینچریوں کی مدد سے 3 ہزار 92 رنز بنائے تھے۔دوسری جانب میانداد نے 1976 سے لے کر 1993 تک پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی اور 124 ٹیسٹ میچوں میں 23 سینچریوں اور 43 نصف سینچریوں کی مدد سے 8 ہزار 832 رنز بنائے تھے۔سابق پاکستانی کرکٹر پاکستان کے لیے 233 ایک روزہ میچ کھیل چکے ہیں جن میں انہوں نے 41.70 کی اوسط سے 7 ہزار 381 رنز بنائے۔ ون ڈے میچوں میں ان کی سینچریوں کی تعداد آٹھ اور نصف سینچریوں کی تعداد 50 تھی

حسن علی کے 5 شکار، کاؤنٹی چیمپئن شپ کے ٹاپ بالرقومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے انگلش کاؤنٹی چیمپئین شپ میں اپنی شا...
29/04/2022

حسن علی کے 5 شکار، کاؤنٹی چیمپئن شپ کے ٹاپ بالر

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے انگلش کاؤنٹی چیمپئین شپ میں اپنی شاندار بالنگ سے دھوم مچادی، حسن علی نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی۔ہیمپ شائر کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کی پہلی اننگز میں حسن کی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے مخالف ٹیم 246 رنز بناکر آل آوٹ ہوگئی۔حسن علی نے 15 اوورز میں 45 رنز دیے اور ٹیم لیام ڈوسن، بین براؤن، کیتھ بارکر، کائل ایبٹ اور محمد عباس کی وکٹیں لیں۔یہ بھی پڑھیں: واضح رہے کہ حسن علی نے کاؤنٹی کیریئر میں دوسری بار ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔اس سے قبل گزشتہ کاؤنٹی میچ میں گلاوسیسٹر شائر کے خلاف انہوں نے 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی انگلش کاؤنٹی میں لنکاشائر کی نمائندگی کررہے ہیں

Address

UAE
Dubai
00000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 94sportstv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category