07/10/2023
آج نہتے،بے سروسامان،خورآک، ادویات کی کمی کا شکار،چاروں جانب سے محصور دنیا کی سب سے بڑی جیل *غزہ* کے غیور مجاہدین نے *کلمہ شہادت اور نعرہ تکبیر* بلند کرتے ہوئے امریکہ،یورپ،بھارت،سمیت دنیا بھر کی مشرک اور کافر اقوام کی حمایت یافتہ انتہائی طاقتور یہودی ریاست کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔
غزہ کے مجاہدین تعداد میں کم ہیں،نہتے ہیں،بے سروسامان ہیں،مگر ان کا اعلان جہاد اس بات کا ثبوت ہے کہ کلمہ گو موت سے نہیں ڈرتا،غزہ کے لاکھوں محصور مسلمانوں نے توحید کے نام پر،اسلام کے نام پر،قبلہ اول کہ ازادی کے نام پر اپنی جانوں کو اللہ کے راستے میں پیش کر دیا ہے۔
اب اسرائیل جسے دنیا بھر کے کفار کی اخلاقی،معاشی،اور اسلحہ کہ مدد حاصل ہوگی وہ بیس کلو میٹر چوڑے اور چالیس کلومیٹر لمبے اس قطہ ارآضی میں قید لاکھوں نہتے مسلمانوں پر پر کئی دن مسلسل بارود برسائے گا۔ہزاروں کی تعداد میں شہادتیں ہونگی۔
میڈیا پر جاکر دیکھیں تمام کفار اکھٹے ہوچکے ہیں،جبکہ دوسری جانب پچاس سے زائد مسلم مالک میں ایک ایرآن کے علاوہ کسی نے غزہ کے نہتے مسلمانوں کی حمایت کی حمایت میں اک لفظ تک نہیں بولا۔😢
دنیا کی زندگی،عہدے،اقتدار،عیش و عشرت،بادشاہیاں عارضی ہیں۔
اپنے اقتدار،کاروبار،بادشاہیوں،اور مفادات کی مجبوریوں میں پھنس کر مظلومین کے حق میں اک لفظ تک ادا نا کرنے والے روز محشر ضرور شرمندہ ہونگے۔
سب کو معلوم ہے ک غزہ کے محصورین اسرائیل کا مقابلہ نہیں کر پائیں گے،اتنے جنازے ہونگے کہ اٹھانے والے کندھے کم پڑ جائینگے۔
لیکن غزہ والوں نے ایک ارب مسلمانوں کے چہرے سے توحید کا لبادہ ضرور اتار دیا ہے۔
انکو دنیا و اخرات میں اللہ پاک سے نظریں ملانے جوگا نہیں چھوڑا۔
*اللہ پاک غزہ کے مسلمانوں کا حامی و ناصر ہو* آمین 😢