13/11/2025
کوئیٹہ (صحت رپورٹر)
بینظیر نشوونما پروگرام کے تحت مفاہمت کی تجدید کا معاہدہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اورمحکمہ صحت، حکومتِ بلوچستان کے درمیان طے پایا۔ دستخط جناب داؤد خلجی، سیکریٹری صحت اور ڈاکٹر جلال فیض، ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بلوچستان نے کیے۔
تقریب میں شہک بلوچ، اسپیشل سیکریٹری صحت، ڈاکٹر فاریا احسن، ہیڈ آف آفس World Food Programme بلوچستان، ڈاکٹر فاروق بلوچ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز، ڈاکٹر نعیم زَرکون، ڈائریکٹر نیوٹریشن، مقصود احمد بلوچ اور رضا محمد سومروسمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔
یہ اشتراک بلوچستان میں غذائی قلت کے خاتمے اور بہتر صحت و غذائیت کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔