
13/07/2025
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ضلع لیہ کے سربراہ ڈسٹرکٹ آفیسر ڈی ایس پی" قیصر حسنین شاہ کھگہ " کا عوام الناس کے نام اہم پیغام ۔
خدارا اپنے بچوں بھائیوں عزیزوں کو برے کاموں، برے لوگوں کی صحبت سے بچائیں۔ ان سے پوچھیں کہ وہ جو کچھ گھر لا رھے ھیں کونسے کام کی محنت کا صلہ ھے دیکھیں کہ کہیں وہ کسی مجرمانہ کام میں تو ملوث نہیں ھو چکے کیونکہ جرم کی دنیا حسین دھوکہ ھے کسی بیٹے بھائ عزیز رشتہ دار کے جرم پر آپ کا آج چپ رھنا کل کی اذیت بن سکتا ھے۔ حالات بدل گئے ھیں ادارے سخت فیصلے لے رھے ھیں۔ معاشروں کو کسی طور لاقانونیت کے حوالے کرکے آنے والی نسلوں کے لیئے جنگل نہیں بنایا جا سکتا۔ جرم اور ظلم دونوں کا انجام کبھی اچھا نہیں ھو سکتا اس لیئے اپنی معاشرتی ذمہ داریوں کو نبھائیں اور محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں ...........