13/07/2025
✅ بچھڑیوں کو گائے بنانے کا مکمل منصوبہ – سال بھر کی محنت، لاکھوں کا منافع!
اگر آپ کم خرچے سے ڈیری فارمنگ شروع کرنا چاہتے ہیں اور مستقبل میں اچھی نسل کی گائیں خود تیار کرنا چاہتے ہیں تو بچھڑیوں کی پرورش ایک شاندار راستہ ہے۔
ہم نے ایک مکمل فیزیبلٹی تیار کی ہے جس میں 10 بچھڑیوں کو ایک سال تک خوراک، نگہداشت، ویکسین اور رہائش فراہم کر کے ایک مکمل گابھن گائے میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ یہ گائیں بعد میں نہ صرف دودھ دیں گی بلکہ فروخت کے قابل بھی ہوں گی۔
📌 بنیادی معلومات:
بچھڑی کی قیمت: 1,00,000 روپے فی بچھڑی
تعداد: 10 بچھڑیاں
مدت: 12 ماہ (تیاری کا دورانیہ)
🐄 خوراک کا حساب (فی بچھڑی سالانہ):
سائلج:
🔹
روزانہ سائلج = 15 کلو
سالانہ دن = 365
کل سائلج سالانہ = 15 × 365 = 5,475 کلو
اب ہم کلو کو من میں تبدیل کرتے ہیں:
1 من = 40 کلو
5,475 ÷ 40 = 136.875 من ≈ 137 من
800 روپے من800*137=109600
ونڈا:
🔹 1 کلو روز × 365 دن = 365 کلو = 9.12 من
🔹 ریٹ: 3,500 روپے فی من
🔹 کل لاگت: 9.12 × 3,500 = 31,920 روپے3
➡️ فی بچھڑی کل خوراک خرچ:
109600+ 31,920 = 1,41,920 روپے
10 بچھڑیوں کے لیے: 1415,200 روپے
💉 دیگر سالانہ اخراجات:
مد لاگت
ویکسین و دوائیاں 2,000 × 10 = 20,000 روپے
لیبر (1 ملازم × 12 ماہ × 22,000) 2,64,000 روپے
شیڈ، پانی، بجلی، بستر وغیرہ 60,000 روپے
📊 کل سالانہ خرچ:
مد رقم
بچھڑیوں کی قیمت 10,00,000
خوراک 1415,200
ویکسین / دوائی 20,000
لیبر 2,64,000
شیڈ و دیگر 60,000
کل خرچ 27,592,00 روپے
💰 ممکنہ آمدن:
ایک سال بعد بچھڑی گابھن ہو چکی ہوگی اور مکمل گائے کی صورت میں اس کی مارکیٹ ویلیو کم از کم 4,00,000 روپے تک ہو سکتی ہے۔
متوقع قیمت فی جانور: 4,00,000 روپے
کل آمدن (10 جانور × 4 لاکھ): 40,00,000 روپے
📈 کل منافع:
آمدن: 40,00,000 روپے
خرچہ: 27,59,200 روپے
🔹 خالص منافع: ✅ 12,40800 روپے (ایک سال میں)
🔄 اور اگر فروخت نہ کریں؟
اگر آپ یہ گائیں بیچنے کی بجائے فارم پر رکھیں تو:
دوسرے سال سے دودھ بیچنے کی آمدن شروع ہو جاتی ہے4
ہر جانور سے بچھڑا بھی پیدا ہوتا ہے
آپ کی اپنی نسل کی گائیں تیار ہوتی ہیں
فارم کے مستقبل کی بنیاد مضبوط ہو جاتی ہے
🟢 کیوں فائدہ مند ہے؟
✅ فارم پر خود تیار شدہ صحت مند گائے
✅ بیماری سے پاک، ویکسینیٹڈ، دودھ دینے کے لیے تیار