01/02/2025
مارکیٹنگ فنڈا مینٹلز کیا ہوتے ہیں؟
کسی بھی بزنس کو کامیاب بنانے کے لئے مارکیٹنگ کے کچھ بنادی اصول سمجھنا ضروری ہوتا ہے جن میں سے چند درج ذیل ہیں:
1- Know Your Audience
اپنے کسٹمرز کو پہچاننا یہ سمجھنا کہ آپ کے بزنس کے گاہک کون لوگ ہیں اور وہ کیا چاہتے ہیں، مطلب ڈیمو گرافکس انٹرسٹ بیہیویر کی بیس پہ آڈینس تک پہنچنا۔
2- UPS(Unique Selling Points)
مطلب کیا چیز آپ کی پراڈکٹ یا سروس کو آپ کے کمپیٹیٹرز سے مختلف بناتی ہے؟ مثال کے طور پر ایک پیزا بزنس کا یونیک سیلنگ پوائنٹ فاسٹ ڈلیوری اور فلیورز کی بڑی رینج ہو گی۔
3- Branding
اپنے بزنس کی logo, color scheme, اور ٹیگ لائن سے الگ پہچان بنانا
مثال کے طور پر جیسے tick کا نشان Nike برانڈ کی پہچان بن چکا ہے اسی طرح لال اور سفید رنگ کی کلر سکیم کولگیٹ برانڈ کی پہچان ہے۔
4- 4(P)s of Marketing
مارکیٹنگ کے (4Ps) کو سمجھنا :
~ Product
مطلب جو پراڈکٹ سیل کر رہے ہیں وہ آپ کے کسٹمر کی کن ضروریات کو پورا کر رہی ہے۔
~ Price
آپ کی پراڈکٹس کی پرائس کا اپنے کمپیٹیٹرز سے موازنہ کرنا ، مختلف ڈسکاؤنٹ آفرز لگانا، فری شپنگ پروائڈ کرنا ، ایکسچینج اور ریٹرن کی سہولت فراہم کرنا۔
~ Promotion
مختلف چینلز کے تھرو مارکیٹنگ کرنا جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ش گوگل ایڈز ای میل مارکیٹنگ، انفلنسر مارکیٹنگ وغیرہ۔
~ Place
مطلب کسٹمرز کیسے اور کہاں سے آپ کی پراڈکٹ خرید سکتے ہیں آن لائن بزنس ہے تو یوزر فرینڈلی ویب سائٹ کا ہونا ، ریلوینٹ لینڈنگ پیج کا ہونا وغیرہ۔
5- Customer Value
واضح کریں کہ آپ کی پروڈکٹ یا سروس کس طرح کسٹمرز کے لئے فائدہ مند ہوں گی
مثال کے طور پر جم ٹرینرز یہ بتائیں گے کہ جم کرنے سے آپ ویٹ لاس کر سکتے ہیں یا ایکسر سائز سے آپ کیسے اپنی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
6- Different Marketing Channels
کسٹمرز تک پہنچنے کے لیے مختلف طریقے استعمال کریں (جیسے سوشل میڈیا، ای میل مارکیٹنگ، گوگل ایڈز وغیرہ۔
مثال کے طور پر جیسے فیشن برانڈز مزید کسٹمرز تک پہنچنے کے لئے انسٹاگرام پہ موجود انفلنسرز سے کولیبریشن کرتے ہیں تاکہ مزید ٹارگٹڈ آڈینس تک پہنچ سکیں۔
7- Competitor Analysis
اپنے کمپیٹیٹرز کا انیلسز کرنا مثال کے طور کپڑے کا بزنس کرنے والے کا اپنے کمپیٹیٹرز کی سوشل میڈیا پریزینس ، ڈیزائنز رینج وغیرہ کا انیلسز کر کے اپنے کمپیٹیٹر سے بہتر کوالٹی پروائڈ کرنا۔
-