29/10/2024
اصول 1
فارکس کا کوئی بھی اکاؤنٹ کم از کم 500 ڈالر کا ہونا چاہیے ۔ جس کے پاس پانچ سو ڈالر ضائع کرنے کی طاقت نہیں ہے اس کو فارکس نہیں کرنی چاہیے
اصول 2
زندگی میں کبھی بھی ادھار کے پیسوں سے ، انویسٹر کی انویسٹمنٹ سے یا پرافٹ کے وعدے پر پیسے لے کر ٹریڈنگ نہیں کرنی چاہیے ۔
اصول 3
زندگی میں کبھی بھی کسی اکاؤنٹ مینیجر سے ٹریڈ نہیں کروانی چاہیے
اصول 4
فارکس میں کبھی بھی پچیس ہزار ڈالر سے بڑا اکاؤنٹ نہیں ہونا چاہیے ۔
اصول 5
جتنا بھی پرافٹ بنے اس کو ہر صورت ودڈراول کروانا چاہیے ۔ اس سے آپ کا اعتماد بڑھتا ہے ۔
اصول 6
میں نے اپنی پندرہ سالہ فارکس لائف میں ایک بھی ایسا بندہ کامیاب نہیں دیکھا جو اپنا ڈیلی اور ویکلی ٹارگٹ سیٹ نہیں کرتا ۔ اس لیے ہر ٹریڈر کو اپنا ڈیلی اور ویکلی ٹارگٹ سیٹ کرنا چاہیے ۔
اصول 7
آپ اپنے کیپٹل کو 88 سے تقسیم کریں ۔ یہ آپ کے نقصان اور پرافٹ کا ٹارگٹ ہے ۔
دنیا میں ایسا کوئی فزیکل کاروبار نہیں ہے جس میں آپ چار مہینے میں اپنا سرمایہ ڈبل کر سکتے ہیں ۔ اگر آپ فارکس میں اپنا سرمایہ جار مہینے میں ڈبل کرنے کا ٹارگٹ رکھ لیں تو آپ زندگی میں کبھی نقصان نہیں کر سکتے
اصول 8
یہ مارکیٹ کبھی ختم نہیں ہوگی آپ تبھی کما سکتے ہیں جب آپ اس مارکیٹ میں موجود ہوں گے اور اس مارکیٹ میں موجود رہنے کے لیے آپ سٹاپ لاس کے بغیر ممکن نہیں ہے ۔
سٹاپ لاس ہمیشہ استعمال کریں ۔ یہ تمام باتیں ٹارگٹ کے گرد گھومتی ہیں
ہم لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ مارکیٹ صرف نمبر اوپر نیچے ہونے کو کہتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے ۔ اس مارکیٹ کے پیچھے عالمی حالات چل رہے ہیں ۔ جس چیز میں آپ ٹریڈ کر رہے ہیں اس کو مکمل طور پر پڑھیں ۔ فاریکس مارکیٹ میں سب سے بہترین چیز ٹریڈ کے لیے خام تیل ہے ۔
اصول 9
جس دن آپ کے سیٹ کیے ہوئے ٹارگٹ کا نقصان ہو جائے اس دن کچھ بھی ہو جائے ٹریڈ نہ کریں کیونکہ کور اور قبر میں تھوڑا سا فرق ہے ۔ ہم اپنا نقصان کور کرتے کرتے اپنے اکاؤنٹ کی قبر بنا دیتے ہیں ۔