08/07/2024
4th Noha releasing today inshallah
Noha “Shezada e Ali Asghar (as)”
Jhoola Hai Ya Taboot
Releasing Today At 03:06 PM
بسم اللہ الرحمن الرحیم
کربلا کی فوج کا سب سے کم سن سپاہی اُمِّ رباب کا چھ ماہ کا علی اصغر ، ماں کی آغوش سے لیکر میدان تک علی اصغر کی ہر بات دل کو تڑپاتی ہے، اور آنکھیں اشکبار کردیتی ہے۔۔
ایک ماں کو اپنا بچہ کتنا پیارا ہوتا ہے یہ بات فقط ایک ماں ہی سمجھ سکتی ہے، لیکن دنیا کی ہر ماں مادر علی اصغر کو سلام پیش کرتی ہے کہ ان جیسا حوصلہ دنیا کی کسی ماں کے اندر نہیں ہوسکتا، جو اپنے چھ ماہ کے لعل کو فرزند زہرا پہ
قربان کردے۔۔
ہمارا سلام ہو خانوادہ عصمت و طہارت کی عظیم مائوں پر جنہوں نے اپنا سب کچھ قربان کردیا، روایات بتاتی ہیں کہ بعد شہادت علی اصغر جناب اُمِّ رباب اپنے بیٹے کے خالی جھولے سے لپٹ کر گریہ وزاری کرتی رہیں۔۔ اور جب شام غریباں میں خیموں کے ساتھ وہ جھولا بھی جلا تو ماں نے جھولے کی جلی لکڑیاں اپنے دامن میں چھپالی۔
آج بھی علی اصغر کی یاد میں جب جھولا بر آمد ہوتا ہے، تو اس ماں کی یاد ساتھ میں ہوتی ہے جو اپنے بچے کے جھولے کو اس کا تابوت سمجھ کر روتی رہی اور اپنے چھ ماہ کے پیاسے بچے کے گلے پہ لگنے والے تیر کا ماتم کرتی رہی۔
ہمارا یہ نوحہ ایک ماں کے دل کی فریاد ہے، جس کی شاعری اور ادا ئیگی آپ کو اشکبار کردے گی۔
پروردگار ہماری کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں مقبول و منظور فرمائے آمین۔
والسلام
ٹیم میر حسن میر