20/08/2025
لیہ:سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد شیئر کرنے اور اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے نازیبا ویڈیو بنانے کے الزامات
لیہ:معروف ٹک ٹاکر نبیلہ چوہدری کی مدعیت میں 3 افراد کے خلاف این سی سی آئی اے میں مقدمہ درج
لیہ:مقدمے میں قلب صغری چیمہ ، غضنفر جعفری اور رفیق تھہیم کو نامزد کیا گیا ہے
لیہ:ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے عبدالغفار صاحب کے احکامات پر انسپکٹر سعید چوہدری کا چھاپہ
لیہ:مقدمے میں نامزد ملزم رفیق تھہیم کو گرفتار کر لیا گیا، دیگر ملزمان کی تلاش جاری
لیہ:ملزمان پر اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے نازیبا ویڈیو بنانے اور وائرل کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں
لیہ:ملزمان پر سوشل میڈیا پیج پر ویلاگ کی صورت میں غیر قانونی مواد شیئر کرنے کے بھی الزامات
لیہ:مقدمے میں فیس بک پیج روسٹ اٹ کی ہوسٹ قلب صغری چیمہ کو ہوسٹ غضنفر جعفری اور ویڈیو میکر رفیق تھہیم نامزد ہیں
لیہ:طویل تحقیقات کے بعد ایک ماہ قبل ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا، مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔ این سی سی آئی اے
لیہ:ملزم رفیق تھہیم نے اے آئی کے ذریعے نازیبا ویڈیو بنانے کا اعتراف کر لیا ہے۔ این سی سی آئی اے
لیہ:روسٹ اٹ کے کو ہوسٹ غضنفر جعفری کی جانب سے بھی ہوسٹ کے کہنے پر غیر قانونی مواد شیئر کرنے کا اعتراف
لیہ:غضنفر جعفری کی جانب سے ہوسٹ قلب صغریٰ چیمہ کے خلاف بیان حلفی جمع کرایا جا چکا ہے۔ این سی سی آئی اے
لیہ:نامزد تمام ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ سب انسپکٹر این سی سی آئی اے سعید چوہدری