
08/07/2025
ڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ سے ایک گزارش۔
مانکہ کنال روڈ اس وقت بن رہاہے۔کام انتہائی سلو ہورہاہے۔ہمیں اس سے بھی مسلہ نہیں تھا پہلے لیکن اب ہے۔
اس کی وجہ بھی اپ کو بتاتا ہوں۔
وڈور کا پانی سیدھا مانکہ کنال میں اتاہے۔کچھ اوور فلو ہوجاتا ہے سامنے سے ہی اور کچھ مانکہ کنال جنوب کی طرف لے جاتا ہے۔اب مسلہ یہ ہے کہ روڈ بن رہاہےاور پچھلے روڈ سے فلحال نیچے ہے۔اللہ ناں کرے کوئی ریلا اگیا وڈور ندی میں تو یہ اس علاقے کی ساری ابادی کے لئیے نقصان دہ ہوگا۔
سب سے پہلے تو اس روڈ کو جتنا جلدی ممکن ہو مکمل کرائیں۔اور وڈور جہاں سے انٹر ہوتی ہے مانکہ کنال میں خدارا اس کا کوئی مستقل حل نکالیں کوئی پل بنوائیں یا جو بھی اس کا متبادل ہو وہ کرائیں۔کیوں کہ وہاں روڈ بنانے کا کوئی فائدہ ہی نہیں ہر سال وڈور اتی ہے اور ہر سال وہاں سے روڈ توڑنا پڑتا ہے جس سے وہاں کی مقامی ابادی کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
قسور رمدانی