03/04/2025
نوشہرہ۔یکم اپریل کو سوشل میڈیا پرجھوٹی ،من گھڑت خبر کہ(زیارت کاکاصاحب میں دھماکہ ہوا ہے)وائرل کرنے والا مرکزی ملزم تھانہ بدرشی پولیس کی گرفت میں،پیکا ایکٹ 2025 کے تحت مقدمہ درج،تفتیش شروع۔
تفصیلات کے مطابق۔یکم اپریل عید الفطر کے دوسرے دن عشاء کے وقت سوشل میڈیا پر ایک خبر بڑی تیزی سے وائرل ہوئی کہ زیارت کاکاصاحب میں دھماکہ ہوا ہے چونکہ زیارت کاکاصاحب زائرین سے کھچا کھچ بھرا ہوتا ہے اور ہر جگہ سے عقیدت مند آتے ہیں اس خبر سے ایک خوف کا عالم پیدا ہوا
*جب حقیقتی صورتحال معلوم کی گئی تو ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا تھا
*ضلعی پولیس سربراہ عبدالرشید نے مقدم خان SDPO ,کینٹ سرکل کی سربراہی میں ضیاء اللہ خان SHO تھانہ بدرشی وٹیم کو ٹاسک حوالہ کیا کہ سوشل میڈیا پر غلط خبر وائرل کرنے والے کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے.تفتیشی ٹیم نے اس نازک صورتحال کو کنٹرول کرنے کےلیے سوشل میڈیا پر اس واقعے کی تردیدی خبر وائرل کرنے سے کیا اور پھر جدید طریقہ تفتیش سے اس خبر کے وائرل کرنے والے ملزم اعظم خان ولد عبد الغفار ساکن محلہ پیران پیرسباق تک رسائی حاصل کرکےملزم کے خلاف پیکا ایکٹ 2025کے تحت مقدمہ درج کیا۔*
*ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔*
*عوام الناس کو خبر دار کیا جاتا ہے سوشل میڈیا پر خوف و حراس پھیلانے والی خبروں کے وائرل کرنے سے مکمل اجتناب کریں بصورت دیکر قانونی کاروائی کےلیے تیار رہیں۔*
ضلعی پولیس ترجمان نوشہرہ۔