SadiqAbad Breaking News

SadiqAbad Breaking News اس پیج پر آپ کو صادق آباد اور گرد ونواح کی ہر خبر ملے گی۔ کسی کی غلط خبر یا دل آزاری نہیں کی جائے گی۔

تلاش گمشدہ۔
18/08/2025

تلاش گمشدہ۔

سٹی پولیس صادق آباد کی نااہلیپتنگ بازی کا سلسلہ تھم نہ سکا، کچہ شاہی روڈ صادق آباد پر موٹر سائیکل سوار عثمان صدیق ولد فق...
18/08/2025

سٹی پولیس صادق آباد کی نااہلی
پتنگ بازی کا سلسلہ تھم نہ سکا، کچہ شاہی روڈ صادق آباد پر موٹر سائیکل سوار عثمان صدیق ولد فقیر محمد کے چہرے اور ہونٹوں پر پتنگ کی ڈور پھر گئی، شہری زخمی

وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب شہریوں پر ترس کھائیں اور فوری نوٹس لیں

تلاش ورثہ ایک لاوارث بچہ ملا ہے جو اس وقت ٹلو بنگلہ چک نمبر 210 میں موجود ہے جو کوئی بھی ورثہ درج ذیل نمبر پر پر رابطہ ک...
09/08/2025

تلاش ورثہ
ایک لاوارث بچہ ملا ہے جو اس وقت ٹلو بنگلہ چک نمبر 210 میں موجود ہے جو کوئی بھی ورثہ درج ذیل نمبر پر پر رابطہ کریں
0302-7461171

08/08/2025

اطلاع عام متعلق کھلی کچہری۔۔۔
اے ایس پی صادق آباد
آغا انعام اللّہ اور
ڈی ایس پی سرکل بھونگ
محمد اشرف قریشی
کل مورخہ 9 اگست بروز ہفتہ دوپہر 1 بجے بمقام شہباز پور بوائز ہائی سکول میں کھلی کچہری کے دوران عوام کے پولیس سے متعلق مسائل سنیں گئے اور انکے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے جائیں گئے۔۔۔
ترجمان پولیس

06/08/2025

ملک ریاض نے پاکستان بھر میں پھیلے بحریہ ٹاونز کا آپریشن بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ہزاروں ملازمین کی تنخواہیں دینے سے معذوری ظاہر کر دی ہے۔ ملک ریاض رابن ہُڈ تھا اس کا انجام جلد ہو گیا۔ گوکہ میں خود بحریہ ٹاؤن کا رہائشی ہوں لیکن مجھے دکھ بس انتظامیہ کے ان ملازمین کا ہے جو بیروزگار ہو جائیں گے۔ساری عمر ملک ریاض نے جن کی آشیرباد سے زمینیں ہتھائیں وہ اس ملک کی عسکری و پولیٹیکل ایلیٹ ہی ہے۔

ملک ریاض کے ساتھ جو ہو رہا ہے ٹھیک ہو رہا ہے۔ لیکن اس کے collaborators یا سہولت کاروں یا شراکت داروں کے خلاف کون کارروائی کرے گا ؟۔ سلیکٹیو جسٹس کوئی جسٹس نہیں ہوتا۔کس نے کراچی میں سرکاری زمین بحریہ کو الاٹ کروائی ؟۔

بہرحال، پس پردہ یہ چل رہا تھا کہ بحریہ کو ڈی ایچ اے ٹیک اوور کر لے گی مگر اطلاعات ہیں کہ بحریہ کو ڈی ایچ اے نے ٹیک اوور کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ اس کا سبب بحریہ کے مالی اور متنازعہ یا عدالتی زمینی معاملات ہیں۔لیک سٹی اس کو ٹیک اوور کرنے میں دلچسپی دکھا رہی ہے وگرنہ پھر ٹی ایم اے اس کا کنٹرول سنبھالے گی۔ بظاہر لگ تو یہی رہا ہے کہ ملک ریاض کا پاکستان سے بوریا بسترا گول ہو چکا ہے۔

ملک صاحب نے جیسی غنڈہ گردی، لوٹ مار اور غیر قانونی قبضے اور دھونس کا کاروبار کیا ہے اس کا ایک دن انجام ہونا تھا۔ مجھے لگتا تھا ان کی کرتوتیں ان کی اگلی نسل بھگتے گی لیکن یہ ملک ریاض کی زندگی میں ہی ہو رہا ہے۔ فائلوں کو پہئیے لگانے والا اب پہئیے لگانے سے قاصر رہا اور پولیٹیکل ایلیٹ میں زمینیں بانٹنے والا تین ہزار کنال شہداء کے لیے پیشکش کر رہا تھا مگر پیشکش بے سود رہی۔

آپ کریں قبضے، لوگوں سے دھونس ڈنڈے پر زمینیں خریدیں، لوگوں کو اُٹھائیں لوگوں کو دھمکائیں،پرائیویٹ ملیشیا بنا کر لوگوں پر تشدد کروائیں اور بحریہ ٹاؤنز بڑھاتے جائیں مگر کسی نہ کسی کہ آہ عرش ہلا ہی دیتی ہے۔ کبھی اس بندے کا نام نیوز چینلز پر لینا ممنوع تھا۔ بیپ لگا دی جاتی تھی۔ اس کی بدمعاشیوں پر اخبار میں خبر نہیں آ سکتی تھی اور اگر کوئی مسئلہ بڑا ہو ہی جاتا تو “پراپرٹی ٹائیکون” کے نام سے خبر لگ جاتی۔ یہ حکومت بنانے میں سیاستدانوں کے مابین ڈیلیں کرواتا رہا۔ سیاسی قائدین کی جرنیلوں سے ڈیلیں کراتا رہا۔ جی ایچ کیو کی پیغام رسانی کرتا رہا۔ پاکستان کا سب سے بڑا مافیا ڈان بنا رہا۔ مجھے اس سے رتی برابر ہمدردی نہیں۔ بس بحریہ کے چھوٹے ملازمین کا دکھ ہو رہا ہے۔

06/08/2025
05/08/2025

آئیں بائیں شائیں ہم سے نہیں ہوتی سننے میں آیا ہے کہ جالندھر سویٹ والوں کو کیفے سجاول سے بڑی تکلیف پہنچ رہی تھی ایک تو کیفے سجاول والوں نے رحیم یار خان میں ڈیرے جما لیے اور ان کا کام ٹھپ کر دیا اوپر سے صادق آباد کے شہریوں نے جالندھر والوں کو گھاس نہ ڈالی تو مزید تکلیف میں اضافہ ہو گیا۔۔رہی سہی کسر کیفے سجاول نے بیکری آئیٹم کا کام شروع کر کے پوری کر دی جس سے مزید جالندھر سویٹ پر ضرب لگ گئی۔۔!! اب صادق آباد سے بوریا بستر گول کرتے تو یہ بھی سرعام بے عزتی تھی۔۔
اس لیے اوچھے ہتھکنڈے اور رحیم یار خان میں اپنا اثر ورسوخ استعمال کرتے ہوئے کیفے سجاول کو بدنام یا بھاگ جانے کی پالیسی اپنائی گئی جو کہ اب الٹی اپنے گلے پڑ گئی۔۔
آگے چل کر یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ایسے گھٹیا لوگ کسی ملازم کو زیادہ پیسوں کا لالچ دے کر میٹھائی میں دو نمبری کریں اور پھر بدنام کر کے دوسروں کا کاروبار ٹھپ کر دیں (جس طرح حافظ برگر والوں کے ساتھ ہوا تھا)۔۔
کیوں کہ جن کے لیے پیسہ ہی دین و ایمان ہو وہ کسی بھی حد سے گزر سکتے ہیں۔۔!!
خیر ان سب باتوں میں جالندھر والوں کو اپنا موقف واضح کرنا ہو گا۔۔ ورنہ خاموشی کی صورت میں بائیکاٹ جالندھر مہم چلائی جائے گی۔۔!!
آپ کا خیر اندیش لالو بٹ۔۔!!

یہ بچہ عرشمان شاہد چونگی نمبر 10 صادق آباد سے لاپتا ہوا ہے اگر کسی کو بھی ملے تو فوری نیچے دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں 03...
05/08/2025

یہ بچہ عرشمان شاہد چونگی نمبر 10 صادق آباد سے لاپتا ہوا ہے اگر کسی کو بھی ملے تو فوری نیچے دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں

03036141389

05/08/2025

زرائع کے مطابق نقشے میں سیڑھیاں
منظور نہیں اس لیے گرائی گئیں۔۔
اور ان کو یہ بات 6 سال بعد یاد آئی
🖐🏻🖐🏻🖐🏻🖐🏻

05/08/2025

معیار اور کاروبار میں مقابلہ کریں۔۔
بے غیرتی ہم سے نہیں ہوتی
تمہیں جیت مبارک ہو۔
کیفےسجاول #

کیفے سجاول نے جب سیڑھیاں اپنی حدود میں بنائی ہیں  اور کسی کو گزرنے میں تکلیف نہیں ہے تو انتظامیہ کو کس بات پر تکلیف ہے؟؟...
05/08/2025

کیفے سجاول نے جب سیڑھیاں اپنی حدود میں بنائی ہیں اور کسی کو گزرنے میں تکلیف نہیں ہے تو انتظامیہ کو کس بات پر تکلیف ہے؟؟؟
انتظامیہ سے گزارش ہے کہ اس حرکت کی وضاحت کریں یا اس کا نقصان پورا کریں۔۔۔
اگر یہ انتقامی کاروائی ہے تو جان رکھیں اللہ خوب انتقام لینے والے ہیں۔۔۔
Maryam Nawaz Sharif

اچھی خبر  صوبائی کابینہ پنجاب نے بیوہ خواتین کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دے دی ہے۔
05/08/2025

اچھی خبر صوبائی کابینہ پنجاب نے بیوہ خواتین کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دے دی ہے۔

Address

Sharjah

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SadiqAbad Breaking News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category