Yasir Rasool - یاسر رسول

Yasir Rasool - یاسر رسول Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Yasir Rasool - یاسر رسول, Digital creator, Bu Tina, Islamabad.

⭕️ 246M+ Global Views | Influencer | Viral Content Creator | Social Awareness | Tech News | Health Tips | Science Facts | Writer | Researcher | DM for Sponsorships & Brand Deals

22/09/2026

کیا تحریک انصاف کا لانگ مارچ کامیاب ہوگا
YES/NO ‼️

22/09/2026

شھباز شریف کس سے احترام مانگ رہے‼️

کیا ان دشمنوں سے جو خود پاکستان میں دہشتگردی کے انسپانسر ہیں؟

امریکہ، اسرائیل، انڈیا، فرانس، امارات و دیگر یہ سب پاکستان میں دہشتگردی کے انسپانسرڈ ہیں، ان کا پیسہ ہتھیار ہی BLA سے لیکر TTP تک تمام پراکسیز کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔

تو شھباز شریف کس سے احترام کی بھیک مانگ رہا؟

اصل سوال یہ ہونا چاہیے کہ 80 ہزار جانیں دینے کے باوجود پاکستان کو بدلے میں کیا ملا؟

کچھ بھی نہیں۔۔۔

تو پھر پاکستان دوسروں کے لیے کیوں لڑے؟

ہمارے جوان اور ہماری عوام خودکش دھماکوں میں کیوں مرے اس دنیا کی خاطر کہ جو ہمارا احترام تک نہیں کرسکتی بلکہ الٹا پاکستان کو توڑنے کی سازشوں میں مصروف ہوجاتی ہے۔

وزیراعظم کو بھیک نہیں مانگنی چاہیے، یہ پاکستان ہے کوئی معمولی ملک نہیں، یہ اللہ کی گمنمام لاٹھی ہے۔

وزیراعظم کو احترام کی بھیک مانگنے کے بجائے سیدھی دھمکی دینی چاہیے تھی کہ اگر ہم ڈوبے تو تم سب کو بھی لیکے ڈوبیں گے۔۔۔

اس لیے ہمارے ساتھ اپنا رویہ درست کرلو، کشمیر سے لیکر غزہ تک معاملات حل کرو ورنہ جس دن پاکستان کا بھیجا گرم ہوا تو تم میں سے ایک بھی نہیں بچے گا۔

یہ جو دنیا ہے نہ۔۔۔ یہ صرف ڈنڈے کی آواز سمجھتی ہے، یہاں پیار محبت کی بھیک مانگنے والوں پر لطیفے کسے جاتے ہیں۔

تحریر : یاسررسول

PM Shahbaz Sharif says World Should respect sacrifices of Pakistan in countering terrorism.

22/09/2026

خواجہ فرید یونیورسٹی کی بہادر بہن نے پروفیسر کو بےنقاب کردیا۔

پروفیسر اچھے گریڈز کے لیے لڑکی کو ساتھ سونے کی آفر کرتا رہا اور بات نہ ماننے کی صورت دھمکیاں دیتا رہا۔

س وڈیو کو شیئر کریں تاکہ ایسی مزید بہادر بہنیں ہر یونیورسٹی سے سامنے آکر درندوں کو بےنقاب کریں۔

A disturbing case at KFUEIT, Rahim Yar Khan has drawn attention after a female student reportedly accused a university official of pressuring female students and threatening academic consequences when they refused.

Her decision to speak out highlights the importance of exposing abuse of authority and protecting students.

Share for her ✊️

بریکنگ: پاکستان ایئرفورس کی افغانستان کے اندر اسٹرائک پاک فضائیہ نے افغانستان کے اندر گل بہادر گروپ کے ٹھکانوں پر بمباری...
21/09/2026

بریکنگ: پاکستان ایئرفورس کی افغانستان کے اندر اسٹرائک

پاک فضائیہ نے افغانستان کے اندر گل بہادر گروپ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔یاد رہے اس گروپ نے کوہاٹ میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں خودکش حملے کی زمیواری قبول کی تھی۔

اطلاع کے مطابق اسٹرائک مین گل بہادر گروپ کے 27 دہشتگرد جہنم واصل کیے گئے ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک افغانستان دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنا بند نہیں کرتا۔

🇵🇰 Pakistan Launches Precision Strikes on Terrorist Hideouts in Afghanistan

Pakistan says it conducted intelligence-based precision airstrikes inside Afghanistan, targeting hideouts linked to Hafiz Gul Bahadur and the FAK along the Pakistan Afghanistan border.

According to Pakistani authorities, 28 terrorists were killed and others wounded in the operation.

Islamabad says the strikes will continue until Afghanistan takes concrete action against cross-border terrorism and terrorist groups operating from its territory.

The development marks another major escalation in tensions between Pakistan and Afghanistan over militant attacks and border security.

انا للہ وانا الیہ راجعون 💔🇵🇰 SIX SOLDIERS FALL IN HANGU CLASHTwo young officers۔۔۔۔ 23 year old Captain Abuzar 22 year o...
21/09/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون 💔

🇵🇰 SIX SOLDIERS FALL IN HANGU CLASH

Two young officers۔۔۔۔
23 year old Captain Abuzar
22 year old Lieutenant Shira
were among six security personnel who embraced shahadat while confronting terrorists in Hangu.

Security forces reportedly killed 8 terrorists during the encounter.

A deadly reminder of the continuing cost of counterterrorism operations in Khyber Pakhtunkhwa.

ایران نے حوثیوں کو قربانی کا بکرا بنادیا۔۔۔‼️میں یمن جنگ کے حق میں نہیں لیکن آجکل حوثی گروہ جو کچھ کر رہا ہے اس کا فائدہ...
20/09/2026

ایران نے حوثیوں کو قربانی کا بکرا بنادیا۔۔۔‼️

میں یمن جنگ کے حق میں نہیں لیکن آجکل حوثی گروہ جو کچھ کر رہا ہے اس کا فائدہ 100 فیصد اسرائیل اور امریکہ کو ہورہا ہے جبکہ نقصان پاکستان سمیت مسلم ممالک اٹھا رہے ہیں۔

آج حوثیوں کے خلاف پورا یمن اور یمنی افواج بھی جنگ لڑ رہی ہیں۔ کریک ڈاون، پکڑ دھکڑ شروع ہوچکی ہے۔ حوثیوں نے امریکہ اسرائیل سے خفیہ معاہدہ کرکے بھیانک غلطی کی ہے جو پکڑی گئی ہے۔

حال ہی میں حوثیوں نے قطریوں کی مدد سے امریکی و اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں سے خفیہ ملاقات کی جس میں انہوں نے یہود و نصاری کو یقین دہانی کروائی کہ ہم صرف سعودی جہازوں کے لیے باب المندب بند کریں گے لیکن امریکی اور اسرائیلی جہازوں کو جانے کی کھلی اجازت ہوگی انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔

کیوں ؟؟

اسرائیلی اور امریکی کب سے تمہارے بہنوئی ہوگئے؟؟

حوثیوں کی یہ حرکت ظاہر کرتی ہے کہ ان کا ایک گروہ اسرائیلیوں کے لیے کام کر رہا ہے اور شاید یہی وہ گروہ تھا جس نے مکہ کی طرف میزائل داغا۔

یمنی ترجمان نے مکہ پر حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مکہ مدینہ پر ہماری جان بھی قربان، مکہ پر حملہ ہم نے نہیں کیا۔

تو پھر کس نے کیا ؟

یقینا ایک بیچ کا منافق گروہ ہے جو نیتن یاہو کا کام آسان کر رہا ہے۔

سوال یہ ہے کہ حوثی امریکی اور اسرائیلی جہازوں کو باب المندب سے کیوں گزرنے دے رہے ہیں؟

صرف سعودی جہازوں پر حملہ کیوں؟

حوثیوں کی جنگ تو ایران-اسرائیل جنگ کا تسلسل تھا، انہوں نے تو یہ حملے شروع ہی اسرائیل امریکہ کے خلاف کیے تھے پھر ان کی یہ جنگ اسرائیل امریکی سے ہٹ کر سعودیہ کے خلاف کیسے ہوگئی؟

یہ بھی نوٹ کریں کہ پرسوں ٹرمپ نے اعلان کیا کہ حوثیوں نے ہم سے ملاقات کرکے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ امریکی اسرائیلی جہازوں پر حملے نہیں کریں گے لھذہ ہم بھی حوثیوں پر کوئی حملہ نہیں کر رہے۔

یعنی ٹرمپ و نیتن یاہو کامیاب ہوگئے۔

خفیہ ملاقات میں خفیہ ڈیل ہوگئی۔

اب یہود و نصارہ بہنوئی ہوگئے اور اپنے ہی مسلمان ممالک سعودیہ پاکستان سب دشمن ہوگئے؟

کیا حوثیوں کو ٹرمپ نے خرید لیا ؟

کیا انہوں نے اپنا ایمان بیچ دیا؟

یا پھر ایران نے انہیں بیچ کر خود کو بچایا ؟

کتنی قیمت پر بکے ہوں گے یہ ؟؟

امریکی اسرائیل ان کے سگے ماموں کب سے ہوگئے؟؟

کس لیے اسرائیلی امریکی جہازوں کو جانے کی اجازت دے رہے ہیں؟؟

اب بات اٹل ہے کہ اگر حوثیوں نے یہود و نصاری کو چھوڑ کر صرف سعودیہ کو تنگ کیا تو پھر ان کے خلاف سعودی عرب بہت بڑا آپریشن کرے گا اور اس آپریشن میں ٹرمپ بھی دونوں طرف سے کھیلے گا۔ ایک طرف سعودیہ کو مدد دے گا تو دوسری طرف حوثیوں کی بھی خفیہ مدد کرے گا تاکہ مسلمان آپس میں لڑیں مریں۔

اطلاع کے مطابق اس وقت سعودی افواج حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری اور شدید آپریشن شروع کرچکی ہے۔

ٹرمپ و نیتن یاہو یہی چاہتے ہیں کہ مسلمان آپس میں لڑیں مریں۔۔۔

اور حوثی ان کا کام آسان کر رہے ہیں۔

کیا حوثیوں کی عقل گھاس چرنے گئی ہے؟

یا پھر ایران نے خود کو بچانے کے لیے حوثیوں کو قربانی کا بکرا بنایا ہے؟

اس سارے کھیل کے پیچھے ایران کا کردار نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

حوثیوں کی طاقت کا اصل مرکز صنعا نہیں بلکہ تہران میں موجود پاسداران انقلاب کا ہیڈکوارٹر ہے۔ ان کے پاس ڈرونز میزائل سب کچھ ایران کا دیا ہوا ہے۔

اگر ایران نے حوثیوں کے معاملے پر اپنی پوزیشن واضع نہیں کی تو پھر شک کی نگاہیں تہران کی طرف بھی اٹھیں گی۔

ایران کو واضع کرنا ہوگا کہ اسکی پراکسی تنظیم حوثی کس خوشی میں اسرائیلی و امریکی جہازوں کو جانے دے رہے اور حملے صرف سعودی جہازوں پر کیوں؟

تحریر : یاسر رسول
........

🚨 WHY ARE SAUDI SHIPS BEING TARGETED?

The Houthis have tightened their grip around Bab el-Mandeb and announced restrictions specifically affecting Saudi-linked shipping, while saying U.S. and international vessels are not their target.

Oil and shipping costs are rising as the crisis deepens.

For Pakistan and other regional economies, the consequences could extend far beyond Yemen.

The bigger question: Who benefits, and who pays?

Follow - Yasir Rasool - یاسر رسول

کیا پاکستان کو سعودی عرب کے دفاع میں یمن پر حملہ کردینا چاہیے؟ پاکستان سعودی عرب کا دفاع تو کرے گا لیکن اس کا یہ مطلب نہ...
20/09/2026

کیا پاکستان کو سعودی عرب کے دفاع میں یمن پر حملہ کردینا چاہیے؟

پاکستان سعودی عرب کا دفاع تو کرے گا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ سعودیہ کی خاطر یمن پر حملہ کردیا جائے۔

8 ستمبر کو حوثیوں نے جنوبی سعودی عرب پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کیا تھا۔ ابھا، خمیس مشیط، جازان اور نجران کے شہری زخمی ہوئے اور سعودیہ کے توانائی کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔

سعودی حکام کے مطابق 73 شہری زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

پاکستان نے حملوں کی مذمت کی، انہیں سعودی عرب کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور بین الاقوامی قانون کے تحت ریاض کے اپنے علاقے کا دفاع کرنے کے حق کی مکمل تائید کی۔

لیکن اسلام آباد نے یمن کے اندر جارحانہ جنگ میں شامل ہونے سے معذرت کردی ہے

پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور اس کے بعد کے مذاکرات میں کلیدی ثالثی کا کردار ادا کیا اور پورے علاقے کو ایک بڑے تصادم سے بچایا ہے۔

اسی طرح پاکستان نے سعودی عرب اور ترکی کو نئے علاقائی سیکیورٹی ڈھانچے میں اکٹھا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

اب اس سفارتی کامیابی کو تباہ کرکے یمن میں طویل جنگ میں داخل ہوجانا پاکستان کے لیے اسٹریٹجک طور پر خودکشی کے مترادف ہوگا۔

پاکستان کی اصل قدر اسی میں ہے کہ وہ اپنے شراکت داروں کا دفاع کرتے ہوئے دوسری طرف والوں سے بھی بات بھی کر سکتا ہے۔ یمن کے اندر فوجی مداخلت کردینا اس کرڈبلٹی کو شدید نقصان پہنائے گا۔

مکہ دفاعی معاہدہ، جو پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان ہے، یہ ایک اجتماعی دفاعی معاہدہ ہے۔ یعنی کسی ایک رکن پر مسلح حملے کو سب پر حملہ سمجھا جائے گا۔

پاکستان نے بار بار اس معاہدے کو دفاعی نوعیت کا قرار دیا ہے، جو اجتماعی دفاع، خودمختاری اور علاقائی استحکام پر مبنی ہے۔

لیکن کل DG ISPR نے ایک اہم بات واضح کی کہ اس معاہدے کی آپریشنل تفصیلات اور وعدے وغیرہ خفیہ رکھی جائیں گے۔

اور یہ بھی کہا کہ :

تینوں ممالک کیسے اور کس انداز میں جواب دیں گے، یہ فیصلہ بھی پاکستان، سعودی عرب اور ترکی خود کریں گے۔ عوام کو عزم کا تو علم ہوگا عوام نتائج دیکھیں گے لیکن اندرونے خانہ فوجی طریقہ کار کیا ہوگا، انٹیلیجنس شیئرنگ کیا ہوگی اور عملی اقدامات کیسے اٹھائی جائیں گے یہ تمام معلومات پبلک نہیں کی جائیں گی۔

تو پاکستان اب کیا کر رہا ہے؟

پاکستان کا دفاعی عزم پہلے ہی واضع نظر آرہا ہے۔۔

پاکستان کے فوجی اور پاک فضائیہ کے جنگی طیارے پہلے ہی سعودیہ میں موجود ہیں جبکہ ایئربورن سپورٹ طیارے بھی سعودی عرب میں آپریشنل ہیں۔

اپریل میں سعودی وزارت دفاع نے بھی تصدیق کی کہ کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پر پاکستانی فورسز تعینات ہوچکی ہیں اور واضح کیا کہ یہ تعیناتی مشترکہ فوجی ہم آہنگی اور آپریشنل تیاری کو مضبوط کرنے کے لیے ہے۔

اب فرق واضع ہوگیا۔۔

پاکستان پہلے ہی سعودی عرب کے دفاع میں فعال کردار ادا کر رہا ہے اور پاک فوج اور پاک ایئر فورس پہلے ہی عملی طور پر وہاں موجود ہے۔

لہذا اب سوال یہ نہیں بنتا کہ پاکستان سعودی عرب کا دفاع کرے گا یا نہیں بلکہ اصل سوال یہ رہ جاتا ہے کہ مکہ معاہدے کے تینوں شراکت دار اب کس طرح مشترکہ دفاعی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ۔۔۔

پاکستان کو افغانستان سے آپریٹ کرنے والے TTP کا سامنا ہے۔

ترکی نے پڑوسی علاقوں میں آپریٹ کرنے والے PKK اور اس سے وابستہ گروہوں سے جنگ لڑی ہے۔

سعودی عرب کو یمن میں حوثیوں کا سامنا ہے۔

یہ سب پیچیدہ سرحد پار تنازعات ہیں جن میں مسلح غیر ریاستی قوتیں شامل ہیں، یہ دو ممالک کے درمیان کوئی سیدھی روایتی جنگیں نہیں ہیں۔

مکہ معاہدہ ان امتیازات کو ختم نہیں کرتا۔

اب اجتماعی دفاع مختلف اقسام کی جارحیت پر کیسے لاگو ہوتا ہے یہی وہ مقام ہے جہاں آپریشنل تفصیلات اہم ہوجاتی ہیں اور وہ تفصیلات ہمیشہ خفیہ رکھی جاتی ہیں۔

کنونشنل تنازعات کو دو ریاستوں کے درمیان جنگ نہیں سمجھا جاسکتا۔

پاکستان کی ایک اور اہم ذمہ داری بھی ہے۔۔۔

پاکستان اور یمن دونوں OIC کے رکن ممالک ہیں۔ OIC چارٹر رکن ریاستوں کو ایک دوسرے کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے، عدم مداخلت پر عمل کرنے اور تنازعات کے پرامن حل کی پیروی کرنے کا پابند بناتا ہے۔ OIC خود یمن کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت اور سعودی عرب کے اپنے سیکیورٹی کے حق کی تصدیق کرتی ہے۔

یہ بہت اہم ہے۔۔۔

پاکستان کسی دوسرے OIC رکن ملک کے اندر جنگ چھیڑے بغیر بھی سعودی عرب کا دفاع کرسکتا ہے۔

ایک مسلم ریاست کا دفاع کرنے کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ دوسری مسلم ریاست پر حملہ کردیا جائے۔

لیکن یاد رہے 'حرمین شریفین ریڈ لائن' ہے۔۔۔

بات نظریاتی تشویش سے آگے نکل سکتی ہے۔ 15 ستمبر کو سعودی حکام نے مکہ مکرمہ کے لیے ہنگامی انتباہ جاری کیا تھا۔

بعد میں سعودی عرب نے بتایا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے مکہ کے جنوبی علاقے میں ایک حوثی ڈرون کو مکہ کی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی مار گرادیا ہے۔

لیکن دوسری طرف حوثیوں نے مکہ پر میزائل داغنے کی تردید کی۔

پاکستان کے لیے مکہ مدینہ (حرمین شریفین) پر کوئی بھی تصدیقی حملہ اس کے سیاسی و اسٹریٹجک فیصلوں کو مکمل طور پر بدل سکتا ہے۔

حرمین شریفین کا دفاع کرنا پاکستان کے لیے کوئی فوجی معاہدے کی شق نہیں ہے بلکہ یہ مقدس مقامات پاکستان کے لیے غیر معمولی مذہبی اور قومی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

اگر ان جگہوں پر حملہ ہوتا ہے اور اس میں یمنی ملوث پائے جاتے ہیں جس کی تصدیق بھی ہوجاتی ہے تو پھر سامنے یمن ہے یا کوئی اور ملک، یہ نہیں دیکھا جائے گا، بلکہ پاکستان حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جائے گا۔

کسی بھی حد مطلب کسی بھی حد تک۔۔۔ یہ بات کل DG ISPR نے بھی واضع کی کہ حرمین کے دفاع کے لیے ہم ہر حد تک جائیں گے۔

پاکستان حرمین کے دفاع کے لیے دوسری مرتبہ بھی نہیں سوچے گا کیونکہ یہ ریڈ لائن ہے جسے کراس کرنے والا دنیا کا کوئی بھی ملک ہو، بچ نہیں سکے گا۔

قصہ مختصر ۔۔۔

سعودی عرب پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ کا شراکت دار ہے۔

پاکستان پہلے ہی اس کے دفاع میں حصہ ڈال رہا ہے۔

پاک فوج اور پاکستان ایئرفورس کے طیارے پہلے ہی سعودیہ میں تعینات ہیں۔

دوسری طرف یمن ایک خودمختار ملک اور OIC کا رکن ممبر ہے۔

مکہ معاہدے کی آپریشنل تفصیلات خفیہ رہیں گی۔

مکہ مدینہ (حرمین شریفین) ہماری ریڈ لائن ہوگی۔

پاکستان کو عزم اور ضبط کے درمیان انتخاب کرنے کی ضرورت نہیں۔

وہ یمن کے اندر جنگ چھیڑے بغیر بھی اپنے اتحادی سعودی عرب کا دفاع کرسکتا ہے مگر حرمین شریفین ریڈ لائن رہے گی۔ اگر یہ لائن کراس ہوتی ہے تو پھر پاکستان کیا کرے گا یہ پوری دنیا دیکھ لے گی۔
..........

PAKISTAN’S RED LINE IS CLEAR: SAUDI ARABIA AND THE HARAMAYN.

Pakistan is already standing with Saudi Arabia diplomatically and physically. Its leadership says the commitment extends to defending Makkah and Madinah, while the exact military mechanism under the Makkah pact remains classified.

So don’t confuse two different questions:

Defending Saudi Arabia ≠ automatically invading Yemen.

Pakistan respects Saudi Arabia.
Pakistan respects Yemen’s sovereignty.
Pakistan supports regional stability.
Pakistan can defend its ally without unnecessarily expanding the war.

But Makkah and Madinah are different.

Saudi authorities said a Houthi drone was intercepted south of Makkah on September 15 before entering the city’s restricted airspace; the Houthis denied targeting the holy city. Saudi officials called the security of the Two Holy Mosques a “red line.”

For Pakistan, the protection of Haramayn Sharifayn carries an exceptional significance.

Peace where possible. Strength where necessary. No confusion about the red line.

19/09/2026

سعودیہ نے امریکہ سے یہ والے 48 طیارے خریدے ہیں۔

لیکن سوال یہ ہے کہ بدلے میں سعودیہ کیا دے گا؟

آپ کو کیا لگتا ہے؟

19/09/2026

دنیا کی واحد قوم جو اپنے خداوں کو خود دریا میں پھینکتی ہے

اور اسے گنیش پوجا کا نام سے مذھبی فریضہ سمجھ کر مناتی ہے۔

ہر سال بتوں کو اٹھاکر دریا میں پھینکا جاتا ہے اور پھر نئے بت بناکر گھروں مندروں میں رکھے جاتے ہیں

پنڈتوں نے بہت گمراہ کیا ہے ہندوں کو۔ انہیں معلوم ہے کہ اگر پرانے پت پڑے رہے تو پھر بت بناکر بیچنے والوں کی کمائی بند ہوجائے گی۔

اس لیے گنیش پوجا کے نام سے نیا مذھبی تہوار ایجاد کیا گیا کہ ہم ہر سال اپنے ہی خداوں کو اٹھاکر دریا میں پھینکیں گے اور پھر نئے بناکر دوبارہ پوجا شروع کردیں گے۔

استغفراللہ

18/09/2026

پاکستان حرمین شریفین اور سعودیہ کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائے گا۔ DGISPR

🇵🇰🤝🇸🇦 “WE ARE THERE.”

DG ISPR delivers a strong message on Saudi Arabia:

“Pakistan fully stands with the Kingdom of Saudi Arabia, both diplomatically and physically.”

He says Pakistan will continue to defend the Kingdom against any aggression and will go “to any extent” if required by Saudi Arabia.

Address

Bu Tina
Islamabad
00000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Yasir Rasool - یاسر رسول posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Yasir Rasool - یاسر رسول:

Shortcuts

Share