Shabqadar Press Club

Shabqadar Press Club خبریں؛مراسلات؛اخباری؛بیانات؛اشتہارات؛اورانٹرویوز کے لئے رابط کریں (03015631936)

15/07/2026

جو کل تک میرے ہمسفر اور خیرخواہ

بنتے تھے، آج وہی پیٹھ پیچھے میرے خلاف محفلیں سجانے لگے۔
✌️

چارسدہ: پڑانگ پولیس کی کامیاب کارروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری آلہ قتل سمیت گرفتار، منشیات اور اسلحہ نمائش ...
14/07/2026

چارسدہ: پڑانگ پولیس کی کامیاب کارروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری آلہ قتل سمیت گرفتار، منشیات اور اسلحہ نمائش میں تین ملزمان گرفتار، چرس اور اسلحہ برآمد،
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ڈی ایس پی سٹی نگاہ حسین کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ پڑانگ مصور خان اور انچارج چوکی انٹرچینج روح اللہ خان نے ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری کو الہ قتل سمیت گرفتار کیا، مزید کاروائی کے دوران منشیات اور اسلحہ نمائش میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر 1530 گرام چرس ، دو عدد پستول اور 25 عدد کارتوس برآمد کرلیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،

آپ کی رائے میں ، کیا مولانا فضل الرحمٰن کا حالیہ بیان مناسب تھا ؟ ہاں یا نہیں ؟
14/07/2026

آپ کی رائے میں ، کیا مولانا فضل الرحمٰن کا حالیہ بیان مناسب تھا ؟ ہاں یا نہیں ؟

شبقدر پولیس کی کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری، نوجوان کے بہیمانہ قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار، مزید تفتیش جاریضلعی پول...
14/07/2026

شبقدر پولیس کی کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری، نوجوان کے بہیمانہ قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار، مزید تفتیش جاری
ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔
اسی سلسلے میں ڈی ایس پی شبقدر عبدالرشید خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ شبقدر نوشیروان خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 30 جون 2026 کو 18/19 سالہ نوجوان موسیٰ کے بہیمانہ قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ کی وجہ سابقہ دشمنی سامنے آئی ہے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ کیس کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ واقعہ میں ملوث دیگر عناصر کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) نے کہا ہے کہ قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ چارسدہ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

14/07/2026
سیاحت کے نام پر روایات کی پامالی قابلِ قبول نہیں، لاشوڑہ کے عوام کا مطالبہجمرود کے نواحی علاقے لاشوڑہ کے عوام نے مطالبہ ...
14/07/2026

سیاحت کے نام پر روایات کی پامالی قابلِ قبول نہیں، لاشوڑہ کے عوام کا مطالبہ

جمرود کے نواحی علاقے لاشوڑہ کے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ سیاحتی سرگرمیوں کے دوران مقامی روایات، ثقافت اور علاقے کے وقار کا ہر صورت احترام کیا جائے۔

اہلیانِ لاشوڑہ کے مطابق یہ علاقہ جمرود بازار سے تقریباً سات کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک خوبصورت سیاحتی مقام ہے، جہاں دور دراز سے لوگ سیر و تفریح کے لیے آتے ہیں۔ مقامی آبادی سیاحوں کو اپنا مہمان سمجھتی ہے اور ان کی آمد کا خیرمقدم کرتی ہے، تاہم بعض افراد کی جانب سے ایسے رویے اختیار کیے جاتے ہیں جو مقامی قبائلی اقدار اور سماجی روایات سے مطابقت نہیں رکھتے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لاشوڑہ ایک قبائلی اور روایتی آبادی پر مشتمل علاقہ ہے، جہاں آج بھی سادہ طرزِ زندگی رائج ہے اور کئی گھروں میں چار دیواری موجود نہیں۔ مقامی خواتین روزمرہ ضروریات کے لیے مختلف مقامات پر آتی جاتی ہیں، اس لیے سیاحوں کو چاہیے کہ وہ لباس، طرزِ عمل اور عمومی اخلاقیات کا خصوصی خیال رکھیں۔

اہلیانِ لاشوڑہ نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلند آواز میں موسیقی بجانے، نشہ آور اشیاء کے استعمال، نامناسب لباس میں نہانے، علاقے میں کچرا پھیلانے، اسلحہ لانے اور ہوائی فائرنگ جیسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات سے مکمل اجتناب کریں تاکہ علاقے کا پرامن ماحول، عزت و وقار اور مقامی روایات محفوظ رہیں۔

اہلیان لاشوڑہ نے ڈپٹی کمشنر خیبر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر، اسسٹنٹ کمشنر جمرود اور قوم کوکی خیل کے مشران سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حوالے سے مؤثر اقدامات کریں تاکہ سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ مقامی ثقافت، امن اور سماجی اقدار کا بھی تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

ائی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے سب انسپکٹر بسم اللہ جان کو بہترین کارکردگی پر نقد انعام اور توصیفی سند سے نواز دیا...
14/07/2026

ائی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے سب انسپکٹر بسم اللہ جان کو بہترین کارکردگی پر نقد انعام اور توصیفی سند سے نواز دیا
انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے جرائم کے خلاف نمایاں کارکردگی اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے پر سب انسپکٹر بسم اللہ جان کو نقد انعام اور توصیفی سند سے نواز دیا۔
یہ اعزاز انہیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیوں، امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے انجام دی گئی بہترین پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

ائس کا بڑھتا ہوا زہر ہماری خاموشی کب ٹوٹے گی سید زاہد علی چشتیپشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ائس اور دیگر نشہ اور اشی...
14/07/2026

ائس کا بڑھتا ہوا زہر ہماری خاموشی کب ٹوٹے گی
سید زاہد علی چشتی
پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ائس اور دیگر نشہ اور اشیاء خصوصا ایچ ٹی سی ٹیبلیٹس کا بڑھتا ہوا استعمال ایک سنگین سماجی مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔۔۔ افسوس کی بات یہ ہے!! کہ اس لعنت کی لپیٹ میں صرف بالغ افراد ہی نہیں بلکہ کم عمر بچے اور تعلیمی اداروں سے وابستہ نوجوان بھی ا رہے ہیں۔۔۔
یہ صورتحال ہر باشعور شہری کے لیے باعث تشویش ہے۔۔ نوجوان کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں۔۔ لیکن جب یہی مستقبل نشے کی دلدل میں دھنسنے لگے تو پورے معاشرے کی بنیادیں ہل جاتی ہیں۔ والدین کی پریشانی تعلیمی ماحول کی خرابی اور جرائم میں اضافے جیسے مسائل اسی تباہ کن رجحان کے نتائج ہو سکتے ہیں۔۔
سوال یہ ہے؟؟ کہ کیا متعلقہ ادارے، قانون نافذ کرنے والے حکام اور معاشرہ اس خطرے کی سنگینی کو پوری طرح محسوس کر رہے ہیں؟ اگر منشیات کی خرید و فروخت اور استعمال میں واقعی اضافہ ہو رہا ہے۔ تو اس کی روک تھام کے لیے موثر کارروائی، سخت نگرانی اور عوامی اگاہی ناگزیر ہے۔
اس مسئلے کا حل صرف حکومتی اداروں کی ذمہ داری نہیں بلکہ والدین، اساتذہ، مذہبی رہنماوں، سماجی تنظیموں اور میڈیا کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔۔ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں، بہتر تعلیم اور مثبت ماحول کی طرف راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ہمیں اج ہی اپنی اواز بلند کرنا ہوگی، کیونکہ اج کی خاموشی کل ہمارے اپنے گھروں تک بھی پہنچ سکتی ہے۔ اگر ہم اپنی نئی نسل کو محفوظ اور روشن مستقبل دینا چاہتے ہیں۔ تو منشیات کے خلاف اجتماعی شعور، موثر قانون نافذ کرنے اور معاشرتی تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔۔۔
اللہ تعالیٰ ہماری نوجوان نسل کو ہر برائی اور ہر قسم کے نشے سے محفوظ رکھے، اور ہمیں ایک ذمہ دار اور باکردار معاشرہ بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ امین۔۔۔۔

پشاور نئے تعینات ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون، محمد اعجاز خان نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور ...
14/07/2026

پشاور نئے تعینات ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون، محمد اعجاز خان نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے پولیس سروس آف پاکستان کے سینئر افسر محمد اعجاز خان کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران گورنر نے ملک میں قانون کی حکمرانی، قومی سلامتی اور جرائم کی مؤثر روک تھام میں ایف آئی اے کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے ادارے کی پیشہ ورانہ خدمات کی تعریف کی۔ اس موقع پر محمد اعجاز خان نے گورنر کا شکریہ ادا کیا اور قومی مفادات کے تحفظ، قانون کے مؤثر نفاذ اور عوامی خدمت کے لیے اپنی ذمہ داریوں بھرپور انداز میں انجام دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

محمد اعجاز خان اس سے قبل پشاور کے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

14/07/2026

آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں ایک تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں آئی جی پی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے پشاور ،خیبر،مردان ،نوشہرہ ، صوابی ،چارسدہ ،کوہاٹ، لکی مروت، نارتھ وزیرستان کے پولیس افسران وجوانان کو دہشت گردوں ، قتل و اقدام قتل، ڈکیتی، سنیچرز ،ٹارگٹ کلرز اور اغواءکاروں کے خلاف مختلف کارروائیوں جبکہ سنٹرل پولیس آفس پشاور کے انٹرنل اکاﺅنٹ بیلیٹی برانچ میں تعینات منسٹریل اور ایگزیکٹیو سٹاف کو دفتری اُمور کی پیشہ ورانہ انجام دہی میں بہترین کارکردگی پر نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور اورخیبر پولیس کے افسران و اہلکاران نے آپریشنل ڈیوٹی کے دوران غیر معمولی پیشہ وارنہ صلاحیت، جرات، فرض شناسی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔مردان پولیس کے افسران و اہلکاروں نے جدید تکنیکل ذرائع اور سائنسی بنیادوں پر تفتی کرتے ہوئے محدود وسائل کے باوجود انتہائی قلیل مدت میں ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کئے اور اہم برآمدگی بھی کی گئی۔نوشہرہ پولیس کیجانب سے قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدموں میں سائنسی بنیادوں پرکامیاب تفتیش، پیشہ ورانہ کارکردگی اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی کیسوں کو ٹریس کر کے ملوث ملزمان کو گرفتار کئے تھے۔ جبکہ آلہ قتل سمیت چوری شدہ موبائل فون اور لاکھوں روپے بھی برآمد کئے گئے۔صوابی پولیس کے افسران و جوانان نے قتل ، اقدام قتل سنیچنگ جیسے ہائی پروفائیل کیسوںمیں غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت، بروقت انیٹیلی جنس، کامیاب آپریشنز ،تکینکی تجربہ، جیوفینسنگ کے ذریعے دہشتگردوں اور جرائم پیشہ گروپوں کی گرفتاری عمل میں لائی جبکہ مسروقہ گاڑیاں اور لوٹا ہوا مال بھی برآمد کیا تھا۔چارسدہ پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت ،مستعدی ، فرض شناسی اور غیر معمولی مردانگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کا کھوج لگا کر گرفتاری عمل میں لائی تھی۔کوہاٹ پولیس نے مسجد پر IED حملہ کیس میں جرات و فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے ہوئے تفتیش کے دوران انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، نگرانی ، ٹارگٹ کلنگ چھاپوں اور موثر حکمت عملی کے ذریعے ملزمان کو کامیابی سے ٹریس اور گرفتار کئے تھے۔لکی مروت پولیس نے پولیس پارٹی پر دہشتگردوں کی جانب سےIED دھماکے اور شدید فائرنگ کے حملے کا غیر معمولی بہادری، فرض شناسی اور ثابت قدمی سے جرات مندانہ مقابلہ کرتے ہوئے نہ صرف ناکام بنایا بلکہ مزید جانی نقصان سے بھی پولیس پارٹی کو محفوظ رکھا۔ اسی طرح نارتھ وزیرستان پولیس نے دہشتگردی کے اہم کیسوں میں مطلوب اور ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی تھی جس میں اسلحہ برآمدگی بھی شامل ہے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقاریب کا انعقاد قابلِ ستائش ہے،جن میں بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی خدمات کو سراہا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس نہایت دلیری، جانفشانی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔ جو جوانوں، ان کی خاندانوں اور محکمے کیلئے عزت،وقاراورفخر کا باعث بن رہے ہیں۔آئی جی پی نے مزید کہا کہ صوبے میں پولیسنگ مشکل اور چیلنجز سے بھر پور ہے تاہم یہ بات خوش آئند ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس مشکل حالات میں محنت اور ایمانداری سے محکمے کی قدر و منزلت میں اضافہ کررہی ہے اوراس کا اجر اس دنیا اور آخرت دونوں میں برابر ملے گا۔ آئی جی پی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کی دن رات سخت محنت اور کوششوں سے پچھلے ڈیڑھ سال میں صوبے میں امن و امان میں نمایاں بہتری آئی ہے اور انعام یافتہ گان پر زور دیا کہ وہ اسی مومنٹم کو برقرار رکھتے ہوئے پر امن معاشرے کے قیام کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں۔ آئی جی پی نے کہا کہ محکمہ پولیس کے تمام یونٹوں کو ایک ٹیم کی حیثیت سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر مقررہ اہداف کے حصول کے لیے کام کرنا ہوگا۔ آئی جی پی نے انعام یافتہ گان کو تلقین کی کہ وہ اپنی آپریشنل تیاریوں پر فوکس کریں اورکسی بھی وقوعہ کی پہلے سے انسداد اور سرزدگی کو ناکام بنا کر عوام میں تحفظ کا احساس پیدا کریں۔ آئی جی پی نے اُمید ظاہر کی کہ وہ اپنی اچھی کارکردگی سے صوبے اور محکمہ پولیس کا نام مزید روشن کریں گے۔ انہوں نے انعامات حاصل کرنے والے اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے اور لگن سے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔
ایڈیشنل آئی جی پیز آپریشنز محمد علی باباخیل ،انٹرنل اکاﺅنٹیبلیٹی اختر عباس، ٹریننگ نثار احمد خان اور ایلیٹ محمد علی گنڈاپور بھی اس موقع پر آئی جی پی کے ہمراہ موجود تھے۔

Address

Sharjah
00000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shabqadar Press Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share