Dir socail media

Dir socail media KpK awaz
subscribe YouTube 👇👇👇👇
https://youtube.com/?si=S1PsPoWdGuScl4oU

12/06/2026

تحصیل تیمرگرہ
یہ بچی کسی سے گھوم گئی ہے جو اس وقت تیمرگرہ میلہ گراؤنڈ میں ایک دکان پر موجود ہے جس کسی کا بھی ہو تو اس نمبر پر رابطہ کریں
رابطہ نمبر 03013145430

12/06/2026

دیر لوئر میدان حیاسیری شیر خانی کے پہاڑی علاقے میں آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں, مقامی ذرائع کے مطابق آگ جنگلاتی علاقے میں پھیل رہی ہے، جس کے باعث درختوں, قدرتی ماحول اور جنگلی حیات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ,,

12/06/2026

تحصیل تیمرگرہ
ہوا ڈھیری کے مقام پر بجلی تاروں میں آگ لگی ہوئی ہے

12/06/2026

ضلع مردان
مردان میں ایک مرد اور عورت بچوں کو اغواء کرتے وقت گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا

12/06/2026

ملاکنڈ شن غر بلامبٹ کے پہاڑ میں اگ لگی ہوئی ہے جو تیزی سے پھیل رہی ہے

12/06/2026

ملاکنڈ بالا شین غر پہاڑ میں ایک بار پھر آگ لگ گئی، اور یہ تیسری مرتبہ ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ ابھی تک اس مسئلے کا مستقل حل نہیں نکالا گیا۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ متعلقہ ادارے اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
اگر بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جاتے تو شاید بار بار یہ قیمتی جنگلات اور قدرتی ماحول آگ کی لپیٹ میں نہ آتے۔ عوام یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہے کہ آخر کب تک یہی صورتحال برقرار رہے گی؟
ضلع انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں، کیونکہ بار بار آگ لگنے کے باوجود مؤثر حکمتِ عملی نظر نہیں آ رہی۔ متعلقہ اداروں سے اپیل ہے کہ فوری نوٹس لے کر مستقل حل نکالا جائے تاکہ شین غر کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

12/06/2026

دیربالا
مردان سے شرینگل گانشال جانے والے سواریوں سے بھری فلائنگ کوچ گاڑی میں واڑی نایاب پٹرول پمپ کے قریب اچانک آگ لگ گئی۔
سوار مسافر کو اللّٰہ نے بچایا مگر گاڑی راک کی ڈھیر بن گئ

10/06/2026

رباط ڈب، باغوڑدام غر کی اور لگیدلے ڈیرہ حد پوری کنٹرول شو

10/06/2026

ڈی پی او لوئر دیرفرقان بلال کی ہدایت پر ایس پی ٹریفک خان نظر خان کی کمسن اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت

ڈی ایس پی ٹریفک خان نظر خان نے ٹریفک اہلکاروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمسن ڈرائیوروں اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کم عمری میں موٹر سائیکل چلانا اور حفاظتی ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنا قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتا ہے، جس سے ہمارے نوجوان شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے ٹریفک اہلکاروں کو واضح ہدایات دیں کہ جس موٹر سائیکل سوار کے پاس ہیلمٹ موجود نہ ہو یا جو کمسن ہو، اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے۔

ڈی ایس پی ٹریفک نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے کمسن بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہ دیں اور انہیں ٹریفک قوانین کی پابندی کا پابند بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد جرمانے کرنا نہیں بلکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ اور سڑکوں پر محفوظ سفر کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور والدین، اساتذہ اور شہریوں کے تعاون سے ہی ٹریفک حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ کمسن ڈرائیوروں اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی بدستور جاری رہیں گی۔

10/06/2026

آج صبح ہسپتال جاتے ہوئے ایک ایسا منظر دیکھا جس نے دل کو بہت تکلیف دی۔ ایک لیبارٹری کے استعمال شدہ سرنج، بلڈ ٹیوبیں اور دیگر طبی فضلہ عام کچرے میں پھینکا گیا تھا، جہاں چند معصوم بچے بغیر دستانوں کے ان چیزوں کو کباڑ سمجھ کر اپنی بوری میں جمع کر رہے تھے۔

شاید ان بچوں کو معلوم بھی نہیں کہ استعمال شدہ سرنجوں اور خون آلود طبی سامان سے ایچ آئی وی، ہیپاٹائٹس بی، ہیپاٹائٹس سی اور دیگر خطرناک بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔ اگر ایک معمولی سوئی بھی ان کے ہاتھ میں چبھ جائے تو ان کی پوری زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

میری تمام لیبارٹریوں، ہسپتالوں اور طبی مراکز سے عاجزانہ گزارش ہے کہ طبی فضلہ کو مقررہ اصولوں کے مطابق محفوظ طریقے سے تلف کریں۔ یہ صرف ایک قانونی ذمہ داری نہیں بلکہ ایک انسانی فریضہ بھی ہے۔ ان معصوم بچوں کو بھی اپنے بچوں کی طرح سمجھیں۔

متعلقہ حکومتی اداروں اور محکمہ صحت سے بھی اپیل ہے کہ طبی فضلہ کے محفوظ انتظام کو یقینی بنایا جائے اور ایسے مقامات کی باقاعدہ نگرانی کی جائے تاکہ کسی معصوم جان کو غفلت کی قیمت نہ چکانی پڑے۔

آئیں مل کر ایک ذمہ دار معاشرہ بنائیں، جہاں کسی غریب بچے کی مجبوری اس کی زندگی کے لیے خطرہ نہ بنے۔

Address

Uae
Sharjah
FUJAIRAH

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dir socail media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share